Tag: Mustard oil

  • جلد کے تمام مسائل کے حل کے لیے نہایت آزمودہ ٹوٹکا

    جلد کے تمام مسائل کے حل کے لیے نہایت آزمودہ ٹوٹکا

    موسم سرما میں جلد اور بال نہایت خشکی کا شکار ہوجاتے ہیں جسے ختم کرنے کے لیے مختلف ٹوٹکے اور پروڈکٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹس نے جلد کے مسائل کو حل کرنے کا آسان طریقہ بتایا۔

    ماہرین کے مطابق روز رات سونے سے قبل ناف میں سرسوں کے تیل کے 4 سے 5 قطرے ڈالنے سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ہماری ناف کے اندر کیا ہے؟

    تیل ڈالنے کے ساتھ اگر ناف کے آس پاس جلد پر مساج بھی کیا جائے تو یہ معدے کے تمام مسائل کا حل ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق ناف ہمارے جسم کی تمام نالیوں اور رگوں کا مرکز ہے، یہاں سے رگیں پورے جسم تک پہنچتی ہیں۔ اس کی صفائی کے خیال رکھا جانا بھی بے حد ضروری ہے۔

    سرسوں کے تیل کے علاوہ دیگر اقسام کے تیل بھی مختلف اثرات مرتب کرتے ہیں، جیسے خشخاش کا تیل ناف میں ڈالنا نیند کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ نیم کے پتوں کا تیل جلد کی ایکنی کو کم کرتا ہے۔

  • جانئے، سرسوں کے تیل میں پوشیدہ صحت کے خزانے

    جانئے، سرسوں کے تیل میں پوشیدہ صحت کے خزانے

    سرسوں کا تیل جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھاجاتا ہے، سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں۔

    سرسوں میں طبی خصوصیات ہونے کی وجہ سے سرسوں کے تیل کو گھریلو علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    صحت سے متعلق بعض مسائل سے نمٹنے کے لیے آیوروید میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیرل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سے لبریز سرسوں کے تیل کا استعمال کرتے ہوئے جب سبزیاں تیار کی جاتی ہیں تب یہ نہ صرف ذائقہ دار ہوتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بھی بچنے میں مدد کرتی ہے۔

    صرف آیوروید میں ہی نہیں بلکہ نیوٹریشن کے ماہرین بھی یہ مانتے ہیں کہ جس گھر میں لوگ کھانا بنانے کے لیے سرسوں کے تیل کا استعمال کرتے ہیں وہاں لوگ کم بیمار پڑتے ہیں۔

    سرسوں کے تیل کے فوائد

    سرسوں کے تیل میں پکایا ہوا کھانا کسی دوسرے تیل میں پکائے ہوئے کھانے کے مقابلے میں آسانی سے ہضم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں وہ قبض کی شکایت کم کرتے ہیں۔

    سرسوں کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، یہ پیشاب کے مسائل کو دور رکھتا ہے اور یہ آنتوں اور نظام انہضام سے متعلق انفیکشن سے بھی لڑتا ہے۔

    جلد پر سر سوں کی تیل سے مالش کرنے سے سورج کے بنفشی شعاعوں کے اثرات اور آلودگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جھریاں کو بھی روکتا ہے، اس کا استعمال فیس پیک پر بھی ہوتا ہے۔

    سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے جسم کے اہم اعضاء تک آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے، اس کا مساج پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

     یہ  اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے ، یعنی یہ فنگس کو مارتا ہے اور اسے بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

    سرسوں کا تیل بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود لینولیک ایسڈ جیسے فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کی نشوونما کرتے ہیں۔ لمبے وقت تک اس کا استعمال کرنے سے بال گرنا ختم ہو جاتے ہیں۔

  • سرسوں کے تیل کے ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    سرسوں کے تیل کے ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔ان پھولوں کے اندر بیج بنتے ہیں ان بیجوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔

    سرسوں کا تیل جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھاجاتا ہے، سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں۔

     

    کھانے اور بالوں وجسم پر لگانے کے ساتھ ساتھ سرسوں کا تیل بہت سے کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہر غذا ڈاکٹر سنتھیا الہاج سرسوں کے تیل کے فوائد کے بارے میں بتاتی ہیں۔

    ڈاکٹر سنتھیا الہاج کا کہنا ہے کہ سرسوں کے تیل کا شمار ان تیلوں میں ہوتا ہے جس میں مونوسوٹریٹڈ چربی ہوتی ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یوں انسان قلبی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔

    سرسوں کا تیل اعصاب، ہڈی اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ تیل وزن کم کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے کیوں کہ اس میں کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

    یہ دمہ اور ہڈیوں کے انفیکشن کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، سینے پر سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے۔

    شہد کے ساتھ ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیا جائے تودمہ کی بیماری سے نجات ملتی ہے۔ بہتر ہے کہ اس معاملے میں اپنے معالج سے مشورہ بھی کر لیا جائے۔

    سرسوں کا تیل کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں، گلوکوزینولائٹس کے علاوہ یہ کینسر کے ٹیومر کی تشکیل کو کم کرتا ہے جو نظام انہضام اور بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے۔

    کچھ طبی مطالعات میں بڑی آنت ، اور مثانے میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کرنے اور انھیں پھیلنے سے روکنے میں سرسوں کے تیل کی تاثیر کو 35 فیصد تک ثابت کیا گیا ہے۔

    اس کےاندر اینٹی آکسیڈینٹ اور گلوکوسینولائٹس کی موجودگی ضرور ہے، لیکن آپ کو اس کے استعمال سے قبل کسی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ روزانہ اس کی مقدار کے استعمال کے بارے میں درست معلومات حاصل کرسکیں۔

    سرسوں کا تیل نزلہ اور انفلوئنزا کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، سرسوں کے تیل اور کافورکے تیل کو ابالتے ہوئے بخارات سے بھاپ لی جائے تو سانس کی بیماری بہتر ہوتی ہےاور سینے میں بلغم کے جمع ہونے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

    جسم کو نرم کرنے میں سرسوں کے تیل کے فوائد

    ڈاکٹر سنتھیا الہج نے مزید کہا ہے کہ سرسوں کا تیل مزاج کو بہتر کرنےاور آرام کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، لوگوں کےتناؤ اور اضطراب کو کم کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا تیل ہےجو شدید بے خوابی سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے، جس سے آپ رات کو گہری نیند سوتے ہیں۔

    ان کے مطابق سرسوں کے تیل میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، جبکہ سرسوں کا تیل گٹھیا کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے، یہ درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر جوڑوں میں موچ آجائے تو درد کی شدت کو کم کرنے کے لئے سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔