Tag: Mustufa Kamal

  • مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال

    مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، سیاسی جماعتوں کو پی ایس پی کی مقبولیت سے مشکلات پیش آئیں۔

    کراچی میں ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پچاس ہزار سے زائد افراد نے ممبر شپ لی ہے، تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتے ہیں، پی ایس پی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین ان کے لیے بھی کام کرنا چاہتی ہے جو اپنے نہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ انصاف نہیں مل رہا، جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی ہے، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو ہم نے کنفیوژ کردیا ہے، آج جو لوگ کنفیوژ ہیں وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی والدہ کو بھی اپنی والدہ سمجھتا ہوں، شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے منظور وسان کے خواب دیکھنے کے حوالے سے کہا کہ منظور وسان سے کہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے لیے بھی خواب دیکھیں۔

    یہ پڑھیں: آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم، ملک اور کراچی کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم، ملک اور کراچی کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی اور پاکستان کی دشمن ہے، متحدہ کو دفن کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ اپنانا پڑا اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی مرکزی الیکشن سیل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم میری کمیونٹی کی سب سے بڑی دشمن ہے، کوئی تجزیہ اور سازش نہیں صاف الفاظ میں کہتا ہوں ہمیں ایم کیو ایم کو دفن کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ایم کیو ایم ختم نہیں ہوتی اس ملک کا بھلا نہیں ہوگا، ایم کیو ایم نامی ایکسپائر دوا کو پھینکنا ضروری ہے، نئی پروڈکٹ آگئی ہے، پاک سرزمین پارٹی لوگوں کو جوڑ ہی ہے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے پاس آنے والے اراکین منحرف اراکین کہلائیں گے، جن کو بات کرنی ہے ہم سے کریں ہمارے پاس اراکین موجود ہیں۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ جس دن ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ہمارے پاس آئے اگلے دن کونسل کا اجلاس نہیں چل سکا۔

    یہ پڑھیں: ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر برقرار رکھ سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

    انہوں نے کہا کہ استعفیٰ نہ دینے کے لیے ہمارے پاس عائشہ گلالئی کی مثال موجود ہے، جس دن یہ لوگ استعفیٰ دے دیں گے میں اپنے لوگوں سے استعفیٰ دلاؤں گا۔

    فاروق ستار پر ذہنی دباؤ ہے، رضا ہارون

    پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ فاروق ستار پر ذہنی دباؤ ہے، ان کے دائیں بائیں سے لوگ جارہے ہیں، فاروق ستار کو دیکھ کر عراقی وزیر یاد آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب جب شہر کی بدحالی کا رونا رویا جائے گا، ایم کیو ایم کے حوالے دئیے جائیں گے، ایم کیو ایم اب ایک گزری بسری داستان بن چکی ہے، ایم کیو ایم کے پاس اس وقت ایک چھوٹی اور کمزور قیادت ہے۔

    عام انتخابات میں مل کے محنت کرنی ہے، ارشد وہرہ

    ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ عام انتخابات میں مل کے محنت کرنی ہے، انشاء اللہ جیت مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کی ہوگی۔  یہ میرا پہلا خطاب ہے، شاید دیر بہت کردی میں نے، میری خوش نصیبی ہے کہ اس فورم سے خطاب کررہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ًٰٰایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھل گئی

    ًٰٰایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھل گئی

    کراچی: فاروق ستار اور مصطفی کمال کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی، دونوں سرابرہوں نے مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے ساتھ گفتگو بھی کی.

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں منعقد کردہ سیمینارمیں مدعو مہمان خصوصی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال برابر کی نشست پربیٹھے .

    قومی یکجیتی کے سیمنارکے موقع پر مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار سے مصافحہ بھی کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا.

    علاوہ ازیں دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان چند جملوں پر مشتمل گفتگو بھی ہوئی.دورانِ گفتگو مصطفی کمال نے فاروق ستار کی خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ فاروق بھائی آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، چئیرمین پاک سر زمین نے کہا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد آپ کو چوٹیں آئیں تھی کیا زخم بھر گئےہیں، فارو ق ستار نے کہا کہ جی الحمد اللہ میں اب صحت مند ہوں۔

    یاد رہے کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہ پہلے متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ تھے، تاہم گذشتہ سال 3 مارچ کی مشہور زمانہ تقریر کے بعد 23 مارچ کو سابق مئیر کراچی مصطفی کمال نے اپنی الگ تنظیم کا اعلان کردیا تھا.

    بعد ازاں 22 اگست 2016 کے ناخوشگوار واقعے کے بعد فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے اظہار لاتعلقی کے بعد "لندن” سے اپنی راہیں‌ جدا کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لی تھی.

  • ہماری جماعت میں سیلم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں‘  مصطفی کمال

    ہماری جماعت میں سیلم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں‘ مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ان کا وزن زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیلم شہزاد کی شمولیت سے ہماری کشتی ڈوب سکتی ہے.

    تفصیلات کا مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے سیلم شہزاد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کا ملک ہے، لہذا ہر پاکستانی کو یہاں‌ سیاست کرنےکا حق حاصل ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلیم شہزاد کا وزن زیادہ ہے،ہمارےپاس سلیم شہزاد کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے ، ان کی شمولیت سے ہماری کشتی ڈوب سکتی ہے.

    کراچی کے انفراسٹچر پر ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کاافتتاح اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے تعلق نہیں ہے ، گلیوں کی صفائی اور سڑکوں کاافتتاح بلدیاتی نمائندوں کا کام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پانی،روزگار،صحت ،سوشل سیکیورٹی قومی ایشوزہیں جس کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اہم ذمے داری ہے تاہم دنیا میں کوئی بھی وزیراعظم کو سڑکوں کا افتتاح نہیں‌ کرتا ہے.

    پاک سرزمین کے سربراہ نے کہا کہ ہم نےآکرتین مارچ کوجوبات کی ہےوہ بالکل واضح ہے، ہمارےمؤقف میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے.

    ملٹری کورٹس کے نافذ پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی فی الحال ضرورت ہے تاہم ہمیں سول عدالتوں کوبااختیارکرناچاہئے.

    شہر قائد کی موجودہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈیارڈ نے را کےایجنٹس کانیٹ ورک پکڑا، کراچی میں اگلےمورچوں کی لڑائی ہے ، صورت حال مزید واضح ہونے میں وقت لگ رہا ہے.

  • میئرکے اختیارات سے شہریوں کو ریلیف ملے گا: مصطفیٰ کمال

    میئرکے اختیارات سے شہریوں کو ریلیف ملے گا: مصطفیٰ کمال

    کراچی: مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، اگرہائیڈرنٹس ختم ہوجائیں تو شہریوں تک با آسانی پانی کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ شہر کے میئر کے پاس اختیارات ہونے چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی نہیں ہے تاہم غیر منصفانہ تقسیم کی بدولت شہری پانی کی قلت سے بنردآزما ہیں ،انہوں کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کے ذمے دار جگہ جگہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں،اگر یہ ہائیڈرنٹس ختم ہوجائیں تو شہریوں تک با آسانی پانی کی فراہمی ممکن ہوجائےگی.

    انہوں نے اپنے دور کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ میرے دورمیں ہائیڈرنٹس والے چوری توکررہے ہوں گے لیکن ڈکیتی نہیں، اب ہائیڈرنٹس والے ڈکیتی کررہے ہیں، شہریوں کو روزانہ 1250ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے ان کو ضرورت سے کم نہیں بلکہ بہت کم پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ہم نے اپنے دور میں واٹر ٹینکر مافیا کا خاتمہ کیا تھا.

    پاک سرزمین کے سربراہ نے کہا کہ ’کے تھری‘ منصوبہ بھی 2007 میں شروع ہوا تھا اور آج تک مکمل نہیں ہوا ہے، مصطفی کمال نے ساحل سمندر کی دگردگوں حالت پر محمد نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب یہ کراچی کا سمندر نہیں‌ ہے، بلکہ پاکستان کا سمندر ہے جو بدبو دارکر دیا گیا ہے، اس کی صفائی بہت ضروری ہے.

    موجودہ مئیر اور کراچی کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ میئر کے پاس پاور ہونی چاہیے، مئیر کے اختیارات سے شہرکے لوگوں کو ریلیف ملے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ میئر سے پاور ٹاؤن اور پھریونین کونسل تک جانی چاہیے.