Tag: muzakarat

  • آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی،ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے نائن زیرو بھی جانے کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے تصادم سے نوجوانوں کا نقصان ہورہا ہے اسے روکا جائے، اس کیلئے رابطہ کمیٹی کا وفد ہمارے پاس آجا ئے.

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں مہاجروں کو تصادم سے بچانا چاہتا ہوں، مہاجرقوم کی بقا کے لیے اپنی ”انا“کو دفن کردیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ اگر انا کا مسئلہ ہے تو میں خود نائن زیرو جانے کیلئے تیار ہوں، لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔ تاہم میں کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

     

  • بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب

    بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب

    لاہور : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے122 پر سیاسی جوڑتوڑعروج پر پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

    حتمی فیصلہ سراج الحق کی رضامندی سے مشروط قرار پایا۔ لاہور کا حلقہ این اے ایک سو بائیس قومی سیاست کا بیرو میٹر بنتا نظر آ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کی نظریں اس سیٹ پر لگی ہیں۔ ضمنی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی لاہورکی مقامی قیادت سےملاقات کی۔ چودھری محمدسرور،عبدالعلیم خان ،شفقت محمود اور میاں محمود الرشید پرمشتمل تحریک انصاف کاوفد منصورہ پہنچا۔

    جہاں ان کی ملاقات جماعت اسلامی لاہورکےامیر میاں مقصودکی سربراہی میں جماعت کےمقامی قائدین سےہوئی۔

    ملاقات کے بعد میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمیاں مقصود کاکہناتھاکہ تحفظات بڑی حدتک دورہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے مرکزی قیادت کو رپورٹ کی جائےگی،امید ہے جلد حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

  • پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے، مذاکرات میں رواں مالی سال کی تیسری سہماہی کامعاشی جائزہ لیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ زرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو تیسری سہماہی اور محصولات وصولی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے سربراہ طارق باجوہ آٹھ مئی تک مذاکرات میں شریک ہونے کیلئے دبئی جائیں گے، ایف بی آر چیئر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عالمی مالیاتی دارے کو بریفنگ دیئں گے۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوگی، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نےدعوٰی کیا ہے کہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہونے پر راضی ہوگئی،لندن جا کر الطاف حسین کو باقاعدہ پیشکش کریں گے۔

    اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں جہاں وہ الطاف حسین سے ملاقات میں آصف زرداری کی جانب سے سندھ کی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے پر متفق ہیں،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئےایک ڈرافٹ بناکر ن لیگ اور پی ٹی آئی کو پیش کریں گے،ان کی اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین سے بات ہوئی ہے دونوں پارٹیاں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں۔

  • ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ سیاسی رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

     سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات چاہتے ہیں، چند روز میں اچھی خبریں ملیں گی،ایم کیوایم سے سیاسی رشتہ ہمیشہ بحال رہے گا۔

     رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

    ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ بعد میں ان کیخلاف وبال جان بن جائیں۔

    مدارس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام مدارس خراب نہیں کاروائی صرف ان مدارس کیخلاف ہونی چاہئے جو انتہا پسندی اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام پر پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے،.

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔جس میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت پاکستان نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی روک دی  ، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا اوروزیر خزانہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والی تمام چیزوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

    دبئی میں آج سے پالیسی لیول مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرنک کررہے ہیں۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبرتک معاشی کارکردگی پرغور کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بیشتر معاشی اہداف پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوئے جس میں وزارت پانی وبجلی اور ، وزارت خزانہ حکام بھی شامل رہے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تعطل سیاسی نقصان ہے،رحمان ملک

    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تعطل سیاسی نقصان ہے،رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےکہاہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  مذاکرات میں تعطل سے امن  کی کوششوں اور سیاست کو نقصان پہنچ رہاہے۔

      ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےقیام کا معاملہ حکومت اور تحریک انصاف تک محدود نہیں رہے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں کوئی لفظ حرف آخر نہیں ہوتا،اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں  پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مستقبل میں پھراکٹھے ہوں گے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کراچی اور لاہور آتشزدگی  کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تخریب کاری کے خدشےکا اظہارکردیا، رحمان ملک نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر نئےٹیکسز لاگو کرنے کومنی بجٹ قراردےدیا۔

  • عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا۔

    پی اے ٹی کے رہنماء رحیق عباسی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،۔

    حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پچیس ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔،

  • مسائل خودحل کرلیں توکوئی اورنہیں آئےگا، سراج الحق

    مسائل خودحل کرلیں توکوئی اورنہیں آئےگا، سراج الحق

    اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم اس وقت دھرنوں اور محاصرے کی زد میں ہے، تمام معاملات بند گلی میں جاچکے ہیں،آئین کا خاتمہ ہوا تو پھر سب کو اکٹھا کرنا ناممکن ہوجائے گا۔

    اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان کا سابق صدر زرداری اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہوا ہے، اگر موجود ہ حالات برقراررہے تو سیاست اور آئین کا خاتمہ ہوجائے گا، ہم بحران کے حل کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج رات نو بجے وہ عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کریں گے، فریقین کو چاہیے کہ پارٹی مفادات ایک طرف رکھتے ہوئے قومی مفادات کو پیش نظررکھیں ۔

    اس موقع پر سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد تمام افراد درد دل رکھتے ہیں،حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بریفنگ دے دی ہے، عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر فریقین میں ڈیڈلاک ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    رحمان ملک نے کہا کہ آج رات عمران خان اور طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات سے قوم کو زیادہ امید نہیں لگانی چاہیے، چینی صدر کا پاکستان نہ آنا ایک دھچکا ہوگا،حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے پانچ مطالبات پورے ہوچکے ہیں۔

  • میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں،سراج الحق

    میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں،سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں ،ہم ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں چاہے وہ ریاست کی طرف سےہو یا کسی اور کی طرف سے،جن معاشروں میں تشدد کی روایت قائم ہوجائے تو وہ ملک قائم نہیں رہتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں آل پارٹیزکانفرنس کے بعد صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک آئین سے محروم ہوا تو وفاق خطرے میں پڑ جائے گا، آئین اورجمہوریت کی بنیاد پرعوام کے فیصلے کا احترام لازم ہے۔

    قومی قیادت تماشا کرنے کی بجائے حقیقی قیادت کرے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی متفق تھیں کہ دھاندلی کا سد باب ہونا چاہیئے،ملکی معیشت تباہی کی جانب جا رہی ہے اور ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے، لہٰذا آپس میں سر ٹکرانے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئےکی گئی پیشکش خوش آئند ہے،ہم اس کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں، کیو نکہ مہذب معاشرے میں ثالث کا کردار عدالتیں ہی ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ موجودہ نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن تمام جماعتیں مل کر ہی سیاسی بحران کو حل کر سکتی ہیں۔