Tag: muzakrat

  • تحریک انصاف کا تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد :  تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تمام اسمبلیوں سے استعفےٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسلام آباد میں عمران خان کے رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کو تحلیل کرنے کے لئے مشاورت جاری ہے ۔

    بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کے زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری تھا جس کے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مزاکرات کے دروازے ابھی بند کئے،حکومت مزاکرات کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بھر سے عوام جعلی مینڈیٹ کو مسترد کرنے آئے ہیں،  عوام طاقت کا سر چشمہ ہے، ہم عوام میں جارہے ہیں اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔قومی اور دیگر 3 اسمبلی کے ارکان نے اپنے استعفے عمران خان کو جمع کردیئے ہیں خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں استعفے کے لئےاتحادیوں کی مشاورت جاری ہے ۔

    اس موقع پر عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے اے آر وائی نیوز سے گفتگومیں  کہا ہے کہ اگر عمران خان استعفی دیں گے تو میں بھی استعفی دے دوںگا۔

  • طاہرالقادری کا آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان

    طاہرالقادری کا آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہرالقادری نے آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہانقلاب مارچ کے شرکاء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آج شام سے انقلاب مارچ صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے پاکستان میں دھرنے شروع ہوجائینگے۔

    ڈاکٹر طاہرالقاری کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوم کو تین اصول دیئے، کسی نے قائداعظم کے اصولوں کو دیکھنا ہے تو وہ انقلاب مارچ کو دیکھے، کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو مکمل طور پر صاف کریں ۔

    ملکی حالات کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بد امنی عروج پر ہیں،کراچی میں خون ریزی جاری ہے جمہوریت اور آئین کہاں غائب ہے ، ملک کا یہ حال ہے لوگ انقلاب کے لئے نہ نکلے تو کیا کریں ۔

    کارکنان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،اگر لوگ مشتعل ہوئے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی،  نواز شریف میرے سوالوں کا ضواب دیں، آئین اور جمہوریت کہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمھیں بہانے کے عوام کا سمندر ہی کافی ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی خواہش تبدیلی ہے، رات 12بجے حکومت کے بارہ بج جائیں گے۔

  • عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    لندن :  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےسول نافرمانی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا حمایتی نہیں ہوں لیکن مسائل مزاکرات سے حل کئے جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقا کا معاملہ ہے، عمران خان کی تقریر کو مذاق سے زیادہ نہیں سمجھتا، سول نافرمانی کا اعلان عمران خان پہلے بھی کرسکتے تھے،نواز شریف اور عمران خان سے اپیل کرتا ہوں ملک کو بچائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حکومت نے مزکرات میں تاخیر کی ہے، ملک کو نقصان ہورہاہے، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں, یہ ملکی سلامتی اور بقاء کا معملہ ہے، تمام معمالات مزاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں، اگر میں غلط بات کی ہے تو دلائل سے جواب دیا جائے۔

  • عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنےالٹی میٹم واپس لیکر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے الٹی میٹم واپس لیکر معاملے کو مطالبات تک ہی محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    الطاف حسین نے دونوں رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے، حکومتی تنصیبات پر یلغار کرنے اور انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے ہر قیمت پر گریز کریں۔ متحدہ کے قائد نےمعاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتےہوئےکہاہےکہ تشدد کا ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرنے سے گریزکیا جائے۔ انہوں نےحکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتےہوئےسراپااحتجاج جماعتوں سےفی الفورمذاکرات کرے۔ انکے جائز مطالبات تسلیم کرے اور عمل درآمدکی یقین دہانی کرائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نےفریقین کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ وہ محاذ آرائی سےاجتناب کرتے ہوئےبات چیت کےدروازےکھلےرکھیں کیونکہ محاذ آرائی کاانجام ملکی مفادمیں نہیں ہوگا۔ انہوں نےفریقین کی توجہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کی جانب دلاتےہوئےکہاکہ فریقین اپنالائحہ عمل طےکرتےہوئےان حقائق کوبھی مدنظر رکھیں۔

    متحدہ کے سربراہ نےعوامی تحریک،تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں کوطوفانی بارش اورخراب موسم کےباوجود پرامن احتجاج پر خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نےاحتجاجی جماعتوں کےگرفتار کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہوئےمارچ کےدوران طاقت کے استعمال سے گریز اورصبر وضبط سےکام لینے پر حکومت کاشکریہ اداکیا۔

  • دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

     دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سےدبئی میں ہورہاہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں ہورہے ہیں ۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی سبسڈی اور اضافے کا اطلاق نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائےجانے کا امکان ہے۔حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بجلی اورگیس کی قیمتوں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل 245نافذ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

    ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل 245نافذ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا اختیار سونپ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں شاہ محمدود قریش کا کہنا تھاکہ عمران خان جب چاہیں ایم این ایز کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذ کی آئین میں گنجائش ہے تاہم ملک میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آرٹیکل دوسو پینتالیس نافذ کیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت سول معاملات میں فوج کو ملوث کرنے کی کوشش کرہی ہے،غزہ میں معصوم فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا غزہ میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کو اپنا کردار اداکرنا چاہیئے ۔

  • طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

    طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ استعفوں کےحوالےسےآپشن موجودہے،فیصلہ چار اگست کوہوگا،طاہر القادری اور ہماری سوچ میں مماثلت ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو خط ارسال کیا گیا ہےاس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کوحقیقی جمہوریت ملے گی، پاکستان میں ایک ہی خاندان حکمرانی کررہاہے، چودہ اگست کوشفاف انتخابات کامیکنزم دیناچاہتےہیں، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کوتبدیلی کیلئے ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

  • آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    اسلام آباد :وزارت خزانہ اورعالمی مالیاتی ادارےکے حکام کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہونگے۔ مذکرات کی کامیابی کی صورت میں قرض کی نئی قسط متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستانی اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہوگا جبکہ چوتھی اقتصادی جائزہ رپورٹ رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی نئی قسط کے حصول کے لیے بھی مذاکرات رواں ماہ متوقع ہیں جس میں تیس جون دوہزار چودہ تک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مالیاتی خسارے، ریونیو کے اہداف ،جی ڈی پی گروتھ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا

  • چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کا مارچ لازمی ہوگا، حکومت کیساتھ کسی بیک ڈور ڈیل کا حصہ نہیں بنا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں شفاف انتخابات کی اذان دے دی ہے
    اسلام آباد جانے سے روکا تو حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بڑی خودکشی کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے میں کچھ بھی غیر آئینی نہیں ، تحریک انصاف مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بات میں وزن ہے اگر ڈیل نہ ہوئی ہوتی تو پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیاجاتا اٹک سے جدہ کا سفر ہوتااورنہ ہی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی درخواست واپس لی جاتی۔

  • مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کی تھی، شاہ محمود قریشی

    راجن پور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔

    ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل انہیں وزیر خا رجہ بنانے کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے اصوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان بچانے کے لئے بارہ اگست کو راجن پور سے اسلام آبادکے لیے نکلیں گے،ان کا کہنا تھا اسلام آباد کے لیے قافلے روانہ ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے اقتدار کی دیواریںگرجا ئیں گی۔