Tag: mutton

  • مٹن پر جھگڑا: دوست نے دوست کی جان لے لی

    مٹن پر جھگڑا: دوست نے دوست کی جان لے لی

    بھارت کے شہر حیدر آباد میں مٹن کھانے پر دو دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران ایک دوست کی جان چلی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدر آباد میں سکندر آباد کے تکارام گیٹ پی ایس علاقے میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت دو دوستوں کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق چاری اور اجے نامی دوست کے درمیان مٹن کھانے پر جھگڑا ہوا،  چونکہ وہ دونوں پہلے ہی نشے میں تھے اس لیے لڑائی مار پٹائی میں بدل گئی۔

    اس جھگڑے کے دوران اجے نے چاری پر چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ دیا، حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    نئی دہلی : بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہلاک کئے جانے والے مسلمان کے گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا،فرانزک رپورٹ نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کوبے گناہی کی سزاجان دینے کی صورت میں بھگتنا پڑرہی ہے۔

    گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں انتہاپسندہندوؤں نے بے قصورمسلمان اخلاق کوتشدد کرکے قتل کردیا لیکن ان کے گھرسے ملنے والے گوشت کی فرانزک رپورٹ نے اخلاق کی بے گناہی ثابت کردی۔

    گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا۔ جبکہ اسپتال میں زیر علاج محمداخلاق کے صاحبزادے دانش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہرگائے کے گوشت پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھی پولیس تشددکانشانہ بن گئے۔

    رکن اسمبلی انجینئرراشد کواسمبلی کے اندربی جے پی ارکان کی غنڈہ گردی سہنی پڑی تو اسمبلی کے باہرپولیس کا لاٹھی چارج اورپھرگرفتاری بھی دینا پڑی۔

    مودی سرکارکی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے کہ ایک جانب گائے کے گوشت پرپابندی تودوسری جانب مودی سرکارکے پہلے ہی سال ڈالرکمانےکی خاطر گائے کے گوشت کی برآمد میں پندرہ فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔