Tag: muzzafargarh

  • لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    لشکرجھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں بیٹوں سمیت ہلاک

    مظفرگڑھ :انسداد دہشت گردی کے محکمےکے ساتھ مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق سمیت سولہ دہشت گرد ہلاک جبکہ چھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ صدرکی حدود میں عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل ملک اسحاق بیٹوں سمیت مارا گیا.

    پولیس کے مطابق جس وقت پولیس کا قافلہ ملک اسحاق اور کچھ دیگر ملزمان کے ہمراہ اسلحہ برآمد کرنے جارہا تھا تو ان کے ساتھیوں نے  پولیس پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارزخمی ہوئے اور ملک اسحاق اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے جوابی کاروائی کی۔

    جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے امیرملک اسحاق، ان کے دو بیٹوں سمیت 16 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کررہے تھے، مرنے والےدہشت گردوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

    مقابلے میں دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اورخودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔

    دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی، ملک اسحاق کے خلاف قتل کے 100 سے زائد مقدمات درج تھے۔

  • مظفرگڑھ: کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق

    مظفرگڑھ: کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق

    مظفرگڑھ: پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ مظفر گڑھ کےعلاقے روہیوالی میں پیش آیا جہاں مزدور کنویں میں کھدائی کررہے تھے۔

    کھدائی کے دوران بجلی کی 11 کلو واٹ کی لائن آگئی جس سے لوہے کے اوزار ٹکرانے کے سبب کام کنویں میں کام کرنے والے تمام مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر ابتدائی تفتیش کے بعد مزدوروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے کہ لائن کس کمپنی کی ہے اورلائن والی جگہ پرکنواں بنانے کی اجازت کیسے دی گئی۔