Tag: NA 120

  • کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف فیصل میر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف فیصل میر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور :کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، سماعت 18ستمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر 18ستمبر کو سماعت کرے گا۔

    یاد رہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    جس میں کہا گیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے، بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں، کلثوم نوازنے بدنیتی اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہرہ نہیں کیا، جس بنا پر وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔

    درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں :  کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد


    پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میرنے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں کل چیلنج کیا تھا۔

    واضح رہے چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 120 کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے تھی۔

    خیال رہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر نو افراد کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے تھے، جنہیں ریٹرننگ افیسر نے مسترد کرتے ہوئے کاغذات درست قرار دے دیئے تھے۔

    این اے 120 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، گشت شروع

    این اے 120، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، گشت شروع

    لاہور: این اے 120 میں امن و امان برقرار رکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے الفت مغل کے مطابق حلقہ این اے 120 اپنی سیاسی شناخت کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں انتخاب کے لیے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ فوجی دستوں کا قیام این اے 120 کا انتخاب ہونے اور نتائج آنے تک رہے گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ حلقے میں سیاسی جماعتوں کے دوران کسی بھی قسم کا تصادم نہ ہونے پائے، امن و امان اور شفافیت کے ساتھ این اے 120 کا انتخابی عمل پورا ہوجائے۔

    اسی سے متعلق:این اے 120 ضمنی انتخاب، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

  • نواز شریف توہین عدالت کررہے ہیں، کائرہ

    نواز شریف توہین عدالت کررہے ہیں، کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، نواز شریف توہین عدالت کررہے ہیں۔

    این اے 120 ضمنی انتخاب کے سلسلے میں منعقدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے قوم کی دولت لوٹی، آپ صادق اور امین نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے پنجاب سے پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی چھپ کر لڑنے والی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی بغیر سرکاری وسائل کے انتخابی مہم چلارہی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف آپ کو ججز نے کہا آپ نے تین کمپنیاں اور دولت چھپائی، اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی باری ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ اپنے دور میں نااہل ہوچکے ہیں، ہم آپ کے دور میں عدالتوں سے بری ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، میاں صاحب اور ان کے خاندان کا مقدر اب جیل ہے۔

    یاد رہے کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز

    عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اکیلی نہیں پوری مسلم لیگ ن میرے ساتھ ہے، عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کرتا ہے، نواز شریف اقتدار میں نہ ہوں تو ملک بحران میں چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں جمہوری قوتوں کے خلاف جنگ ہے، عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ جہاں بھی گئی لوگوں کی جانب سے محبت اور پیار ملا، کبھی عدالت جانے سے انکار نہیں کیا، ڈیڑھ سال سے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جذبہ بتارہا ہے کہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، عوام کی محبت اور پیار میرے لیے نیا تجربہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ میدان میں نواز شریف سے ہار جانے والے باہر جاکر سازش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پاناما کیس کے بعد نواز شریف کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدوار میدان میں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 میں  جلسے جلوس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، انتظامیہ رکوائے، الیکشن کمیشن

    این اے 120 میں جلسے جلوس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، انتظامیہ رکوائے، الیکشن کمیشن

    لاہور : این اے 120ضمنی انتخابات میں دو دن باقی رہ گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے جلسے جلوسوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے120میں انتخابی دنگل کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 میں آج سیاسی جماعتوں کے جلسے رکوانے کیلئے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    ضابطہ اخلاق سے متعلق مراسلہ این اے 120 کے ریٹرننگ افسر محمد شاہد کی جانب سے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو ارسال کیا گیا۔

    خط میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے نوٹس میں آیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں آج حلقے میں جلسے کر رہی ہیں، این اے120کی حدود میں ریلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    ریٹرننگ افسر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ انتظامیہ حلقے میں اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں اور جلسے رکوائے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120، تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی آج پاور شو کرے گی


    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حلقے میں ریلی کی اطلاعات ہیں، پی ٹی آئی کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ ریلی اور جلسےمیں شرکت سے عمران خان کو گریزکرناچاہیے، ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی منتخب نمائندہ انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔

    خیال رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔

    این اے 120 صمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم لاؤ لشکر کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن روک نہیں سکا: کائرہ

    مریم لاؤ لشکر کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن روک نہیں سکا: کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اختیارات ہونے کے باوجود الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں حلقہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئین پر عملدر آمد کا مطالبہ کردیا۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم نواز سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر عدلیہ نے فیصلہ دیا ہے، حکمران جماعت کا احتساب نہیں ہو رہا۔ ٹیکس ریکارڈ کے بعد خطرہ ہے کہ پاناما لیکس کا ریکارڈ بھی نہ جل جائے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 20 ستمبر کو ساہیوال اور جمعرات کے روز مزنگ میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔


     

  • کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد

    کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 120 کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ 3 رکنی بنچ نے 1۔2 سے اکثریتی فیصلہ سنایا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین، جسٹس عباد الرحمٰن لودھی اور جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے فیصل میر، عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری سمیت 4 درخواستوں کی سماعت کی۔

    درخواست گزاروں کے وکلا نے دلائل دیے کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا ذکر کیا مگر اس سے حاصل ہونے والی آمدن اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کلثوم نواز نے مختلف کمپنیوں کے حصص کے متعلق تفصیلات بھی فراہم کیں نہ مری میں جائیداد کے متعلق ذکر کیا۔

    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور

    درخواست گزاروں کے مطابق کلثوم نواز کے خلاف سندھ میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اسے جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیا۔ کلثوم نواز نے حقائق چھپائے اور جھوٹ بولا لہٰذا وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کو ٹھوس شواہد دیے گئے مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور کلثوم نواز کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ریٹرننگ افسر نے اپنی ذمہ داری پوری کی؟ جس پر سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے وکلا نے بھی درخواستوں کو نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستیں مسترد کردیں۔ بنچ کے 2 فاضل اراکین نے درخواستیں مسترد کردیں تاہم ایک رکن نے اختلافی نوٹ دیا اور درخواستیں منظور کر لیں۔

    پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری کی جانب سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


     

  • این اے 120 ضمنی الیکشن، جمعیت اہل حدیث کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

    این اے 120 ضمنی الیکشن، جمعیت اہل حدیث کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

    لاہور : جمعیت اہلحدیث کے سربراہ نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 120میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی جمعیت اہلحدیث کے مرکز پہنچی اور جمعیت اہلحدیث کےسربراہ پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی، ملاقات میں پروفیسر ساجد میر نے مریم نواز کو حمایت کا یقین دلایا اور بتایا کہ جمعیت اہلدیث کے کارکنان بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    مریم نوازشریف نے حمایت پر پروفیسرساجد میر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مریم نواز نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، مریم نواز نے منشی ہسپتال ، بند روڈ ، ملک پارک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

    سخت سیکورٹی میں مریم نواز شریف کے ہمراہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، رکن پنجاب اسمبلی عظمی زاہد بخاری حنا پرویز بٹ بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے پا بندی کے باوجود انتخابی مہم میں شریک رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا لندن سے واپسی پر لاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ

    عمران خان کا لندن سے واپسی پر لاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان 12ستمبر کو واپس وطن پہنچ کر ضمنی الیکشن کی نگرانی کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 14 ستمبر کوجلسے کے بجائے بھرپور ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ، ریلی کی قیادت تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کرینگے جبکہ ریلی این اے 120 کی حدود سے باہر نکالی جائے گی۔

    پی ٹی آئی نے کارکنو ں کو بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنانےکی تیاریاں شروع کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران


    دوسری جانب این اے120 ضمنی انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کااجلاس آج ہوگا، ڈاکٹریاسمین راشد مرکزی رہنما جہانگیر ترین کوبریفنگ دیں گی۔

    خیال رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔

    این اے 120 صمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران خان

    این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا، لوگ ووٹ دے کر سب سے بڑے چور کا احتساب کرنے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کریں گے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے پہلے بار بار سوچیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں قرطبہ چوک پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں سابق اناہل وزیر اعظم کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو ثبوتوں کیلئے ایک سال دیا لیکن انہوں نے عدالتوں میں جھوٹ بولا اور جعلی کاغذات جمع کرائے۔

    جھوٹ کے بعد قطری شہزادے کو لے کرآگئے، قطری شہزادہ خود ایک بہت بڑا فراڈ تھا، جب سپریم کورٹ نے اسے باہر نکال دیا تو یہ طاقتور ڈاکو جی ٹی روڈ پر معصومیت سے کہتا پھررہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟

    پاکستان میں کبھی کسی کمزور کو انصاف نہیں ملا

    انہوں نے کہا کہ17ستمبر کو ہونے والا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے بلکہ این اے120کے انتخاب میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ آج پاکستان کے کمزور طبقے کو پیغام دینے آیا ہوں۔

    پاکستان میں کبھی کسی کمزور کو انصاف نہیں ملا، ہمیشہ طاقتور ناجائز کام کرتا اور بچ جاتا ہے لیکن سپریم کورٹ نے طاقتوروں کے خلاف فیصلہ دے کر قوم کو ایک بہترین پیغام دیا ہے۔ این اے120میں بڑےبڑےغنڈےہیں جوظلم کرتےہیں۔

    ظالم لوگوں کو اسمبلیوں میں نہیں اڈیالہ جیل میں ڈالا جائے

    آپ کاووٹ سپریم کورٹ کو مضبوط کرے گا، چاہتے ہیں ان ظالم لوگوں کو اسمبلیوں میں نہیں اڈیالہ جیل میں ڈالا جائے، الیکشن کے بعد نیا پاکستان بننے جارہا ہے، آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا، پاکستان کس طرف جائے گا، این اے120میں الیکشن جیتنے کے بعد شاندار آتشبازی کریں گے۔

    عوام ووٹ یاسمین راشد کوہی ووٹ دینگے

    عمران خان نے پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کامقابلہ ریاست کےساتھ ہے، مریم نوازجو کچھ کرلیں، لاہورکے عوام ووٹ یاسمین راشد کوہی ووٹ دینگے، این اے120میں ڈسٹرکٹ ناظم اور پولیس مریم بی بی کی مدد کررہی ہے۔

    نواز لیگ والے ووٹ مانگنے کیلئےآئیں توعوام ان سے پوچھے کہ ان کے بچےاربوں پتی کیسے بن گئے، ان کےپاس اربوں کےفلیٹ کہاں سےآگئے؟ عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر منتقل کیا گیا اورفلیٹس خریدے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے ملک کا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا

    عمران خان نے کہا کہ موٹرسائیکل پر گھومنے والااسحاق ڈار اربوں پتی کیسے بن گیا، اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، اس شخص نے ملکی معیشت کے ساتھ وہ کیا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا، کوئی جنگ ہوجاتی تب بھی اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔

    نیب ریفرنس کے بعد اسحاق ڈار کو اپنے عہدے سے استعفٰی دے دینا چاہئیے، کرپشن کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری تاریخ میں سب سےکم ہوگئی اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں، نیب کا چیئرمین خود ایک کرپٹ آدمی ہے، نیب کے چیئرمین کو اپنی چوری چھپانے کیلئےلایا گیا ہے۔