Tag: NA 122

  • NA-122 سے سردار لطیف کھوسہ کی جیت پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل

    NA-122 سے سردار لطیف کھوسہ کی جیت پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور سے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی ہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

    سردار لطیف کھوسہ کی جیت پر مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر ِ تسلیم خم“۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اللہ آنیوالی پارلیمان کو متحد ہوکر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • این اے 122 : ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    این اے 122 : ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد / لاہور : ایاز صادق کی نشست پر ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد قرار دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عبدالعلیم خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرایازصادق کی وکٹ اڑانے کی ایک اورکوشش ناکام ہوگئی۔ امپائرنے کپتان کے کھلاڑی کوہی وارننگ دے ڈالی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ این اے ایک سو بائس کاضمنی انتخاب کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    درخواست گذارعبدالعلیم خان نے غلط بیان حلفی جمع کرائے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا، علیم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا بھی این اے ایک سو بائیس کی دھاندلی میں ملوث تھے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ٹربیونل کے ممبران نے دھاندلی کے بدلے حکومت سے اپنے رشتہ داروں کی غیرملکی تقرریوں اور ترقیوں کے فائدے لئے۔

    الیکشن کمیشن نے ساٹھ دنوں میں این اے 122 کا فیصلہ نہ دے کر اپنے ہی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ دھاندلی کیس کی تحقیقات میں الیکشن کمیشن اور ٹربیونل نے تحریک انصاف کی پٹیشن کو شٹل کاک بنا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اب سپریم کورٹ جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کہا تو جلد این اے 122 میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔

  • سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب مل گیا، حمزہ شہبازشریف

    سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب مل گیا، حمزہ شہبازشریف

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنے کی سیاست اور سازش کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ توڑ جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب کسی سیاسی جماعت نے ہارنا یا جیتنا نہیں بلکہ صرف پاکستان کی جیت ہوگی، پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو اکٹھے ہو کر کام کرنا ہوگا۔

  • ایازصادق فراڈ سےالیکشن جیتےہیں، ڈی سیٹ کریں گے، علیم خان

    ایازصادق فراڈ سےالیکشن جیتےہیں، ڈی سیٹ کریں گے، علیم خان

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایازصادق فراڈسےالیکشن جیتےہیں،ڈی سیٹ کرکےپھرالیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دوبارہ اپنی نشست کھونا پڑے گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ” الیونتھ آور“ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق2013میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے اور اب فراڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اگراب میں ان کا فراڈ ثابت نہ کرسکا تو معافی مانگوں گا اور ایاز صادق کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ122میں 26ہزار ووٹوں کو دوسرے حلقوں سے منتقل کیا گیا جبکہ حلقے سے ساڑھے چار ہزار افراد کے ووٹ نکال دیئے گئے اور صرف812افراد کے فارم ملے ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ منتقل کرنے کیلئے درخواست دی باقی30ہزار ووٹ جعلی طریقے سے ڈالے گئے ہیں۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا اس وقت ہمارے پاس دو ہزار افراد کے حلف نامے آچکے ہیں بہت جلد الیکشن کمیشن جائینگے۔میرے پاس60دن کا وقت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایاز صادق سے20 ہزار ووٹوں سے جیتا ہوں مجھے فراڈ کرکے الیکشن ہرایا گیا

  • الیکشن کمیشن نےاین اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کا الزام مسترد کردیا

    الیکشن کمیشن نےاین اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کا الزام مسترد کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوبائیس کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق پی ٹی آئی کے الزمات مسترد کردیئےہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نمائندوں کوعام انتخابات دوہزارتیرہ اورضمنی انتخابات کی ووٹرلسٹیں فراہم کیں تھیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوہزار تیرہ میں این اے ایک سو بائیس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ چھبیس ہزار اٹھائیس تھی جبکہ ضمنی انتخاب میں یہ تعداد بڑھ کر تین لاکھ سینتالیس ہزارسات سو باسٹھ تھی، ووٹرز لسٹوں میں اکیس ہزارسات سو چونتیس ووٹرزکا اضافہ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ووٹر کی مرضی کے بغیراس کا ووٹ منتقل نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن کے پاس ووٹرزکی تبدیلی کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن نظریہ ضرورت کاشکارہوا، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن نظریہ ضرورت کاشکارہوا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےجج نظریہ ضرورت کاشکارہوئے،این اےایک سوبائیس کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ پرالزام نہیں لگایا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو اینکر پرسن وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے جج نظریہ ضرورت کا شکار ہوئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں وہ لوگ نطر آئے جنہوں نے بہت محنت کی، حکموتی مشینری کے باوجود پی ٹی آئی نے 2015 میں زیادہ ووٹ لئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ علیم نے مجھے بتایا ہے کہ  ضمنی انتخابات میں کتنا خرچ کیا ہے، علیم خان نے حکومتی مشینری کے باجود بہترین مقابلہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این اے122کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ پرالزام نہیں لگایا عمران خان نے کہا کہ میں جنگ کو مسائل کا حل نہین سمجھتا۔

    انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا، قومی اسمبلی میں ایاز صادق کو دوسری بار مبارکباد دوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013  میں عوام پی ٹی آئی کے لئے گھروں سے نکلی تھی،اقتدار میں آئے تو گورنر ہاوسسز کو بہترین پارک میں تبدیل کریں گے۔

  • این اے 122 میں ناکامی ، عمران خان کا پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    این اے 122 میں ناکامی ، عمران خان کا پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے ایک سو بائیس ضمنی الیکشن مہم عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے.

    این اے ایک سوبائیس ضمنی الیکشن میں ناکامی کےاسباب جاننے کیلئے کپتان سرگرم ہوگئے، تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنےوالے پارٹی اراکین کے خلاف محاذ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    چوہدری سرور نےعدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والوں کی فہرست کپتان کو تھمادی ہے.

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ اسمبلی ممبر اور ٹکٹ ہولڈرز نے عداوت اور ذاتی رنجش کے سبب عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں فعال کردارادا نہیں کیا، عمران خان نے پارٹی کے تمام ذمہ داروں اور اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی ہدایت کی تھی.

  • جی ایچ کیو سے رابطےکے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، چوہدری نثار

    جی ایچ کیو سے رابطےکے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناہے انہیں جی ایچ کیوسےرابطےکیلئےکسی وزارت دفاع کی ضرورت نہیں۔

    ملک کےوزیردفاع اوروزیرداخلہ میں بات چیت بند ہے چوہدری نثار نے بھی خواجہ آصف کےبیان کی تصدیق کردی،چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو سے رابطے کے لیے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، وزیرداخلہ نے اختلافات کو پارٹی کااندرونی معاملہ قراردےدیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈائیلاگ پراسس،ملٹری آپریشن پرکہیں وزیردفاع نہیں ہوتاتھا،وزارت داخلہ کافوج ، جی ایچ کیو،سول آرمڈفورسز سے باضابطہ رابطہ ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ہے شکست کوکھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیئے، پی ٹی آئی نے کہا جوڈیشل کمیشن بنائیں ہم نےبنادیا، ہم نے تمام عمر حکومت میں نہیں رہنا اور پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں نہیں رہنا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ الزام لگا کے بہت سارے ووٹ آخری وقت میں ادھر سے ادھر کردیے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دوست دشمن کی زبان بولیں گے تو ردعمل ضرور آئے گا ۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نادرا ازخود کسی کا ووٹ دوسری جگہ منتقل نہیں کرسکتی ووٹرز کی درخواست کے بغیر ووٹ ایک حلقے سے دوسری جگہ منتقل نیہں کیئے جا سکتے چھبیس اگست کے بعد ووٹرلسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں ایک مرتبہ پھر درخواست دائر کردی گئی۔

    انتخابی عذرداری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کےلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔

    این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں بھی متعدد بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے ساتھ ایسے غیر قانونی اقدامات کئےگئے جن کی وجہ سےنتائج پر اثر پڑا۔

    وفاقی وزراء نے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے.انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی۔

    بعض پولنگ اسٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا، جس سے پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔

    اس انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

  • عمران خان کا مقصد جمہوریت کا عدم استحکام ہے، پرویزرشید

    عمران خان کا مقصد جمہوریت کا عدم استحکام ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں ایازصادق کی فتح نے عمران خان کے الزامات کو غلط قرار دے دیا ہے، وہ مسلسل جمہوری اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا، تحریک انصاف کو تسلیم کرنا چاہیے کہ عوام نے اپنا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو دیا ہے۔

    انہوں نے عمران خان کے مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ان کے تمام ترمطالبات تسلیم کئے گئے پھر بھی مسلم لیگ ن نےاتنے ہی ووٹ لئے جتنے پچھلی بارلئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزہونے والے ضمنی انتخابات میں ایازصادق نے 74525 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارعلیم خان نے انتہائی سخت مقابلہ کرتےہوئے 72082 ووٹ حاصل کئے۔