Tag: NA 120

  • NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    NA-120 لاہور سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

    ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 120 لاہورسے ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوارعثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 130 لاہور سے نوازشریف 107124 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، یاسمین راشد 101524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 164لاہورسے شہبازشریف 27099ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، انڈیپنڈنٹ امیدوارمحمدیوسف 25919ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جے یوآئی کے میر محمد عثمان 4346 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

    پی پی 70 گوجرانوالہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار تشکل عباس 37709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امان اللہ وڑائچ 28874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹوں کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور کلثوم نواز کے وکیل کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران کلثوم نواز، الیکشن، نادرا سمیت دیگر فریقین نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگی۔

    جس پر عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کا تعلق حکمران جماعت سے تھا وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں، کلثوم نواز کو کامیاب کرنے کیلئے 29 ہزار جعلی ووٹ بنوائے گے اور ان ووٹوں کا اندراج بھی نہیں کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان جعلی ووٹوں کو تسلم کیا لیکن انکو منسوخ نہیں کیا گیا، اگر 29 ہزار جعلی ووٹوں کو منسوخ کر دیا جاتا تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔

    ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جعلی ووٹوں کو منسوخ کیا جائے۔

    کلثوم نواز کے کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں: این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر 17 ستمبر 2017 کو ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔

    تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کی مخالفت میں کھڑا کیا تھا، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کی امیدوار نے 13268 ووٹ کی برتری سے فتح اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو،مریم نواز

    زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو،مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے جمہوریت کے دشمنوں نے خود کو بے نقاب کیا ہے، سازشیں کرنے والوں کو عوام بھی پہچانتے ہیں، زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے120 کا دورہ کیا ، کارکنوں نے نوازشریف کےحق میں نعرے
    لگائے، مریم نواز نے مختلف علاقوں میں شہریوں کے مسائل سنے۔

    مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، سازشیں کرنےوالوں کوعوام پہچانتےہیں، دھرنوں لاک ڈاؤن سےجمہوریت دشمنوں نے خود کو بےنقاب کیا، جب تک چہرے نظر نہیں آئیں گے لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا۔


    مزید پڑھیں : قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز


    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنےوالوں نےہماراکام آسان کر دیاہے، نوازشریف اوروزیراعظم ملاقات میں سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اورجنرل الیکشن پرتبادلہ خیال ہوا۔

    زینب قتل کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ زینب کےقاتل کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل استعمال کررہے ہیں، بہت جلد زینب کا قاتل پکڑا جائے گا اور انجام کو بھی پہنچے گا، ملزم کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ وہ زمانہ گیا جب لوگ ڈرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے 120کی یونین کونسل 62کے بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے، جن ارکان اسمبلی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ستر لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ لوگ ہیں کہاں ۔ ن لیگ کو توڑنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی۔

    مریم نواز نے کہا کہ اچھا فیصلہ آنے کی امید ہے، اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے لوگ ڈرنے کے بجائے بات کرتے ہیں ، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں شیر بہت زور سے دھاڑے گا۔

    اس سے قبل واسا ، ایل ڈی اے ٹیپا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے یونین کونسل 62میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔


    مزید پڑھیں :  انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ


    یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معزز جج صحیح کہتے ہیں پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک بری مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ تباہ کردیتا ہے، دنیا میں اب آپ کو اسی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے این اے120کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے

    پی ٹی آئی نے این اے120کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے

    لاہور : این اے 120 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے این اے120کےنتائج چیلنج کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے120کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیاں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست تیار کی۔

    این اے 120 سے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں درخواست جمع کرائی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت اور شریف خاندان نے تسلسل کیساتھ انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 میں 30ہزار سے زائد ووٹ ناقابل شناخت رہے، ووٹرز کی قبل از انتخاب منتقلی کا معمہ بھی حل طلب رہا، الیکشن کمیشن منظم انداز میں نتائج کی تحقیقات شروع کرے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔

    شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ن کا کہنا تھا کہ29ہزارووٹ غائب ہونے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخرتک مقابلہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے ، نوازشریف سےمتعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں کسی بڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والےکارکنوں کو واپس لانا مشن ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد لاہورکے دوسرے حلقوں کے کارکنوں سے ملاقات کروں گی، لاہور ن لیگ کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہی ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نوازشریف سے متعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    مریم نواز نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

    اس سے قبل شریف خاندان کے زرائع کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر گھر سےلندن کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا،  بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی پہلےبھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، عوام سے دعاؤں کی اپیل  ہے۔


    مزید پڑھیں :  پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، مریم نواز


    گذشتہ روز بھی  سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، الزامات کی سیاست کرنےوالوں کوناکامی ہوگی، نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نوازشریف دلوں میں بستےہیں، ن لیگ متحد ہے اور رہےگی، الزامات کاسلسلہ شروع ہے اور آج تک جاری ہے، اختلافات کی باتیں مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

    مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

    لاہور : مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ پر سخت تنقید اور طنز کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ میری ٹیم کے ممبر نے کسی ووٹر کی رائے ٹوئٹ کی ، جس کے لئے میں معافی مانگتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے این اے ایک سو بیس کے الیکشن کے حوالے سے اپنی امیدوار کی محبت میں بغیر سوچے سمجھے ٹوئٹ داغ دیا۔

    حنا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ہم انہی کوووٹ دیں گے، جس پر اپنے ووٹرز کی تذلیل پر مبنی اس ٹوئٹ پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

     

    جس کے بعد اپنے وضاحتی ٹوئٹ اور معافی نامے میں حنا پرویز بٹ نے اس انٹرویو کی کلپ فارورڈ کی اور کہا کہ اس کلپ کو سن کر میری ٹیم کے ممبر نے، نے یہ جملہ  ٹوئٹ پر لکھا تھا۔ جس کے لئے معافی چاہتی ہوں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ووٹرز کی عزت کرنے کے ساتھ ساتھ بول کر نہیں بلکہ سوچ کر بولیں تو ان کو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان

    این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان

    لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسرمیاں شاہد نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی امیدار بیگم کلثوم نواز کو کامیاب قرار دیا، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک کی امیدوار یاسمین راشد نے 47099 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے1414ووٹ حاصل کیے۔


    این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    این اے 120 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 5822 ووٹ حاصل کیے

    جماعت اسلامی کے ضیاالدین انصاری نے592 حاصل کیےجبکہ آزاد امیدوار شیخ اظہرحسین نے 7ہزار 130 ووٹ حاصل کیے۔


    عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، مریم نواز


    ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ این اے 120 میں ووٹنگ کا تناسب 39.42 فیصد رہا،1 ہزار731 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ مجموعی طورپرایک لاکھ 26 ہزار860 ووٹ ڈالے گئے۔

    واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد کا کہنا ہےاین اے 120 کے حتمی نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا جائےگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست

    این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست

    لاہور : غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز نے 59413 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو 46145 ووٹ ملے یوں کلثوم نواز 13268نے  ووٹوں کی برتری سے ضمنی الیکشن کے سب سے بڑے معرکے کو سَر کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، سیاسی جماعتوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ جو شکایات موصول ہوئیں انہیں فوری طور پر حل کردیا گیا، ووٹنگ کے لیے مزید وقت نہیں بڑھایا جائے گا،جو لوگ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوں گے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔

    این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازجبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹریاسمین راشد اور پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے فیصل میرامیدوار جبکہ حصہ لینے والے کل امیدواروں کی تعداد 44 ہے۔


    تازہ ترین: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 

    حاصل شدہ نتائج پولنگ اسٹیشنز کی تعداد : 220/220

    تحریک انصاف (ڈاکٹر یاسمین راشد) :  46145

    مسلم لیگ ن (کلثوم نواز) : 59413

     


     

    پولنگ اسٹیشن سے موصول نتائج کی مفصل رپورٹ 

    حلقہ این اے 120 کے55 فیصدغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 37403 ووٹز کی برتری کے ساتھ پہلے جبکہ یاسمین راشد 29575 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

    ایک سو اکیس پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کی امیدوار 32701 جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار 25636 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

    حلقہ این اے 120 کے 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کی کلثوم نواز 20581 ووٹوں سے آگے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 17210 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    چالیس پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی یاسمین راشد 12695 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 11378 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    حلقہ این اے 120 کے 34 حلقوں سے حاصل ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی یاسمین راشد 11382 ووٹ لے کر پہلے اور کلثوم نواز 10841 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    بتیس حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار 10982 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 10636 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    حلقہ این اے 120 کے 27 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 8353 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کی امیدوار 4442 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    بائیس پولنگ اسٹیشز سے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز 6676 لے کر پہلے اور ڈاکٹر یاسمین راشد 6676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 12 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق یاسمین راشد890 ووٹ لےکر آگے اور ن لیگ کی کلثوم نواز876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر41 کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز454ووٹ لےکرآگے اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد218ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر41 کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز454 ووٹ لےکرآگے جبکہ ی ٹی آئی کی یاسمین راشد218ووٹ لےکردوسرےنمبرپر،غیرحتمی نتیجہ

    پولنگ اسٹیشن نمبر125کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز298 ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےفیصل میر125 ووٹ لےکردوسرے اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 8 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر104 کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 569 ووٹ لےکرآگے جبکہ ن لیگ کی کلثوم نواز482ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہیں۔

    16 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

    این اے 120 کے 16 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 5025 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 4710 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر32کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 667 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کی یاسمین راشد 430 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر57 کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی یاسمین راشد342 ووٹ لےکرآگے جبکہ ن لیگ کی کلثوم نواز130ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 209 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 128 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کی امیدوار 121 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 137 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 830 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 163 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 790 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کی کلثوم نواز 170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 93 ملک پبلک اسکول کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز 101 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 73 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 347 ووٹ لےکرآگے جبکہ مسلم لیگ کی امیدوار 140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 50 ماڈل گرلز اسکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز نے 230 ووٹ لے کر سبقت حاصل کی جبکہ تحریک انصف کی یاسمین راشت صرف 78 ووٹ لینے میں کامیاب رہی۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 44 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کی یاسمین راشد 436 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 198 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر23 اسلامیہ ہائی اسکول کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز98 ووٹ لےکرآگے اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر10الائیڈاسکول بڑاسانگھہ کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز 51 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد44 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن نمبر 9 الائیڈ اسکو بڑا سانگھہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کلثوم نواز 280 ووٹ حاصل پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 132 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے حلقہ این اے 120 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ 6 بجے نشر کیا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کے تحت انہیں 6 بجے کے بعد نشر کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کی ریلی

    پولنگ کاوقت ختم ہونےمیں ایک گھنٹہ باقی تھا کہ اسی دوران مسلم لیگ ن وقت ختم ہونے سے پہلے ہی مزنگ کے علاقے میں فتح کی ریلی نکال لی، امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی مزید نفری مزنگ اڈا پر طلب کرلی گئی۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات سیاسی تھی جس میں سیاسی باتیں ہوئیں، حلقہ این اے 120 کے نتائج آنے کے بعد مزید بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی مزید سرجری ہوئی ہے تاہم امید ہے ضمنی الیکشن میں فتح ہماری ہوگی، شکایتیں موصول ہیں معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھائیں گے۔

    وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا کہ حلقہ این اے 120 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے تاہم عوام جسے بہتر سمجھیں گے اُسے ووٹ دیں گے، ووٹ ڈالنا ہرشہری کا قومی فریضہ ہے، صبح کے مقابلے میں ٹرن آؤٹ کافی بڑھ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’میڈیا نے بہت مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے، صحافیوں کو پولنگ اسٹیشنز کے دورے کی اجازت دی گئی ہے۔

    رکن پنجاب اسمبلی کا متنازعہ بیان

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متنازعہ ٹوئٹ کیا جس میں انہوں کہا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا کوئی اور جانور ہم ووٹ اُسی کو دیں گے۔

    حنا بٹ کی جانب سے ووٹرز کی توہین نے بعد سماجی رابطے پر صارفین نے شدید رکن پنجاب اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔


    الیکشن کمیشن کا اعلان


    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ووٹنگ کا وقت بڑھانے سے انکار کیا، پولنگ اپنے مقررہ وقت پر ہی ختم ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو شکایات موصول ہوئی تھیں انہیں دور کردیا گیا ہے۔


    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان


    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، ہرووٹر کو باہر آنا چاہیے۔


    آئی ایس پی آر


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جن نمائندوں کے پاس الیکشن کمیشن کےکارڈ ہیں وہ پولنگ اسٹیشنز میں جارہے ہیں، پاک فوج کی جانب سےمیڈیا نمائندوں کے پولنگ اسٹیشنزجانے پرپابندی نہیں ہے۔


    صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ


    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کی اجازت نہیں اور اگرکوئی غیرمتعلقہ شخص گیا ہے تواسےروکا جائے گا۔

    صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ واضح ہدایات ہیں کوئی شخص اسلحہ لےکرنہیں چلےگا،رانامشہود کےساتھ اسلحہ بردارلوگ تھے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    حمزہ شہبازشریف سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازپنجاب میں تمام انتخابی مہم کی سربراہی کرتےرہے ہیں لیکن ضابطہ اخلاق کی وجہ سے حمزہ شہبازانتخابی مہم سے پیچھے ہٹ گئے۔

    Lahore

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سےمریم نوازنےانتخابی مہم کی سربراہی کی۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این اے120 میں 30 سے40 سروےہوئےہیں لیکن سروے میں کسی نے نہیں کہا کہ مسلم لیگ ن این اے120 میں ہارے گی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حلقےمیں کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں جومعاملات کوبگاڑ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقےمیں 40،50 امیدوارہوتے ہیں اس کامطلب کوئی انہیں کھڑاکررہا ہے۔

    NA-120

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ دیکھاجائے گا اس کےبعد حلقےکےاصل نتائج سامنےآئیں گے۔


    صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود


    صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان نے این اے 120 کے مختلف پولنگ اسٹیشنزپراسلحہ بردارلوگوں کےساتھ کیمپس کا دورہ کرکے اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے الیکشن کمیشن کےقوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنان کی سرعام اسلحہ کی نمائش اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔

    مسلم لیگ ن کے کارکن نے گاڑی تحریک انصاف کے موٹرسائیکل سوار کارکن پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بیٹھےبچےکی ٹانگ ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کارسوار کو پکڑ لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈرائیور کو زبردستی پکڑ کر بھاگنے کا موقع دیا۔


    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید


    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی دیکھ رہا ہوں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرے ضمنی الیکشن کے بعد یہ سب بڑا انتخابی معرکہ ہے۔


    تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشد


    پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام پاکستان کے لیے اٹھیں اورعمران خان اور بلے کو ڈالیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیس سے التجا کی کہ وہ ووٹرز کو اندر آنے سے نہ روکیں، انہوں نے کہا کہ آپ اتنے ہی مسلم لیگ ن کے ہیں جتنے پی پاکستان تحریک انصاف کے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے کہا وووٹرزعمران خان کو ووٹ دے کر بچوں کا مستقبل محفوظ کریں جبکہ انہوں نے خواتین سے بھی درخواست کی کہ وہ گھروں سے باہر آکر بلے کو ووٹ لگائیں۔


    تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور


    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورنے این اے 120 کےانتظامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان انتظامات میں کسی کو دھاندلی کرنے کاموقع نہیں ملے گا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ این اے 120 میں عوام فرسودہ نظام کےخلاف ووٹ دے کراحتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔


    پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر


    پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے ایجنٹس کو باہر نکالا گیا،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہا۔

    فیصل میر نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں دھاندلی بھی ہورہی ہے،نوازشریف الیکشن کے پورےعمل کو خرید رکھا ہے۔


    صوبائی وزیربلال یاسین


    صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے این اے 120 کےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی اسکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ2013 کے مقابلےمیں آج زیادہ ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

    بلال یاسین نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور لاہور کا دل این اے 120 ہے،انہوں نے کہا کہ آج بہت بڑا فیصلہ میاں نوازشریف کےحق میں آنے والا ہے۔


    رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 21 ہزار 786 ہے


    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 21 ہزار 786 ہے، اس حلقے میں مسلم ن لیگ، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں سمیت 44 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

    این اے 120 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز اورپاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان متوقع ہے،اس حلقے میں مردوں کے لیے 103 اور خواتین کے لیے 98 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں۔


    انگوٹھوں کے نشانات غائب ہونے کا انکشاف


    دریں اثنا این اے120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے ان 29 ہزار ووٹرز کی فہرست آویزاں کردی ہے جو کہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں لگائی گئی ہیں۔

    by-election

    الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر یہ فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں، انگوٹھوں کے نشانات نہ ہونے والے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ان 29 ہزار افراد کے فنگر پرنٹس موجود نہیں لیکن تصاویر موجود ہیں۔


    بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں


    انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت جاری کردیں جس کے مطابق بغیر قومی شناختی کے ووٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

    NA-120 polling

    عمر رسیدہ شخص اور حاملہ خواتین لائن کے بغیر ووٹ ڈال سکیں گے، نابینا اورعمر رسیدہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پرووٹ کاسٹ کرایا جائے گا۔


    این اے 120 کی تاریخ‘ کون کب جیتا؟


    الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ امیدواروں کے کیمپ پولنگ اسٹیشن سے دور لگوائے جائیں، ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے تصاویر نہ بنانے دی جائیں،پولنگ اسٹیشنز میں امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے قائل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کی بیٹی مریم نواز کے این اے 120 میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے رابطے ہوئے جس میں اے این پی کے امیدوار نے مر یم نواز سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے حق میں دست برداری کا اعلان کیا۔


    کئی امیدوار کلثوم نواز کے حق میں دست بردار


    اسی ضمن میں آزاد حیثیت سے کھڑے 3 امیداروں نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی، آزاد امیدوار انعام خان اور امیر بہادر ہوتی نے بھی کلثوم نواز کے حق میں دست برداری کا اعلان کیا۔ دست بردار امیدواروں سے ملاقات کے دوران مریم نواز کے ساتھ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

    این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، این اے 120 کا انتخابی سازو سامان متعلقہ عملے میں تقسیم کردیا گیا، بیلٹ باکسز، تھیلے اور دیگر سامان آر اوز کی نگرانی میں عملے کے سپرد کردیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فوج نے این اے 120 میں پولنگ اسٹیشنز کا کنڑول سنبھال لیا ہے، انتخابی سازو سامان کی تر سیل فوج کی نگرانی میں کی گئی، پولنگ کا عمل بروقت شروع کیا جائے گا،انتخابی عمل کے بروقت آغاز کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں۔

    بائیو میٹرک ووٹنگ کا تجربہ

    سرکاری اطلاعات کے مطابق 220 پریزائیڈنگ افسران، 573 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 573 پولنگ افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    NA-120

    الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں 39 پولنگ اسٹیشنوں پر آزمائشی طور پر 100 بائیو میٹرک ووٹنگ مشینز استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔


    حلقے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل


    ایس پی سیکیورٹی نے بتایا کہ این اے 120 کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، حلقے کو5زون اور11 سکیٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، 6 ایس پیز،17 ڈی ایس پیز،50 ایس ایچ اوز ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    NA-120

    ایس پی سیکیورٹی کے مطابق حلقے میں7ہزار اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے،اضافی نفری کے لیے دوسرے اضلاع سے نفری طلب کی ہے، اہم عمارتوں پر پولیس کے اسنائپرز کو تعینات کردیا جائے گا،پیرو اور ڈولفن فورس اہم مقامات پر گشت بڑھائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    لاہور : رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہرلمبی قطاریں ہیں، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا پوراحق ملنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین گھنٹے سے الیکشن کمیشن کو کہہ رہے لیکن ہماری بات نہیں سنی جارہی۔

    واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ جو شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں فوری طور پر حل کردیا گیا ہے، ووٹنگ کے لیے مزید وقت نہیں بڑھایا جائے گا،جو لوگ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوں گے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔