Tag: mustarad

  • میانمار حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پرمظالم کو مسترد کردیا

    میانمار حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پرمظالم کو مسترد کردیا

    رخائن : روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ثبوت میانمار کی حکومت کو نظر نہ آئے، کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی ریپ کے الزامات سے متعلق فراہم کیے گئے ثبوت مکمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار کی حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے ایک کمیشن کا کہنا ہے کہ اسے ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    اپنی عبوری رپورٹ میں کمیشن کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ریپ کے الزامات کی حمایت کے لیے ناکافی ثبوت تھے۔ کمیشن نے برما کی سکیورٹی افواج کی جانب سے لوگوں کو مارنے کے دعوؤں کا ذکر نہیں کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کمیشن نے اپنی عبوری رپورٹ میں نسلی کشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ‘ناکافی ثبوت’ ہیں کہ سکیورٹی فورسز نے کسی کو ریپ کیا ہو۔

    میانمار میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جُونا فشر کا کہنا ہے کہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سب سے زیادہ اہم بات جس کا کہیں ذکر نہیں کیا کہ برما کی سکیورٹی فورسز عام شہریوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : میانمار فوج روہنگیا مسلمانوں پر بدترین تشدد کررہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    رواں ہفتے کے شروع میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو منظرعام آنے کے بعد کئی اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    رخائن میں صحافیوں اور تفتیش کاروں کا داخلہ بند ہے جس کی وجہ سے ان الزامات کی آزادانہ تصدیق مشکل ہے۔ رخائن میں میانمار کی مسلمان روہنگیا اقلیت آباد ہے جس کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ ستائی جانے والی اقلیتوں میں ہوتا ہے۔

  • ایم کیو ایم نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویزمسترد کردی

    ایم کیو ایم نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویزمسترد کردی

    کراچی: قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے ملک و قوم کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کو مستردکردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ملک میں امن و امان، ترقی و خوشحال کا دور ہوتا، جب بھی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو معیوب سمجھا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی جس منتخب ایوان میں بیٹھے ہیں انہیں اپنے مسائل اور آسائشوں کو نہیں بلکہ ملک و قوم کے مسائل اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی فکر ہونی چاہئیے۔

    اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے ملک بھر کے عوام میں مایوسی کا عنصر جنم لے گا اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کو بھول کر اپنی مراعات اور خواہشات کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت مقروض اور بے ضابطگیوں کا شکار ہے، ایسے وقت میں تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرنا غیرمناسب اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی جانب سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رضا ربانی نے اضافہ مسترد کر کے انتہائی اہم اور مشکل فیصلہ کیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے‘‘۔

    اس موقع حق پرست اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا نوٹس لے کر اس کو ملک و قوم کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مسترد کردیا جائے۔

     

  • عدالتی کمیشن نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کو مسترد کردیا

    عدالتی کمیشن نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : عدالتی کمیشن نے سال دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں  منظم دھاندلی کے ثبوت مسترد کر دئیے۔ درخواست گزار سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، جوڈیشل کمیشن کی حتمی رائے رپورٹ جاری ہونے پر سامنے آئے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی کمیشن نے دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کو مسترد کردیا ہے، عدالتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہےکہ دو ہزار تیرہ کےعام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے۔

    درخواست گزار عدالتی کمیشن کےسوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق فارم پندرہ کےحوالے سے پورے ملک میں شکایات اور بد انتظامی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

    زائدبیلٹ پیپرز ہر انتخاب کے موقع پر چھاپے جاتے ہیں جس کا مقصد بیلٹ بکس کو راؤنڈ فگر میں لانا ہوتا ہے۔ اسے دھاندلی سےمنسوب نہیں کیاجاسکتا۔

    عدالتی کمیشن کی رپورٹ با ضابطہ طور پر جاری نہیں ہوئی ۔کمیشن کی حتمی رائے رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکےگی۔

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کوبھجوا دی ہے۔ سیکریٹری قانون جسٹس رضا خان نےبدھ کو رپورٹ موصول ہونےاور وزیراعظم کوبجھوانے کی تصدیق کردی۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی، انتخابات کے شفاف نہ ہونے اورعوام کامینڈیٹ چرانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

    چیف جسٹس ناصر المک کی سربراہی میں قائم ہونے والے جوڈیشل کمیشن نے 16 اپریل کواپنی کارروائی کاآغازکیا تھا۔

  • متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگانا بھتے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں کے بوجھ کو ایم کیو ایم نے بھی مسترد کردیا۔ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرٹیکس وصولی میں ناکام ہوتا ہے تو بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔۔

    ہر چیز پر ٹیکس لگانا بھتہ کلچر ہے، فاروق ستار نے کہا کہ عام لوگوں پر ٹیکس عائد کر کے کرپشن چھپائی جارہی ہے۔

    انہوں نے بجٹ کو کہا کہ متوسط طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار نے کہا وزیراعظم سےملاقات کرکےبجٹ پرتحفظات سےآگاہ کرینگے۔

  • پی ایچ ایف نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    پی ایچ ایف نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

    لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی، پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے پیسے نہیں چاہیئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی ہاکی فیڈریشن کو انکار کردیا۔

    انڈین ہاکی فیڈریشن  نے ہفتے کی روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا۔ جس کو ٹھکرا دیاگیا۔ پی ایچ ایف کو کی گئی ای میل میں انڈین ہاکی فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فنڈز نہیں تو ہم سے لے لو۔

    ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کئی گئی ای میل میں بھارتی ہاکی فیڈریشن نے اس مؤقف کا اظہار کیا تھا کہ ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، لہٰذا پاکستان کواولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ لازمی کھیلناچاہیئے

    سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پیشکش پر شکر گزار ہیں، امید ہے حکومت جلد پی ایچ ایف کو مالی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

    واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کردیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن نے حکومت سےپچاس کروڑروپےفنڈزکی درخواست کی تھی، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن  تاحال ان فنڈز کی فراہمی کی منتظر ہے۔

  • امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے الیکشن 2013ء کے متعلق مبصرین کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو امیدواروں کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا گیا ۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمانِ نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمیشن کومطلوبہ معلومات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آن لائن سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن سے درخواستیں 26 مارچ 2013ء کو موصول ہونے کے ساتھ یہ عمل 7 اپریل 2013ء کو مکمل کر لیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے 29 مارچ 2013ء کو الیکشن کمیشن کو ایک مراسلے میں درخواست کی تھی کہ وہ تمام ریٹرننگ افسران کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے طے شدہ انتظامات کے مطابق قرضوں کی نادہندگی کی توثیق کی ہدایت کرے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس تعاون کی مدت اور متعلقہ امور کو حل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر کو الیکشن کمیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔