Tag: NA 110 case

  • اسلام آباد:این اے 110 کیس، خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار

    اسلام آباد:این اے 110 کیس، خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 110 کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی نظر ثانی کی در خواست خارج کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کافیصلہ بر قرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے این اے 110 سے متعلق درخواست پرسماعت کی، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی نظر ثانی کی در خواست خارج کردی اور خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار رکھا۔

    چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ کوئی گراؤنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا، الیکشن کے بعد انتخابی ریکارڈ میں مال خانوں میں پھینک دیا جاتا ہے، پولنگ بیگ کی سیل کیسےٹوٹیں اس کا جائزہ کیسے لے سکتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عثمان ڈار جرح کیلئے ٹربیونل کے کٹہرےمیں پیش نہیں ہوئے، ٹربیونل نے جرمانہ بھی کیا پھر بھی عثمان ڈارپیش نہیں ہوئے۔

    خیال رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف پراین اے ایک سو دس سیالکوٹ میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جبکہ  الیکشن ٹر بیونل اورسپریم کورٹ نے عثمان ڈار کی درخواستیں خارج کردی تھی۔


    مزید پڑھیں : حلقہ این اے110، خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عثمان ڈار کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے تھے اور این اے ایک سو دس سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کی کامیابی کو درست قرار دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے خلاف عثمان ڈار نے نطر ثانی درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے کامیاب امیدوار مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جیت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عثمان ڈار ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انگھوٹوں کی تصدیق کے لیے سپریم کورٹ جا پہنچے تھے۔

  • حلقہ این اے110، خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

    حلقہ این اے110، خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے ایک سو دس سے متعلق اپیل کا فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی اپیل مستردکردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حلقہ ایک سو دس میں خواجہ آصف کیخلاف تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس اعجاز نے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ تبدیلی یا کسی اور خرابی کا ذمے دار کامیاب امیدوار کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس میں امیدوار کا کوئی قصورنہیں بلکہ انتظامی افسر ذمے دارہے، استدعا ہے کہ عثمان ڈار کی اپیل مسترد کرکے خواجہ آصف کو کامیاب قرار دیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اپیل مسترد کردی۔

    عدالت کے باہر خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا خواجہ آصف نے صحیح طریقے سے الیکشن جیتا، خواجہ آصف کی کامیابی میں کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔

    عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اپنے مؤقف سے آگاہ کرینگے، خواجہ آصف کا حلقہ ان میں شامل تھا، جن کو عمران خان نے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے کا گمشدہ ریکارڈ طلب کر لیا


    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے کامیاب امیدوار مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جیت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عثمان ڈار ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انگھوٹوں کی تصدیق کے لیے سپریم کورٹ جا پہنچے تھے۔