Tag: muzzammil-aslam

  • ‘شہباز شریف کا دورہ ، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر واپس مانگ لئے’

    ‘شہباز شریف کا دورہ ، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر واپس مانگ لئے’

    اسلام آباد : ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں اور سعودی عرب نے بھی تین ارب ڈالر واپس مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر حکومت پر برس پڑے، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تاثردیا گیا کہ سعودی عرب نے8ارب ڈالر دے دیئے جبکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا سعودی عرب سے واپس 3ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔

    ماہر معاشیات نے کہا کہ دنیا کی تمام کرنسیوں کے ساتھ روپیہ بھی کمزورہوگا، حکومت کی نا اہلی واضح نظرآئی ، ان کے دعوے تھے کہ شہباز شریف کے آنے سے معیشت بہترہوئی ہے لیکن ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف جائیں گے اور پیسے لے آئیں گے، آئی ایم ایف نے ان کی تمام شرائط رد کردیں۔

    ڈالر کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ڈالر 200 روپے تک جا بھی سکتا ہے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے۔

    مزمل اسلم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ امپورٹڈ حکومت عام آدمی پر ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے جارہی ہے وہ بھی صرف ایک ارب ڈالر کے پیچھے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ساتھ میں چین اور قطر سے قرض بھی مانگ رہی ہے۔

  • پاکستان کا شمار ایشیا کے خوشحال ترین ممالک میں ہوتا ہے: وزارت خزانہ

    پاکستان کا شمار ایشیا کے خوشحال ترین ممالک میں ہوتا ہے: وزارت خزانہ

    اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت میں بہترین معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا شمار ایشیا کے خوشحال ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2018 سے 2022 کے دوران 9 ہزار 500 ارب سود کی مد میں ادا کیے گئے، اس میں 6 ہزار ارب کا اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا، اضافی طور پر کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 1200 ارب روپے کا ڈپازٹ موجود ہے، زرمبادلہ میں 1 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا، قرض کی شرح نمو سنہ 2018 میں 71 فیصد تھی جو سنہ 2022 تک 65 فیصد ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 سالہ دور میں 55 لاکھ نوکریاں دی گئیں یعنی سالانہ 18.4 لاکھ کی اوسط، مسلم لیگ ن کے دور میں یہ سالانہ شرح 11 لاکھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں 14 لاکھ تھی۔

    مزمل اسلم کے مطابق ملک میں 4 فیصد بے روزگاری کی شرح ہے جو پڑوسی ممالک میں سب سے کم ہے، صرف 4.8 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اور یہ شرح بھی پڑوسی ممالک میں سب سے کم ہے، پاکستان کا شمار ایشیا کے خوشحال ترین ممالک میں کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں فی فرد اوسط آمدنی 16 سو 50 ڈالر رہی جو کہ تاریخی شرح آمدن ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت حکومت نے سود اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ کے علاوہ صرف 3 ہزار 900 ارب روپے کا قرض لیا اور اپنے تقریباً 4 سالہ دور حکومت میں اس میں سے 17 سو 50 ارب روپے صوبوں کو اضافی دیے۔

  • پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ متاثر ہوا ہے: ترجمان وزارت خزانہ

    پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ متاثر ہوا ہے: ترجمان وزارت خزانہ

    اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں تو حکومت پر بوجھ نہیں پڑے گا، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے قرض لے کر یا خسارہ بڑھا کر کچھ کرنا ہے تو یہ اچھی خبر نہیں، حکومت اپنے وسائل سے سب کچھ کرنا چاہ رہی ہے تو یہ اچھی خبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کلیکشن میں آگے چل رہا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں تو حکومت پر بوجھ نہیں پڑے گا، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمت 100 روپے کلو سے نیچے آچکی ہے۔

  • ‘جتنا کام پی ٹی آئی کے 3سال میں سی پیک پر ہوا ن لیگ دور میں نہیں ہوا’

    ‘جتنا کام پی ٹی آئی کے 3سال میں سی پیک پر ہوا ن لیگ دور میں نہیں ہوا’

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ جتنا کام پی ٹی آئی کے3سال میں سی پیک پرہوان لیگ دور میں نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تاثردیا گیا اس حکومت میں سی پیک کی رفتار سست کردی گئی اور چین پاکستان سے ناراض ہے، جتنا کام پی ٹی آئی کے3سال میں سی پیک پرہوان لیگ دور میں نہیں ہوا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مقاصدکے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے اور اپوزیشن صرف مایوس ہوتی رہی۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے سی پیک منصوبوں میں سست روی کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے جانے سے پہلے مکمل تیاری کی گئی، جان بوجھ کر سی پیک کے حوالے سے چین کی ناراضگی اور کام کی رفتار سست ہونے کی خبریں پھیلائیں گئیں۔

    خالد منصور نے بتایا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، چین کی جانب سے باقاعدہ طور پر پروپوزلز بھیجے گئے کہ وہ کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

  • ‘تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ،  پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا’

    ‘تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ، پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا’

    اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات کی وجہ سے معیشت ، روزگار، انسانی ترقی سے لے کر تمام اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات سے معیشت مستحکم ہو گی، ترقی، روزگار، انسانی ترقی سے لے کرتمام اشاریے بہتر ہوں گے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا، طویل عرصے سے کم بچت اور ٹیکسوں کو کم کیا جائے گا۔

    ترجمان وزارت خزانہ نے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلومبرگ پیش گوئی کےمطابق پوٹنشیل گروتھ 2030 تک 4.5 فیصدتک ہو گی پچھلے سال جون دوہزار اکیس میں گروتھ تین اعشاریہ نو فیصد تھی، جو رواں سال بلومبرگ کے مطابق چار اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ کے مطابق آؤٹ پٹ گیپ آئندہ چند سال کےلیےمثبت ہورہاہے، حکومت نےنوجوانوں کےلیےروزگار کا جامع پروگرام شروع کیا ہے ، جس سے ملکی روزگار میں طلب اور رسد میں کمی اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

    بلومبرگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔