Tag: NA 122

  • این اے 122اور 144 ضمنی الیکشن ، پولنگ میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    این اے 122اور 144 ضمنی الیکشن ، پولنگ میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:‌ این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوا لیس کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    گیارہ اکتوبرکو ہونے والی پولنگ میں فو ج تعیناتی کا فیصلہ پولنگ افسران کی درخواست پر کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پنجاب رینجرز اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سردار ایاز صادق اور علیم خان کو نوٹس جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے پندرہ لاکھ روپےسے زائد رقم خرچ کرنے کی وضاحت طلب کرلی ہے.

  • این اے 122ضمنی انتخابات، فوج تعینات کی جائے، پی ٹی آئی کی درخواست

    این اے 122ضمنی انتخابات، فوج تعینات کی جائے، پی ٹی آئی کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے لیے درخواست دے دی۔

    درخواست تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو دی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو ہراساں کیا گیاپارٹی کے موجودہ ایم پی اے اسلم اقبال کے گھر پر دو بار حملہ ہوچکا ہے جبکہ گڑھی شاہو سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو قتل بھی کیا گیا۔

    پولنگ کے دن امن وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔

  • انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

    انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن، پولیس اور الیکشن کمیشن پرالزام عائد کیا ہے کہ انہیں آئندہ الیکشن کی تشہیری مہم سے روکا جارہاہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے کہ مسلم لیگ ن، پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن کے ممبراب این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔

    عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک فہرست لہرائی اورانتخابات میں اپنی جماعت کا منشور لے کرجانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے الیکشن 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اورالیکشن کمیشن کے ممبران پر دھاندلی کے الزامات کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت 4 اکتوبر کواسلام آباد میں تاریخ سازریلی نکالے گی اورشریف برادران کی کمیشن بے نقاب کرے گی۔

  • ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالے، خواجہ سعد رفیق

    ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے کا ایک سو پچیس کا مقدمہ عدالت میں لڑے گی جبکہ این اے ایک سو بائیس کا مقدمہ عوامی عدالت میں لڑا جائے گا۔

    ایم کیوایم کوجرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ریلوے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں سرحد پر بھارت جیسے دشمن کا سامنا ہے، مودی سرکارنےپاک بھارت تعلقات کوخراب کیا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے لڑائی نہیں چاہتے،اس کے بیانات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے استعفوں کی پالیسی ایم کیو ایم کے لئے اپنائی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں اسے اپنی صفوں میں موجود دہشت گردوں کو نکال باہر کرنا چاہیئے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا۔ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت کرنا ہو گی۔

  • این اے 122 اور 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    این اے 122 اور 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    لاہور/ لودھراں : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس لاہور اوراین اے ایک سو چون لودھراں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

    دونوں حلقو ں میں پولنگ گیارہ اکتوبر کوہوگی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی دس اورگیارہ ستمبر کو کرائیں گے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ اورپندرہ ستمبرکو کی جائے گی۔ سترہ سے انیس ستمبر تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدوار اکیس ستمبر کوکاغذات واپس لے سکیں گے۔

    حتمی فہرست بھی اکیس ستمبر کوجاری کردی جائے گی۔ این اے ایک سوبائیس سے سابق سپیکر ایازصادق جبکہ این اے ایک سوچون سے سیٹ نواز لیگ کے رکن اسمبلی صدیق بلوچ کونااہل قراردیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں، عمران خان

    علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 122سے علیم خان کو منتخب کرنے پروضاحت دیتے ہوئے پارٹی کارکنان کے نام پیغام جاری کر دیا۔

    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان شریف آدمی ہیں کوئی جرم کیا ہوتا تو شریف برادران علیم خان کے خلاف شواہد اکٹھا کر کے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ ضرور بناتی۔

     انہوں نے کہا کہ علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انصافینز ایک ہو جائیں ،مقابلہ ن لیگ سے ہے جو طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر ے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ علیم خان ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،نمل کالج کے قیام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لئے ان کی خدمات نہیں بھول سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ علیم خان کی شرافت کا سب سے بڑا ثبوت خود شریف برادران ہیں ،سیاسی انتقام کی ماہر پنجاب حکومت اور شریف برادران سات سال کی کوشش کے باوجود علیم خان کے خلاف کوئی ثبوت نہ لا سکے۔

    علیم خان کا کیس جہانگیر ترین جیسا ہے جن کی کامیابی سے بہت سو لوگوں کو مسئلہ ہے۔

  • عمران خان نے عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا ، خواجہ آصف

    عمران خان نے عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان حلقہ این اے ایک سو بائیس میں عبدالعلیم خان کو قربانی کا بکرا بنا کر بھا گ گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس میں تین بار شکست کھا چکے ہیں، ا ور چوتھی بار ہارنے کے ڈر سے تحریک انصاف لاہور کے صدرعبد العلیم خان کو امیدوارنامزد کرکے انہیں قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔

  • نواز لیگ کا تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی سے مقابلے کا فیصلہ

    نواز لیگ کا تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی سے مقابلے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122،124اوراین اے 154میں الیکشن ٹریبونلز نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ن لیگ قانونی جنگ لڑنے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل واپس لے لیں گے اور تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ این اے 122 میں الیکشن ٹربیونل نے ایاز صادق کے کے حلقے میں ری الیکشن کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف ایاز صادق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    جبکہ این اے 125 میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی فتح کو کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے آج این اے 154 میں ن لیگ کے امیدوار صادق بلوچ کو جعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔اب نوان لیگ نے اعلان کیا ہے کہ تینوں حلقے میں دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

  • این اے 122 میں ڈالے گئے جعلی ووٹوں کی تفصیلات جاری

    این اے 122 میں ڈالے گئے جعلی ووٹوں کی تفصیلات جاری

    لاہور: الیکشن ٹریبونل نےقومی اسمبلی کےحلقہ ایک سو بائس میں ڈالے گئے جعلی ووٹوں کی تفصیلات جاری کردیں، 10 ہزار سے زائد شناختی کارڈ ناقابل اعتبار، سترہ سو کاؤنٹر فائلز سے انگوٹھوں کے نشان غائب، پانچ سو ستر ووٹروں کا تعلق دوسرے حلقوں سےتھا۔

    الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کو ڈالے گئے جعلی ووٹوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں، ٹریبونل کے فیصلے میں دی گئی تفصیل کے مطابق چھ ہزار ایک سو تئیس کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ جعلی تھے، تین ہزار چار سو چالیس شناختی کارڈز کے نمبر پڑھے جانے کے قابل نہیں تھے۔

    تیرہ سو اسی ووٹ یا تو جعلی تھے یا انکا کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا تھیلوں سے بارہ سو ستر بیلٹ پیپرزغائب پائے گئے، تین سو ستر ووٹوں پرشناختی کارڈ نمبرموجودنہیں تھے، سترہ سو نو کاؤنٹرفائلزپرانگوٹھوں کےنشانات موجود نہیں تھے اور تو اور دو سو پچپن ووٹرز نے ایک سے زائد بار ووٹ ڈالے جبکہ پانچ سو ستر ایسے افراد نے بھی ووٹ ڈالے جو دوسرے حلقوں میں بطور ووٹر رجسٹر تھے۔

    انتکابی عمل میں چھپائی کی غلطیاں بھی موجود تھیں یعنی تین سو پندرہ کاؤنٹرفائلز پر سیریل نمبر ہی نہ تھے پریزائڈنگ افسر اتنے سست تھے کہ تئیس ہزار نو سو ستاون کاؤنٹر فائلز پر ان کے دستخط ہی نہیں تھے۔

    ٹریبونل نے فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابی عملہ اپنےفرائض انجام دینےمیں بری طرح ناکام رہا، اس لئے این اے ایک سوبائیس پرانتخابات کالعدم قرار دیاجاتا ہے۔

  • ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کواب ڈپٹی اسپیکر چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نےایاز صادق کی رکنیت منسوخ کردی۔

    الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کا فیصلہ ملنے کے بعد سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ اب ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی قومی اسمبلی کے امور چلائیں گے۔

    الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس کے فیصلے میں تاخیر سے متعلق وضاحتی نوٹ جاری کیا ہے۔ جس کےمطابق اسّی صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ دینے میں بہت وقت لگتا ہے۔

    فیصلے میں تاخیر پر تبصرے کرنیوالے عدالتی کارروائی اور طریقہ کار سے ناواقف ہیں۔ نوٹ میں جسٹس کاظم ملک نے کہا ہے کہ جج کی جانب سے چیمبر میں اکیلے فیصلہ تحریر کرنا روایت کا حصہ ہے۔

    ایاز صادق کے وکلا نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپنی اپیل میں یہ نکات اٹھائے ہیں کہ ٹریبونل کا فیصلہ آئین اور قانون کے تحت نہیں ہے۔

    انتخابی بے ضابطگیوں کے تحت الیکشن کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔ غلطی الیکشن کمیشن کی ہو تو اس کی سزا رکن اسمبلی کو نہیں دی جا سکتی۔

    ادھر جسٹس کاظم ملک نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کا کیس اہم نوعیت کا تھا، اس لئے فیصلہ پہلے نہیں لکھوایا گیا۔ پہلے لکھوانے کی صورت میں فیصلہ لیک ہونے کا خدشہ تھا۔