Tag: na-120 by-elections

  • عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز

    عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اکیلی نہیں پوری مسلم لیگ ن میرے ساتھ ہے، عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کرتا ہے، نواز شریف اقتدار میں نہ ہوں تو ملک بحران میں چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں جمہوری قوتوں کے خلاف جنگ ہے، عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ جہاں بھی گئی لوگوں کی جانب سے محبت اور پیار ملا، کبھی عدالت جانے سے انکار نہیں کیا، ڈیڑھ سال سے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ بتارہا ہے کہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، عوام کی محبت اور پیار میرے لیے نیا تجربہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ میدان میں نواز شریف سے ہار جانے والے باہر جاکر سازش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پاناما کیس کے بعد نواز شریف کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدوار میدان میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 ضمنی الیکشن ،  فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام شروع

    این اے 120 ضمنی الیکشن ، فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام شروع

    لاہور: حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ فوج کی نگرانی میں شروع کر دی گئی ہے جبکہ ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار 700 بیلٹ پیپرز پرنٹ کئے جائیں گے۔ جن کی چھپائی کا عمل پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سر انجام دے رہا ہے۔

    بیلٹ پیپرز کی ترسیل 14 ستمبر کو ڈی آر این اے 120 کے دفتر میں فوج کی نگرانی میں کی جائے گی جبکہ 16 ستمبر کو دیگر الیکشن میٹیریل کے ساتھ بیلٹ پیپرز بھی پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔