Tag: N-League

  • ہمارے نمبرز پورے، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں، ن لیگ

    ہمارے نمبرز پورے، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں، ن لیگ

    مسلم لیگ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارے تو نمبرز پورے ہیں، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں۔

    ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نےن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلایا تھا جس میں ن لیگ کے84ارکان شریک ہوئے اور پارلیمانی پارٹی نے صدر ن لیگ کومکمل فیصلے کا اختیار دیدیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کےساتھ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائےگی، پارلیمانی پارٹی نےقومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نمبرگیم ہماری تحریک عدم اعتمادجمع کرانےسے پہلے ہی پوری تھی، عمران خان کی تقریرمیں عیاں ہے وہ گھرجانےوالےہیں اور تحریک عدم اعتماد والےدن انہیں پارلیمنٹ جانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عشایے میں ہمارے لوگ تو پورے تھے، عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں اور اپنی فکر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس عدم اعتماد کوصرف پاکستان کےعوام چلا رہے ہیں، عوام کی مرضی اورترجمانی پرتحریک عدم اعتمادلائی جارہی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی آرٹیکل63 میں پارلیمنٹ جانےوالے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھا، ارکان اپنا اختیار استعمال کرلیں اس کے بعد ان کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے، ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویزدے دی گئی ہے۔

  • ن لیگ کا فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ: ذرائع

    ن لیگ کا فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ: ذرائع

    لاہور: مسلم لیگ ن نے اصولی طور پر فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی مشاورت کی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

     ملاقات میں شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، برجیس طاہر اور رانا ثنا اللہ بھی ہوئے شریک ہوئے، اس موقع پر مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید، طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے.

    ن لیگ ذرائع کے مطابق مشاورت میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت طے کی گئی، منی بجٹ، مہنگائی، گیس، بجلی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پربھی تبادلہ خیال ہوا.

    ن لیگ نے ایوان میں عوامی مسائل پر بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا.

    پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کا اصولی طور فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے.

    مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں کی توسیع، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ دونوں وزیر اعظم کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو اس ضمن میں اہم ٹاسک سونپا گیا تھا.

    دونوں رہنما فوجی عدالتوں میں‌توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مشاورت کریں گے اور اس ضمن میں وزیر اعظم کو مسلسل باخبر رکھیں گے.

  • انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    اسلام آباد : نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، الیکشن میں فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    نگراں وزیر قانون ملک میں تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہو رہے ہیں، شفاف و غیر جانبدار انتخابات کے لئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار انداز میں بخوبی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 منظور کرایا گیا تھا، نگراں حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پاک فوج کے خلاف مہم، ن لیگ میڈیا سیل کا رکن گرفتار

    پاک فوج کے خلاف مہم، ن لیگ میڈیا سیل کا رکن گرفتار

    لاہور+اسلام آباد: پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ن لیگ میڈیا سیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیصل رانجھا کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے، ایف آئی اے کو اس ضمن میں لسٹیں بنانے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق ایف آئی اے نے اس ضمن میں تقریباً 33 افراد کی نام شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں متعدد افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

    لسٹ میں ڈاکٹر فیصل رانجھا کا نام بھی شامل ہے جنہیں آج ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایف آئی اے ای سی ٹی ڈبیلو کے حوالے کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر فیصل رانجھا کا تعلق مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے ہے۔

    ڈاکٹر فیصل رانجھا سے تاحال تفتیش کا عمل جاری ہے کہ انہوں نے کس بنیاد پر پاک آرمی کے خلاف مہم چلائی۔

  • شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    اسلام آباد:ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر 45دن کی پابندی کے فیصلے پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے  آزادی صحافت کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصلے پر پی ایف یو جے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا بنادیا گیا،عمران

    PEMRA has become weapon against opposition… by arynews

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کو جانب دار اور سیاسی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکن کو پیمرا کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

     اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام ’’لائیو ود شاہد مسعود’’ پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلم لیگ ن کا ذیلی ادارہ بنایا جارہا ہے اور مخالفین کے خلاف پیمرا کو ہتھیار کو استعمال کرنے کے لیے ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا۔

    انہوں نے پیمرا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی کی جھوٹی خبریں نشر کی گئیں، شادی شدہ خواتین کی تصاویر دکھا کر انہیں دوسروں سے منسوب کیا گیا اس وقت پیمرا نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تعریف نہ کرنا اور ان پر تنقید کرنا ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کا قصور ہے جس کی پاداش میں ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی۔

    شاہد مسعود پر پابندی صحافت کا گلا گھونٹنا ہے، طاہر القادری

    Tahir-ul-Qadri condemns ban on Dr. Shahid Masood by arynews

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیمرا شریف برادران کی سیاسی آمریت کی عکاسی کررہی ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہمیشہ قومی اداروں کے مفاد کی بات کی، اس مشکل وقت میں ہم اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

    حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی،شیخ رشید

    Sheikh Rashid says govt has no idea of its mistake by arynews

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی، شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر پابندی قابل مذمت ہے،حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

     ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے  ہیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، شرمیلا فاروقی

    Sharmila

    پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے ہیں اس لیے ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی، پابندی جیسے اقدامات آمرانہ دور میں ہوتے ہیں،پیمرا فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    اداروں کو تباہ  کیا جارہا ہے، سینیٹر شاہی سید

    shahi-syed

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔

    شاہد مسعود حق کی آواز ہیں،خرم نوازگنڈا پور

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود حق کی آواز ہیں ان پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

    شاہد مسعود کو دیکھتا اور سنتا ہوں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

    khattak

    وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود وہ اینکر ہیں جنہیں میں دیکھتا اور سنتا ہوں، سچ بولنے پر پابندی عائد کی گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

     پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے بھی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    RAZA

    دریں اثنا شہریوں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو ختم کرکے شاہد مسعود کے پروگرام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    پی ایف یو جے کا ہنگامی اجلاس طلب

    PFUJ

    فیصلے کے خلاف صحافیوں نے بھی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کے صدر رانا عظیم نے پیمرا کے اس اقدام کے خلاف اجلاس طلب کرلیا۔

    پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود پر پابندی لگا دی