Tag: muzafar garh

  • مظفرگڑھ : تین کمسن بہنوں کا قاتل بھائی نکلا

    مظفرگڑھ : تین کمسن بہنوں کا قاتل بھائی نکلا

    مظفرگڑھ : گزشتہ روز تھرمل کالونی میں قتل ہونے والی تین بچیوں کا قاتل کوئی اور نہیں ان کا اپنا بھائی نکلا، جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر تین بھائیوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو معاملہ کچھ دیر میں ہی حل ہوگیا۔

    ایک بھائی نے اپنی3بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،قاتل بھائی کے مطابق اس کے گھر والے ان تینوں بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے بیان سے لگتا ہے وہ احساس کمتری کا شکار ہے، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ قاتل کو پب جی کھیلنے کا بہت شوق تھا اس لیے قتل کرنے میں آسانی ہوئی۔

    واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، فرانزک کے عمل کے دوران تینوں بھائیوں کے ناخنوں پر خون کے نشانات پائے گئے اس کے علاوہ گزشتہ روز جب پولیس لاپتہ بچیوں کو تلاش کررہی تھی تو دونوں بھائی اس خالی مکان پر جانے سے روک رہے تھے جس سے شک کو مزید تقویت ملی۔

    مقتولین فاطمہ عرشیہ اور زہرا 7 بہن بھائیوں میں تین بہنیں تھیں، ان کا ایک بھائی اپنی شادی کے بعد کراچی میں رہائش پذیر ہے جبکہ باقی تین بھائی ساتھ ہیں اور ان کے والد اپنی ملازمت کے سلسلے میں فیصل آباد میں ہوتے ہیں۔

  • مظفر گڑھ : 3 بہنوں کا لرزہ خیز قتل، 3 سگے بھائی گرفتار

    مظفر گڑھ : 3 بہنوں کا لرزہ خیز قتل، 3 سگے بھائی گرفتار

    جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کی لاشیں ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولین کے 3 سگے بھائیوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں 3 معصوم بچیوں کے اندوہناک قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقتولین کے تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں قتل ہونے والی تینوں کم سن بچیوں کا پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو اسپتال میں جاری ہے، ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا ہے کہ مقتول بچیوں کے تین بھائیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی انویسٹی گیشن کررہی ہے، بہت جلد ملزمان کو منظر عام پر لے آئیں گے۔

    جس مکان سے تینوں بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ مکان ان کے پڑوس میں ہی ہے اور اس کا راستہ بھی ان ہی کے صحن سے ہے، مذکورہ مکان گزشتہ کافی عرصے سے خالی ہے اور اس کا قبضہ بھی ان ہی کے پاس ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عنصر آفتاب کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ گزشتہ شام گھر پر کچھ لوگ ملاقات  کیلیے آئے تو ان کیلئے ساتھ والے گھر سے پنکھا لینے کیلئے دروازہ کھولا تو تینوں بچیوں کی لاشیں وہاں پڑی تھیں۔

    مقتولین فاطمہ عرشیہ اور زہرا 7 بہن بھائیوں میں تین ہی بہنیں تھیں، ان کا ایک بھائی اپنی شادی کے بعد کراچی میں رہتا ہے جبکہ باقی تین بھائی ساتھ ہیں اور ان کے والد اپنی ملازمت کے سلسلے میں فیصل آباد میں ہوتے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک کے عمل کے دوران تینوں بھائیوں کے ناخنوں پر خون کے نشانات پائے گئے اس کے علاوہ گزشتہ روز جب پولیس لاپتہ بچیوں کو تلاش کررہی تھی تو دونوں بھائی اس خالی مکان پر جانے سے روک رہے تھے جس سے شک کو مزید تقویت ملی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تھرمل کالونی سے اعجاز نامی شہری کی  3 بیٹیاں کل شام سے لاپتہ تھیں۔ 6 سے 11 سالہ معصوم بچیاں گھر کے سامنے پلاٹ میں کھیلنے گئیں مگر لوٹ کر نہ آئیں، تلاش کرنے پر بچیوں کی گلہ کٹی  لاشیں ساتھ والے خالی مکان سے ملیں۔

  • احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی، بلاول بھٹو زرداری

    احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی، بلاول بھٹو زرداری

    مظفر گڑھ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی حد کردی گئی، سابق صدر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی11سال بغیر جرم جیل میں گزارے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سابق صدر کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا لیکن اب ڈاکٹرز کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا، کیس کی سماعت سندھ میں ہونی تھی لیکن مقدمہ راولپنڈی میں چل رہا ہے۔

     چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام اورہر طبقے پرظلم کررہی ہے، ہم عوام کو ان کےرحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آمرانہ دور میں نکالے گئے نوجوانوں کو نوکریوں پر بحال کیا تھا،18ویں آئینی ترمیم سے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت کم کرنے کیلئے ہم نےانقلابی منصوبے بنائے تھے، ہم آمروں سے لڑے اور دہشت گردوں سے ٹکرائے، ہم نے آپ کوپلیٹ میں سجا کراقتدار دیا تھا، لیکن آپ نے ایک سال میں مہنگائی کو کہاں پہنچا دیا۔

  • مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم بچیوں کا باپ نکلا، ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں خاتون اور تین بیٹیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، تھانہ سیت پور کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم افضل نے اپنی بیوی عذرا اور تین بیٹیوں 4 سالہ تسکین، 3 سالہ مصباح اور10دن کی بچی گڑیا کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیں، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم افضل نے شک کی بنیاد پر بیوی بچیوں کی جان لی اور چاروں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا۔

  • علی پور: امام بارگاہ سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

    علی پور: امام بارگاہ سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

    مظفر گڑھ : علی پور کی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے دس کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی پور کے علاقے جتوئی چوک میں واقع امام بار گاہ سے بر آمد بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ امام با رگاہ سے برآمد بم 10 کلو وزنی اور ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا۔

    امام بارگاہ میں صفائی کے دوران نوجوان کی نظر دودھ کے ایک ڈرم پر پڑی۔ تلاشی لینے پر اس میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ، کیلیں اور بلیڈ پائے گئے۔

    دودھ کے ڈرم میں موجود بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اما م بارگاہ پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ بم ملنے کی خبر پر علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

  • مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مظفرگڑھ  : مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق  مین ہول میں دم گھٹنے سے مرنے والے 4 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

    مرنے والوں کا تعلق ٹی ایم اے مظفرگڑھ سے ہے جن کو بغیرسیفٹی ماسک اور دیگرا ضروری آلات کے بغیر مین ہول میں داخل کردیا گیا تھا۔ جس پر دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے 3 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    لواحقین کا یہ الزام تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہمارے لوگ لقمہ اجل بنےجبکہ موقع پر موجود انتظامیہ کے افسران کے ساتھ لواحقین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    ورثا کے احتجاج پر ٹی ایم اے کے 8 افسران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کردیا گیا تاہم لواحقین کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ہم جاں بحق افراد کی لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔