Tag: NA 122 case

  • نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کیخلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد

    نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کیخلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد

    لاہور: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی۔

    ٹریبونل میں حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست کی سماعت  ہوئی۔

    سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کا اختیار حاصل نہیں نہ ہی اسے ایسا حکم دیا جاسکتا ہے الیکشن ٹریبونل وضاحت کرے کہ کس قانون کے تحت اس نے نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا۔

    الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو حکم دیا کہ وہ کاؤنٹر فائلوں اور رجسٹرڈ ووٹوں کی بھی تصدیق کرے جبکہ نادرا کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، جس کے ذریعے تصدیق کی جاسکے۔

    ٹریبونل کے فیصلے میں سکم ہیں، جنھیں دور کیا جائے جبکہ اعدادو شمار کی متعدد غلطیاں ہیں جنھیں درست کیا جائے۔

    عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ٹریبونل کا حکم قانون کے مطابق ہے اور ٹریبونل کو یہ اختیار حاصل ہے، نادرا کوووٹوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دے سکے، ٹریبونل نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی۔

    ۔

  • این اے 122کیس: عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    این اے 122کیس: عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور: الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کے لئے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے کہا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ میں انتخابی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انتخابات میں ہونے والے دھاندلی کو منظر عام پر لانے کے لئے نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل اسجد سعید نے کہا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں دھاندلی نہیں، انتظامی کوتاہیاں ہوئی ہیں، جو دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتیں، درخواست منظور ہو بھی گئی تو عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیس میں وقت ذائع کیا جارہا ہے

    انہوں نے کہا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے بعد مزید کسی تصدیق کی ضرورت باقی نہیں ہے لہذا عمران خان کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔ جس پر ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    ٹربیونل کی جانب سے عمران خان کی اس درخواست پر چار مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

  • لاہور: ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس کی سماعت

    لاہور: ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس کی سماعت

    لاہور: ہائیکورٹ میں حلقہ این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف حکمِ امتناعی میں دس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

     سماعت کے دوران عدالت نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اگرفریقن راضی ہوں تو معاملہ الیکشن ٹربیونل کو دوبارہ بھجوا دیا جائے، عمران خان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ہائیکورٹ کوالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سماعت کا اختیار نہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ایازصادق نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، الیکشن ٹربیونل ہمارےاعتراضات سنے بغیر ہی درخواست کی سماعت کررہا ہے، عدالت نےالیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف حکمِ امتناعی میں دس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

    دوہزار تیرہ کے انتخابات میں حلقہ این اے ایک سو بائیس سے سردار ایاز صادق پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے ہوئے تیرانوے ہزار تین سو نواسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھےجبکہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو چوراسی ہزارپانچ سوسترہ ووٹ کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔