Tag: NA-120 by-election

  • این اے 120 ضمنی انتخاب،  بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

    این اے 120 ضمنی انتخاب، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

    لاہور : این اے ایک سوبیس میں انتخابی مہم کا آخری روز ہے، حلقے میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے اور فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز ریٹرنگ افسر کے دفتر میں پہنچا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور این اے ایک سوبیس میں کون سرخرو ہوگا؟ن لیگ جیتے گی یا کوئی بڑا اپ سیٹ ہوگا، فیصلہ دو دن بعد ہوگا، حلقے میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، حلقے میں سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

    ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا اور بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں آج آراو کے دفتر میں رہیں گے جبکہ انتخابی مواد کل پریذائیڈنگ افسران میں تقسیم ہوگا۔

    نوازشریف کی نااہلی کےبعدخالی ہونےوالی سیٹ پر انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔خیال رہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ این اے 120 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد

    کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبیونل نے مسلم لیگ نون کی این اے 120 سے امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی اپیلٹ ٹریبونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر، پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری کی جانب سے اپیلوں کی سماعت کی۔

    اپیل کنندگان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے کلثوم نواز کے کاغذات ان کے اعتراضات کو نظرانداز کیا ہے۔

    عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری نے مؤقف اپنایا کہ کلثوم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہے ، جو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نون لیگ کے صدر کا لیٹر نہیں، لہذا وہ نون لیگ کی امیدوار ہی نہیں، اقامہ کے حوالہ سے بھی کلثوم نواز نے تمام حقائق نہیں بتائے، اس لئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج


    اپیلٹ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد تمام اپیلیں مسترد کر دیں اور کلثوم نوازکو الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جن میں کلثوم نواز کے اقامہ، ٹیکس تضادات اور لندن کی جائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

    تینوں جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افیسر کے فیصلے کو کلعدم قرار دے کر کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    اس سے قبل ین اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر نو افراد کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے، جنہیں ریٹرننگ افیسر نے مسترد کرتے ہوئے کاغذات درست قرار دے دیئے تھے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور


    یاد رہے گذشتہ روز  این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے تمام اعتراضات کو مسترد کردیئے تھے ، جس کے بعد پی پی اور عوامی تحریک نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے اور یہ نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

    کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

    لاہور : حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردی گئی، ٹربیونل اکیس اگست کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی امیدوار کلثوم نواز کے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا۔

    پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جن میں کلثوم نواز کے اقامہ، ٹیکس تضادات اور لندن کی جائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

    تینوں جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افیسر کے فیصلے کو کلعدم قرار دے کر کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج


    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید بطور الیکشن ٹربیونل اکیس اگست کو ان درخواستوں کی سماعت کریں گے

    یاد رہے کہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز، تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ، پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری سمیت 63 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افیسر نے منظور کر لیا۔

    کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر نو افراد کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے، جنہیں ریٹرننگ افیسر نے مسترد کرتے ہوئے کاغذات درست قرار دے دیئے تھے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور


    یاد رہے گذشتہ روز  این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے تمام اعتراضات کو مسترد کردیئے تھے ، جس کے بعد پی پی اور عوامی تحریک نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے اور یہ نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے درخواست دائر

    این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے درخواست دائر

    لاہور‌: این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کے لئے ریٹرننگ افسر کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بھائی شہباز شریف کی حکومت ہے، میاں نوازشریف کی اہلیہ حلقہ این اے ایک سو بیس سے امیدوار ہیں . پولیس اور انتظامیہ شہباز شریف کے ماتحت ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ سرکاری مشینری کو بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں استعمال کیا جائے گا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں دھاندلی اور ووٹرز کو ہراساں کر کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پنجاب پولیس کی نگرانی میں ممکن نظر نہیں آتا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

    واضح رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • این اے 120 ، کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑسکیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    این اے 120 ، کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑسکیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : کلثوم نواز این اے ایک سو بیس کاضمنی الیکشن لڑسکیں گی یانہیں، ان کی اہلیت کا فیصلہ آج ہو جائے گا، پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے اقامے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کیلئے آج کاغذات کی نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے، مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز الیکشن لڑنے کی اہل ہیں یا نہیں، سب کی نظریں لگ گئیں۔

    پیپلز پارٹی اور پی ٹی اے نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی پر دس اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، جس میں کہا گیاہے کہ کلثوم نواز نےاقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں جبکہ کلثوم نواز پر غداری کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی،اُن پر فوج کے خلاف تقریر کے الزامات ہیں۔

    اعتراضات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو آج طلب کیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر تین بج ہوگی۔

    ضمنی الیکشن کے لئے ن لیگ کی کلثوم نواز اور نعمان بیگ سمیت کل پینسٹھ امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے کاغذات کی پڑتال بھی آج ہو رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل میراور عزیزالرحمن چَن نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو طلب کرلیا


    الیکشن کمیشن کے مطابق آج 17اگست سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کے کیس میں نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرلیا تھا۔

    سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے سبب حلقہ این اے 120 سے ان کی پارلیمنٹ کی نشست بھی خالی ہوگئی، جس پر ضمنی انتخابات 45 دن کے اندر ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے اس نشست پر کلثوم نواز کو میدان میں اتارا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کل کلثوم نواز کو طلب کرلیا

    این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کل کلثوم نواز کو طلب کرلیا

    لاہور : این اے ایک سو بیس لاہور پر ضمنی انتخاب کی امیدوار کلثوم نواز کو کل الیکشن کمیشن نے کل طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اےایک سو بیس لاہور پر ضمنی انتخاب کیلئے نامزدگی فارمز کی جانچ پڑتال کے آخری روز کل کلثوم نواز کا الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر دس اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نےاقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

    الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو کل بلالیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل دوپہر 3 بجے ہوگی جبکہ تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل دوپہر11بجے ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کل 17اگست سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائے گی ۔


    مزید پڑھیں : این اے 120: کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر 10 اعتراضات دائر


    خیال رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا، ضمنی الیکشن کے لئے پینسٹھ امیدوار میدان میں  ہیں ، ن لیگ کی کلثوم نواز اور نعمان بیگ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کے کیس میں نا اہل قرارد یا تھا جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرلیا تھا۔

    سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے سبب حلقہ این اے 120 سے ان کی پارلیمنٹ کی نشست بھی خالی ہوگئی، جس پر ضمنی انتخابات 45 دن کے اندر ہوں گے۔ مسلم لیگ ن  نے اس نشست پر کلثوم نواز کو میدان میں اتارا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    این اے 120ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    لاہور : نواز شریف کی خالی نشست این اے120 پر ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے ایک سو بیس پر پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا راستہ روکنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بیگم کلثوم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    مسلم لیگ ن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی کیپٹن(ر)صفدر ،آصف کرمانی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

    عوام کی عدالت نے نوازشریف کو الزامات سے باعزت بری کردیا، آصف کرمانی

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ این اے120سے کلثوم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، پارٹی نے کسی کو کوئی کال نہیں دی تھی،عوام کا سمندر امڈ آیا۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت نے نوازشریف کو الزامات سے باعزت بری کردیا، عمران خان کے الزامات کے باوجود نوازشریف پر کرپشن کا چارج نہیں، نوازشریف کل بھی صادق وامین تھے اور آج بھی ہیں ، پورا پاکستان نواز شریف کا ہے۔

    این اے120پر وہ خاتون آرہی ہے ، جس نےمشرف کامقابلہ کیا، کیپٹن(ر)صفدر

    کیپٹن(ر)صفدر نے اس موقع پر کہا کہ آج مادرملت ثانی اس پارلیمنٹ کی رکن بننے جارہی ہیں، نوازشریف سڑکوں پر اس لئے ہیں آپ کے ووٹ کی حفاظت ہوسکے، ترقی جمہوریت سے ہوتی ہے، اندھیرے کو اجالے میں تبدیل کرینگے، عوام جمہوریت کےراستےمیں آنے والی ہر دیوار پاش پاش کردینگے، این اے120پر وہ خاتون آرہی ہے ، جس نےمشرف کامقابلہ کیا۔

    زرائع کے مطابق کلثوم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دئیے ہیں۔

    دوسری جانب این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹریاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ عندلیب عباس ضمنی انتخاب میں یاسمین راشد کی کورنگ امیدوار ہونگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا ۔

    واضح سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انھیں وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔