Tag: muzahira

  • لندن میں تحریک انصاف کا نوازشریف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لندن میں تحریک انصاف کا نوازشریف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    لندن: پاکستان کی دو سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف لندن میں ایک دوسرے کیخلاف صف آراء ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے گھر واقع پارک لین کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ن لیگ نے بھی جواباً کپتان کی سابق اہلیہ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف اور پاناما لیکس میں نام آنے پر حسین نواز کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    تحریک انصاف کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب کیا جائے۔ کارکنان نے اہنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ پی ٹی آئی برطانیہ کے عہدیداران نے کہا کہ یہ مظاہرہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پانامہ لیکس میں نام آنے اورغیرقانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کے خلاف کیا جارہاہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن لندن کے صدر زبیر گُل نے سنیئر نائب صدر ناصر بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لندن وقت کے مطابق شام 7 بجے مسلم لیگ کے کارکنان جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ رچمنڈ پارک کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف باہر کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا جائے گا تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی جواباً عمران خان کی سابقہ بیوی اوران کے بچوں کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

    اس موقع پر مسلم لیگ کے سنیئر نائب صدر ناصر بٹ نے بتایا کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر اُس وقت تک مظاہرے جاری رہیں گے جب تک عمران خان کی سابقہ اہلیہ اُن سے مکمل رابطے ختم کرنے کا اعلان نہیں کردیتیں۔

     

  • پشاور : خواجہ سراؤں کا اپنے ساتھی کی لاش تھانے کے سامنے رکھ کرمظاہرہ

    پشاور : خواجہ سراؤں کا اپنے ساتھی کی لاش تھانے کے سامنے رکھ کرمظاہرہ

    پشاور : فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا علیشہ دم توڑ گیا، مشتعل خواجہ سراؤں نے فقیرآباد تھانے کے سامنے خواجہ سرا علیشہ کی لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں دو روز قبل حیوانیت کانشانہ بن کرزخمی ہونے والا خواجہ سرا علیشہ بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا۔

    خواجہ سراؤں نے انصاف کے حصول کیلئے فقیرآباد تھانے کے سامنے میت رکھ کر احتجاج کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں خیبر پختونخواہ میں پینتالیس خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ حکومت ہمیں انصاف فراہم نہیں کر سکی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے کہ صبرکریں، سب ہی مررہےہیں ہم کہاں جائیں، خواجہ سراؤں کے احتجاج کےدوران ان کی راہ گیروں سےہاتھا پائی بھی ہوگئی، خواجہ سراساتھی کی میت لے کرتھانے پراحتجاج کررہےتھے۔

    شہریوں کے رویے کے خلاف خواجہ سرا بھی بپھرگئے ایک خواجہ سرا نے کہا کہ پرویزخٹک ان کی بات نہیں سنتے۔ ان کے لیے الگ وزیرہونا چاہئیے ۔

    خواجہ سراؤں نےخبردار کیا کہ دو روز میں ان کے ساتھی کے قاتل گرفتارنہ کیے گئے تو وہ پھرسڑکوں پرنکل آئیں گے۔

     

  • سندھ ریزرو پولیس کے1800اہلکاروں کی بھرتیاں جعلی قرار

    سندھ ریزرو پولیس کے1800اہلکاروں کی بھرتیاں جعلی قرار

    کراچی : شہید اہلکاروں کے خیر خواہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو بھی نہ بخشا، سندھ ریزرو پولیس کے تیرہ شہیدوں سمیت اٹھارہ سو اہلکاروں کی بھرتیاں جعلی قرار دے دیں گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ریزرو پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں اٹھارہ سو اہلکاروں کے ساتھ ان تیرہ شہید اہلکاروں کو بھی بر طرف کردیا گیا، جو دوران ڈیوٹی دہشت گردی اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    برطرف ہونے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرے کے دوران موسم کی تاب نہ لاتے ہوئے تین نوجوان اہلکار بے ہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مظاہرے میں شریک ہونے والی ایک بیوہ خاتون جن کا ایک بیٹا رزاق آباد دھماکے میں شہید جبکہ ایک زخمی ہے گرمی کی شدت سے رمین پر گرگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ان نوجوانوں کو روزگار نہ ملا تو منفی سرگرمیوں میں پڑ سکتے ہیں، برطرف ہونے والے اہلکاروں میں ایک سو تین اہلکاروں کا تعلق کراچی جبکہ دیگر کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

    اہلکاروں کے مطابق وہ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے ایس آر پی میں بھرتی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایس آر پی کے تیرہ اہلکار مختلف بم دھماکوں اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہوِئے تھے جبکہ دیگر اہلکار بھی وطن کی خاطر قربانی دینے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

     

  • لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    لندن : پانامہ لیکس نے لندن میں بھی ہنگامہ مچا دیا۔ ن لیگ کےکارکنوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کر کے ن لیگ پاناما لیکس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست لندن میں بھی رنگ دکھانے لگی ۔ نواز لیگ کے کارکنوں نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، احتجاج کے وقت عمران خان جمائما کے گھر میں موجود تھے اور بر منگھم جلسے میں جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

    مظاہرین نے عمران خان کی گاڑی دیکھ کر گو عمران گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ لیگی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کا حساب دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کے فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے عمران خان کی گاڑی پر بھی ڈنڈے برسائے ہیں ۔عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں احتجاج کو پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیاہے۔

     

  • اے آر وائی اورصحافیوں پرحملوں کیخلاف صحافی تنظیموں کے مظاہرے

    اے آر وائی اورصحافیوں پرحملوں کیخلاف صحافی تنظیموں کے مظاہرے

    کراچی : اے آر وائی نیوز اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد، سجاد شہید پریس کلب ،آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ‏اسلام آباد کے صحافیوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔

    صحافیوں نے حملوں کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صحافت پر حملوں، صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ صحافی پریس کلب کے باہر دہشت گرد حملوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔

    احتجاجی مظاہرے سے  افضل بٹ، علی رضا علوی ،لالا اسد پٹھان، راجہ محمد اشرف ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر سردار طاہر احمد عباسی ، سابق صدور پریس کلب پرویز الحسن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے اے آر وائی نیوز کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔

    مظاہرے میں ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان میں اے آر وائی اور دیگر صحافیوں پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی گئی کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اورمیڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

  • برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں، اسداللہ بھٹو

    برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں، اسداللہ بھٹو

    کراچی : جماعت اسلامی کے نائب امیراسداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ دس دن کے اندر مسلمانوں پر مظالم بند نہ کئے گئے تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے جائیں۔

    جماعت اسلامی نے برما میں بدھسٹ حکمرانوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام،اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف سی بریز تک احتجاجی مارچ کیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا اقوام متحدہ مشرقی تیمور کی طرح برما میں رائے شماری کرائے۔

    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے سفیر کو طلب کرے اور با ضابطہ احتجاج کرتے ہوئے برما پر واضح کرے کہ اگر 10 دن کے اندر اندر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کے اندر مظالم اور جبر سے مجبور ہو کر ہجرت کرنے والوں کو پناہ دینا ضروری ہے لیکن قریبی اور پڑوسی ممالک مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے پر تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برما ایک آزاد مسلم ریاست تھی لیکن سامراجی طاقتوں کو اس مسلم ریاست کی آزادی سلب کی گئی اور بدھسٹ حکمرانوں کی سرپرستی کی گئی۔

  • سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    کراچی : پانی کے بحران اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم کے نویں روز ایم کیو ایم اور لانڈھی کورنگی کے علاقہ مکینوں نے کورنگی میں احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی دھرنے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین نے پانی نہ ملنے کے باعث خالی مٹکوں کو بھی توڑ ڈالا۔

    اس موقع پر متحدہ کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن پانی کے بحران پر سیاست کر رہے ہیں ۔شرجیل میمن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے بجائے جو آر او پلانٹ خراب ہیں انکو صیح کروا دیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ واٹر بورڈ کو ریلیز ہونے والے فنڈ کہاں ہے، فری واٹر ٹینکر سروس صرف فوٹو سیشن کا ذریعہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پندرہ سال کی حکمرانی کو چھوڑے اور یہ بتائے کہ اس نے پانی کے بحران کے لئے کیا کردار ادا کیا۔

  • پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    کراچی : پیپلزپارٹی ملیر کے کارکنوں نے ذوالفقار مرزا کے خلاف صدر سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم این اے فریال تالپور کے حق میں اور ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔

    پریس کلب کے باہر سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا، مقررین کا کہنا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف کسی بھی قسم کی بدکلامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

      ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں سے کوئی بھی بچا نہیں سکے گا۔

  • حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حق میں جبکہ ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔.

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگاکر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت کے خلاف ایسے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کریں گے، ذوالفقار مرزا اپنی زبان کو لگام دیں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر میں ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاج کریں گے۔

  • حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    اسلام آباد: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس معاملہ پر ہونےوالا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہونا چاہیے تھا، حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ 15اپریل سے سعودی عرب کے حق میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، 15اپریل گوجرانوالہ، 16اپریل لاہور، 17اپریل فیصل آباد، 18اپریل ایبٹ آباد جبکہ 19اپریل کو پشاور میں سعودی عرب کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں جمیعت مشائخ پاکستان کے صدر پیر سیف اللہ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمیعت علما اسلام کے مولانا سیف الدین سیف اور ابتسام الہی ظہیر نے شرکت کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کسی بھی طرح کی مدد طلب کر ے وہ چاہے فوج یا ہتھیارہوں ایسی صورتحال میں پاکستان حکومت ہر طرح سے سعودی عرب کی مدد کرےاور یمن میں حوثی باغیوں نے جس منتخب حکومت کا تخٹہ الٹا اسے بحال کرایا جائے۔