Tag: muzzammil-aslam

  • معیشت سدھارنے کے لیے تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا: مزمل اسلم

    معیشت سدھارنے کے لیے تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے معیشت سدھارنے کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، باقی جماعتوں کا علم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم تاریخ سے پہلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت فوری آئی ایم ایف پروگرام میں جائے اور نئے پروگرام پر مذاکرات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو معیشت پٹری پر لانے کے لیے جارحانہ اصلاحاتی منصوبے پر عمل کرنا چاہیئے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، باقی جماعتوں کا علم نہیں۔

  • ’ملک کا ہر خاندان 6 لاکھ روپے کا مقروض ہے‘

    ’ملک کا ہر خاندان 6 لاکھ روپے کا مقروض ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تجربہ کار حکومت نے 7 مہینوں میں 7 ہزار 200 ارب روپے کا قرض لیا ہے، یہ قرض عوام کو واپس دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انتہائی قابل اور تجربہ کار حکومت نے 7 مہینوں میں 7 ہزار 200 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ قرض کل قرض کا 17 فیصد ہے، مزید قرض کے لیے دربدر الگ ہو رہے ہیں یعنی بات یہاں رکے گی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے جو قرض لیا ہے وہ اب آپ کو ادا کرنا پڑے گا، سود کے علاوہ آپ پر 32 ہزار 727 روپے واجب الادا ہیں۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے گھر میں 5 افراد ہیں تو آپ کا خاندان 6 لاکھ 36 ہزار 163 روپے کا مقروض ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • ‘پیٹرول کی  قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے’

    ‘پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپےفی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سےاوپرتھی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں۔

    ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکا: مزمل اسلم

    آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے باوجود معاشی استحکام نہیں آسکا، معاشی استحکام نہ آنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اپریل 2022 میں 3 ارب ڈالر ایکسپورٹس تھیں، اب ڈھائی ارب سے نیچے آگئی ہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے باوجود معاشی استحکام نہیں آسکا، معاشی استحکام نہ آنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ ان کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں بھی اربوں ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام شروع ہونے کے باوجود بھی حالات میں بہتری نہیں آئی۔

    مزمل اسلم نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ اس ملک کی تاریخ میں ہو رہا ہے، پاکستان جیسے ملک کا دیوالیہ نہیں ہوتا، ہم سری لنکا جیسا ملک نہیں۔

  • ‘ٔآئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے  نئی شرائط رکھ دی’

    ‘ٔآئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے نئی شرائط رکھ دی’

    اسلام آباد : ماہرمعاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے اے آو وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں سے زیادہ دیہی علاقوں میں مہنگائی ہے، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سیلاب کا بہانہ بناکر مہنگائی میں اضافہ کیاجارہاہے اورحکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

    ماہرمعاشیات نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دی ہیں، آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے چھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس اور پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کوکہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی تو پچاس روپے پر ہو گئی ہے مگر ڈیزل پر ابھی یہ لیوی بڑھانا ہے۔ حکومت نے پرائس کنٹرول مکینزم پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔

    مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے دوران گیس کا بڑا بحران ہو گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

  • آئی ایم ایف کے پاکستانی حکومت سے نئے مطالبات  سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کے پاکستانی حکومت سے نئے مطالبات سامنے آگئے

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے آئی ایم کے نئے مطالبات کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس مطالبے میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے، نئے مطالبے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600 ارب کے نئے ٹیکس شامل ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کااخراجات پر قابو نہیں ، معیشت سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے ٹیکس آمدنی میں کمی متوقع ہے۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں 9 ویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف ڈو مور کا مطالبہ کر سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 31 دسمبرتک 50 روپے فی لیٹرکرنے اور ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔

  • رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی: مزمل اسلم

    رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی، اگست میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں صرف 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگست میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں صرف 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جولائی تا اگست ایل ایس ایم میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، یہ اشارہ ہے رواں سال پاکستان کی شرح نمو 75 سال میں سب سے کم رہے گی۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی ملک کی ترقی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  • عمران خان کی حکومت ہوتی تو ٹیکس ملا کر بھی پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم

    عمران خان کی حکومت ہوتی تو ٹیکس ملا کر بھی پیٹرول 180 روپے ہوتا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی خبر آئی ہے کہ ڈالر تاریخ کی نچلی سطح 240 روپے عبور کر گیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے روپیہ اپنی قدر 60 روپے کھو چکا ہے، دوسری طرف پیٹرول 1.45 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سب برائی کی جڑ روپے کی قیمت ہے، اگر آج عمران خان کی حکومت ہوتی اور 30 روپے ٹیکس بھی شامل کر لیتے تو پیٹرول 180 روپے ہوتا۔

    ایک اور ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہا کہ 175 موجودہ ارکان اسمبلی جو حکومت کے شراکت دار ہیں، کیا کسی ایک کا بھی موجودہ مہنگائی دیکھ کر ضمیر نہیں جاگ رہا؟

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا آپ عوام کے نمائندے نہیں کیونکہ آپ خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں۔

  • ریکارڈ توڑ مہنگائی: ’آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے‘

    ریکارڈ توڑ مہنگائی: ’آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے، مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے آگے بہت تشویشناک صورتحال ہے، ملک میں مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    اگست 2022 میں مہنگائی 27.3 فیصد پر آگئی ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملک کا بہت زیادہ افراط زر ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچی جبکہ جولائی 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد کی سطح پر تھی۔

  • ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    ضرورت سے دگنا تیل بھاری قیمت پر خریدا گیا: مزمل اسلم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بھاری قیمت پر خریدا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نااہل حکومت سے قوم کا 120 ارب روپے کا نقصان اور قیمتوں کی شکل میں وصول کیا گیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ضرورت کے حساب سے دگنا تیل درآمد کیا گیا اور بلند ترین قیمت پر خریدا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہاں سے 25 فیصد قیمتیں نیچے آگئی ہیں جو کم از کم ڈالر میں 500 ملین ڈالر بنتا ہے، اس سے روپے پر دباؤ آیا۔