Tag: muzakrat

  • حکومت میں شمولیت: پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کےمذاکرات مؤخر

    حکومت میں شمولیت: پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کےمذاکرات مؤخر

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم سے مذاکرات موخر کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی بات کرنے والے آصف علی زرداری نے کچھ روز پہلے ہی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت اور مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔

    اس اجلاس سے باخبر حلقوں سے سُن گُن ملی تھی کہ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان ایم کیوایم کو ساتھ ملانے کے حامی نہیں تھے لیکن سابق صدر زرداری نے کسی کی نہ سنی اور ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے پراڑے رہے۔

    مگر نائن زیرو پر چھاپے اور صولت مرزا کے انکشافات کے بعد پیپلز پارٹی نے یکدم ہی پلٹا کھایا اب وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک ایم کیوایم سے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، حالات بہتر ہونے تک انتظار کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ نے ایم کیوایم سے مذاکرات کے حوالے سے بیان دے کر متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کو کیا پیغام دیا ہے۔ سمجھنے اور سمجھانے کیلئے بہت ہے۔

  • حکومت اورپی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرمتفق

    اسلام آباد : حکومت اورپی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن پرمتفق ہوگئےہیں،  کمیشن انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرمتفق ہو گئی ہیں اور جوڈیشل کمیشن جلد قائم کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے سنجیدگی سے بات چیت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں لچک دکھائی جو خوش آئند ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ن لیگ اور تحریک انصاف میں اتفاق ہوگیا ہے جس میں چارنکات پر سمجھوتہ ہواہے۔

    اسحاق ڈارنے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اختیارات پر بھی اتفاق پایا گیاہے،جس کیلئے جرگے کے تمام ممبران کے مشکور ہیں، جن کی کوششوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پائے۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات دھاندلی کے حوالے سے دو سال سے زیر بحث ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جو سب کیلئے قابل قبول ہو اور جس سے جمہوریت کا فائدہ ہو۔

  • عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    ہری پور: عمران خان نےسونامی ٹری مہم کاآغازکردیا،انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیانے خیبر پختونخوا میں دو سو ارب کی لکڑی کاٹی،ملک کو ریگستان بنایاجارہاہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ہری پور کے علاقے بر کوٹ میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر بلین ٹری سونامی مہم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ بھی کر دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف چار فیصد رقبے پر ہی تو جنگلات ہیں انہیں بھی ٹمبر مافیا تباہ کر رہاہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی،جبکہ ،شجر کاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

     عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف مقامی افراد نے تعاون کیا تو صوبے کے جنگلات پھر سے ہرے بھرے ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر مقامی افراد نے بھی عمران خان کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے صوبے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان نے تین ارب ڈالرکی ادائیگیاں قرض کی مد میں کیں جو کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کا تیس فیصد بنتا ہے ۔

    اس رقم میں دوارب انتالیس کروڑ ڈالرپرنسپل اورانسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرسود شامل ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگیوں میں اضافہ، امن وامان کی خراب صورت حال اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش جیسے خدشات معیشت کو لاحق ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ہوتا اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔

  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی دولت کی مسلسل بیرون ملک منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافے سے عام شہری محرومی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا، جبکہ سرمایہ دار اور اشرافیہ ٹیکس دینے کی بجائے سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سرمایہ کرپشن اور کالے دھن سے بنایا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ دبئی میں پاکستانیوں نے چار سو تیس ارب روپے کی جائیدادیں خرید لی ہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان میں رہتی تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہ آتی۔

     کپتان نے آصف زرداری اور شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے سب واقف ہیں،  امریکہ اور یورپ میں حکمرانوں کے لگژری فلیٹس اور ولاز باعث شرم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ کے تحت لوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں۔

  • پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈز کا جعلی مقابلےکے اعتراف پر پاکستانی وزیردفاع کا بیان ناکافی ہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےاپنے بیان میں پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جنونی جارحیت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا پاکستانی کشتی کو بغیر وارننگ تباہ کرنا بھارت کے جارحانہ عزائم واضح کرتا ہے،لیکن اس واقعہ پر پاکستانی وزیر دفاع کا صرف خاموش بیان کافی نہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی حملے پر پردہ ڈالنے کے لئے کشتی پر سوار غریب مچھیروں کو دہشت گرد قرار دیا اور اب جھوٹ پر جھوٹ بول رہاہے۔

    عمران خان نے حکومت سےواقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سانحہ شکارپورشہداء کمیٹی کالانگ مارچ انچولی پہنچ گیا

    سانحہ شکارپورشہداء کمیٹی کالانگ مارچ انچولی پہنچ گیا

    کراچی: سانحہ شکارپور شہداء کمیٹی کا لانگ مارچ کراچی کے علاقے انچولی پہنچ گیا۔

    سندھ میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف شکارپور سے روانہ ہونے والے لانگ مارچ قافلے کے شرکاء کراچی کے علاقے انچولی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انچولی کے قافلے کی منزل نمائش چورنگی پہنچے گا جہاں شیعہ تنظیمیں لانگ مارچ قافلے کا استقبال کریں گی۔

    دوسری جانب نمائش چورنگی پر ایم ڈیبلو ایم کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق لانگ مارچ کے نمائش چورنگی پہنچنے کے بعد علامہ ناصر عباس پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    سانحہ شکار پور کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گيا، لانگ مارچ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ شیعہ برادری کا قتل عام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شرکاء کے قائد علامہ مقصود ڈومکی اور مولانا امین مشہدی کا کہنا تھا کہ انصاف کے ملنے تک وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ جاری رہے گا۔

  • شکارپورلانگ مارچ کے شرکا سے حکومتی مذاکرات ناکام

    شکارپورلانگ مارچ کے شرکا سے حکومتی مذاکرات ناکام

    کراچی : سانحہ شکارپور لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو امدادی چیک دے دیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ شکارپور کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، نثار کھوڑو نے بتایا کہ سانحہ شکارپور لانگ مارچ کے شرکا سے بھٹ شاہ میں مذاکرات کیے گئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

    لانگ مارچ کے شرکا کراچی آنے پر بضد ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ سے غافل یا بے حس نہیں، سانحہ شکار پور کے شہیدوں کے لواحقین کو امدادی چیک دیئے جاچکے ہیں اور زخمیوں کا بہترین علاج کرایا جا رہا ہے۔

    نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کے ذمہ داروں کا پیچھا کیا گیا اور ماسٹر مائنڈ کوئٹہ میں ماراگیا۔

  • عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت سے قاتلانہ حملے میں ز خمی ہونے والے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان نے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہد نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

     انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت انہیں ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔اگر ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تو وقت ضائع کیے بغیر انہیں بیرونی ملک بھیجا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کی خدمات ملک کی ضرورت ہے حکومت ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنلز کے تحفظ اور ان کی جانوں کی حفاظت کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے،پمزہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کل قاتلانہ حملے میں زخمی گئے تھے۔

  • عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور: عمران خان نے پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح کردیا، عمران خان نے کہا کہ مہم پر تنقید سیاسی بنیاد پر کی جارہی ہے، مہم کے تحت ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

     پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف کامیاب پروگرام ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ قبائلی علاقوں سے آنیوالے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ صحت کا انصاف مہم وفاق کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں اور پاک فوج ٹیموں کو تحفظ دے گی۔

    دوسری جانب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ریڈیوکے عالمی دن پر پشاور کے ریڈیواسٹیشن پہنچے اورفون کالزکے ذریعے عوام کے مسائل سُنے۔

    عمران خان نےریڈیوپر عوام سے بات چیت میں کہاکہ ملک میں اصل تبدیلی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے ذریعے ہی آئے گی۔

     عمران خان نےاس بات کابھی اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا میں فی الحال متوقع تبدیلی نہیں لائی جاسکی۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین کاکہنا تھاکہ وہ اپنے وزرا کے ہمراہ ہرمہینے عوام کی عدالت میں پیش ہوکراُن کے مسائل سُنیں گے۔

    عمران خان نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات سے متعلق لواحقین کومطمئن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔