Tag: muzaffar garh

  • زہریلی لسّی پینے سے13افراد کی ہلاکت کا معمہ حل، دلہن سمیت3گرفتار

    زہریلی لسّی پینے سے13افراد کی ہلاکت کا معمہ حل، دلہن سمیت3گرفتار

    علی پور : زہریلا مشروب پینے سے تیرہ افراد کی ہلاکت کا معمہ حل کرلیا گیا، لسی میں چوہے مار زہر ملایا گیا تھا، پولیس نے نئی نویلی بہو سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظٖفر گڑھ کے علاقے علی پور میں زہریلی لسی پینے سے ہلاکتوں کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا، واقعے کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ لسی میں چوہے مار زہر ملایا گیا تھا۔

    نئی نویلی دلہن آسیہ نے زبردستی شادی کا انتقام لینے کیلئے دودھ میں زہر ڈالا، آسیہ بی بی نے اپنے چچا زاد شاہد اور اس کی ممانی کے ذریعے دودھ میں زہرملایا تھا، بعد ازاں امجد کی والدہ نے لاعلمی میں اسی دودھ میں مزید دودھ شامل کرکے لسی بنائی تھی۔

    اس حوالے سے آرپی او ڈی جی خان سہیل تاجک نے میڈیا کو بتایا کہ بستی والوٹ کے رہائشی اکرم کے بیٹے امجد کی شادی ایک ماہ قبل آسیہ سے ہوئی تھی، شادی زبردستی کرائی گئی تھی جس کا انتقام آسیہ نے لیا۔

    دلہن آسیہ بی بی اپنےچچازاد شاہد سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس میں ناکامی پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی، اس کارروائی میں اس کے ساتھ شاہد اوراس کی ممانی بھی شامل تھی۔


    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں زہریلا دودھ پینے سے سو افراد کی حالت غیر


    تھانہ کنڈائی پولیس نے دہشت گردی، قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے آسیہ بی بی شاہد اوراس کی ممانی زرینہ مائی کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

  • مظفر گڑھ کی ایک اور طالبہ اجتماعی زیادتی کاشکار

    مظفر گڑھ کی ایک اور طالبہ اجتماعی زیادتی کاشکار

    مظفر گڑھ: ایک اور طالبہ اجتماعی زیادتی کاشکار ہوگئی، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی ہے.

    چودہ سالہ لڑکی کے مطابق اسے با اثر افراد نے تلیری بائی پاس کے قریب سے اغوا کرکے ملتان لے آئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان میں سابق صوبائی وزیر کے بھائی نوید آرایئں اور باقی ساتھی شامل ہیں.

    لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ مظفر گڑھ نے مقدمہ تو درج کیا مگر ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا.

    لڑکی کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہیں ملا تو خود کو آگ لگا لوں گی.

    یاد رہے کہ ماضی میں پولیس کے روئے سے تنگ 2 خواتین خود کو آگ لگا چکی ہیں.

  • شیرشاہ بند میں شگاف، حج آپریشن متاثر ہونے کااندیشہ

    شیرشاہ بند میں شگاف، حج آپریشن متاثر ہونے کااندیشہ

    ملتان: شیرشاہ بند میں شگاف ڈالنے کے باعث ملتان اورمظفرگڑھ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے جس سے حج آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

    ملتان اورمظفرگڑھ روڈ بند ہونے سے ڈی جی خان، لیہ، کوٹ ادو سمیت دیگر شہروں کے عازمین حج کو ملتان پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

    ہیڈ محمد والا روڈ شگاف ڈالنے کے باعث بند ہوگیا ہےاور اب عازمین ِحج کے پاس باآسانی ملتان پہنچنے کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔

    بالخصوص 14، 16 اور 18 ستمبر کی فلائٹس سے جدہ جانے والے عازمین حج انتہائی پریشان ہیں، حج آپریشن 13 ستمبر کو شروع ہوا تھا جو کہ 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔