Tag: mutasreen

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری : جرمن کمپنی متاثرین کو 51 لاکھ  ڈالرادا کرے گی

    سانحہ بلدیہ فیکٹری : جرمن کمپنی متاثرین کو 51 لاکھ ڈالرادا کرے گی

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کی داد رسی اور ان کی مالی معاونت کیلئے جرمن کمپنی اور پاکستانی اداروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں چارسال قبل پیش آنے والے سانحہ کے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے 250 مزدروں کے لواحقین کو 51 لاکھ ڈالر (تریپن کروڑ بیس لاکھ ستاون ہزار روپے ) سے زائد زرتلافی دینے کے لیے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

    BALDIA POST 1

    مذکورہ معاہدہ جرمن حکومت کی درخواست پر متعلقہ کمپنی سے طے پایا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق معاہدے میں نذرآتش کی جانے والی علی انٹر پرائزز میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اورورثاء کو جرمن کمپنی کک ہرجانہ ادا کرے گی۔

    BALDIA POST 2

    کک نامی کمپنی کراچی کے بلدیہ ٹاؤن علاقے میں واقع کارخانے علی انٹرپرائزز کے مال کی بڑی خریدار تھی۔

    مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کلین کلاتھ کیمپین نامی ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ معاہدہ ہفتے کو طے پایا۔

    BALDIA POST 3

    معاوضے کی ادائیگی کے لیے مذاکرات میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں نے حصہ لیا۔

    سا نحہ ٔبلدیہ فیکٹری کو چارسال مکمل‘ وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیکٹری میں لگائی جانے والی آگ حادثاتی طور پر نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت شر انگیزی اور دہشت گرد کارروائی تھی۔

    Baldia-post-1

    اس سے قبل سال 2012 میں حادثے کے فوراً بعد کک کی جانب سے دس لاکھ ڈالر کی امدای رقم جاری کی گئی تھی۔ جسے پاکستان میں مزدور یونینوں نے انتہائی قلیل قرار دیا تھا۔ یہ رقم اس کے علاوہ ہے۔

     

  • آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں تیزی آگئی۔ تین مختلف قبائل کے سترہ ہزار دو سو تریپن خاندان واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

    خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثر آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرامرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلےمیں تین مختلف قبائل کےسترہ ہزاردو سوتریپن خاندان واپس اپنےگھروں کو روانہ کردیئےگئے۔

    اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےسرکاری حکام کاکہناتھا کہ بارہ ہزار تین سو چودہ خاندان باڑہ خیبرایجنسی روانہ ہوئےجنہیں نوہزارآٹھ سو تہتر اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے۔

    چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزیرستان روانہ ہوئے، جنہیں دو ہزارچارسوانہترسم کارڈز اوردو ہزار نو سو اےٹی ایم کارڈز جاری کئےگئےجبکہ شمالی وزیرستان جانیوالے ایک سو پچاس خاندان کو ایک سو سینتیس اے ٹی ایم کارڈزجاری کیےگئے۔

    پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پانچ سو خاندان جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

    حکومت کیجانب سےاس پروگرام کےتحت واپس جانیوالےہرخاندان کو پچیس ہزار روپے نقد اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کےاخرجات کی مد میں ادا کیےجا رہےہیں۔

    نادرا کیجانب سےفاٹاسےتین لاکھ دس ہزارسات سو انتیس خاندانوں کی تصدیق کی گئی ہے۔