Tag: Myanmar opposition leader

  • انجیلاجولی میانمارکے دورے پر، روہنگیا مسلمان نظرانداز

    انجیلاجولی میانمارکے دورے پر، روہنگیا مسلمان نظرانداز

    برما: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کےچارروزہ دورے پرمیانمار پہنچنے پربھرپورخیرمقدم کیا گیا۔ دورے کا مقصد یہاں کے رہنے والوں کی حالتِ زار سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

    اقوام متحدہ کی سفیرانجلینا جولی کے ہمراہ میانمارکی اپوزیشن لیڈرآنگ سان سوچی نے ینگون کی ایک بستی کا دورہ کیا۔

    burma

    انجلینا جولی کا جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمارکا یہ پہلا دورہ تھا جس کا بھرپورخیر مقدم کیا گیا۔

    انجیلانا جولی نے ہاسٹل میں رہنے والی خواتین کےایسے گروپ سے ملاقات کی جو فیکٹریوں میں کام کرتی ہیں۔

    burma

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ نے میانمار کےدورے کا فیصلہ سوچی کی ذاتی دعوت کےبعد کیا۔

    واضح رہے کہ انسانی حقوق کے لئے سرگرم ناموراداکارہ نے روہنگیا مسلمانوں کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے یاگون میں ان کے نمائندے سے ملاقات پراکتفا کیا۔

    burma

    burma

    burma

    burma

  • آنگ سانگ سوچی روہنگیا مسلمانوں کے لئے خاموش کیوں؟

    آنگ سانگ سوچی روہنگیا مسلمانوں کے لئے خاموش کیوں؟

    برما کی انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل امن انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کی روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم اور خاموشی انسانی حقوق کی دنیا کے لئے سوالیہ نشان بن گئی۔

    مغربی برما میں تقریباً آٹھ لاکھ افراد بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، روہنگیا کے یہ وہ مسلمان ہیں، جنہیں برما کے فوجی حکمران شہریت دینے سے انکاری ہیں، سینکڑوں افراد خستہ اور اذیت ناک حالت میں کیمپوں کی مشکل زندگی گذارنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں جبکہ دس فیصد جان کی امان کے لئے سمندروں میں بھٹک رہے ہیں۔

    ایسے میں برما کی وہ نوبل امن انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی جو نوے کی دہائی سے دو ہزار دس تک فوجی آمر کے خلاف ثابت قدم تھیں، اس موقع پر سوچی کی برما میں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں خاموشی انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ سوچی کے لیے زیادہ اہم اس وقت نومبر میں انتخابات جیت کر اقتدار سنبھالنا ہے اور آنگ سان سوچی اس مرحلے پر بدھ مت کی ناراضی مول نہیں لینا چاہتی۔

    اس مقام پر یورپ سمیت امریکہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی دو رخی کے علاوہ کیا ہے؟ شواہد ہیں کہ امریکہ اور یورپ نے دنیا کو مفادات کا ایک ایسا تختہ مشق بنا رکھا ہے، جہاں صرف وہ اپنا سرمایہ اور فائدہ دیکھتے ہیں مگر انہیں سسکتی انسانیت فلسطین، کشمیر اور روہنگیا میں نظر نہیں آتی۔

    یہ سب مسلم ممالک کے اہلِ اقتدار کے چلن پر ایک ایسا طمانچہ ہے، جس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔