Tag: NA 149

  • ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    اسلام آباد: حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں گزشتہ روز ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیاہےجس کےمطابق ملک عامر ڈوگرباون ہزار تین سو اکیس ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نےگزشتہ روز ملتان میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر باون ہزار تین سو اکیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارجاوید ہاشمی اڑتیس ہزار تین سو اکیانوے ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید صدیقی تیسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل نناوے ہزار چھ سو نو ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ملتان کی یہ نشست جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    حلقےمیں ضمنی انتخابات کےلئے دوسو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھےجن میں سے ایک سو چھ کو حساس اور سولہ کوانتہائی حساسقرار دیاگیا تھا۔

    ،۔واضح رہے کہ گزشتہ روزملتان این اے 149 کے انتخابی دنگل میں عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو پچھاڑ دیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر 11 ہزار سے زائد ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ عامر ڈوگر نے 58142 اور جاوید ہاشمی نے 47222 حاصل کیے تھے۔

                        دوسری جانب این اےایک سواننچاس کےضمنی الیکشن میں کل ہی جاوید ہاشمی نےشکست تسلیم کر کے عامرڈوگرکومبارکباد بھی دی

  • این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    ملتان: این اے -149 ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد اُمید وار ملک عامر ڈوگر کو 9658 وٹوں سے برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے -149 ضمنی انتخابات میں مختلف پولنگ اسٹیشن سے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عامر ڈوگر 9658 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی 6477ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ملتان کے حلقے این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جاری ہے ،غیر سرکاری غیرحتمی ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی سبقت ہے ،سینتیس پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق،عامر ڈوگر نو ہزار چھ سو اٹھاون ووٹ لے کر آگے جبکہ جاوید ہاشمی کوچھ ہزار چار سو چوالیس ووٹ ملے ہیں۔

    پولنگ اسٹیشنز سے جاری ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم اب تک درجنوں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

  • ملتان این اے 149ضمنی انتخاب،  دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان این اے 149ضمنی انتخاب، دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان : این اے 149 ضمنی انتخاب میں بھی بے ضابطگیوں نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کے پول کھول دیئے ہیں، پولنگ بوتھ میں انتظامیہ کی موجودگی میں خاتون ووٹر نے اپنے سامنے ٹھپے لگوائے۔

    دھاندلی کا راج ضمنی انتخاب میں بھی برقرار ہے، ملتان میں این اے ایک سو اننچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا دنگل سجا تو ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے میں خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، متعلقہ خاتون نے ووٹ پوری ہدایات سے ڈالوائے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر نے متعلقہ خاتون سے سوال کیا تو وہ صاف صاف مکر گئیں، کیمرے کی آنکھ نے دنیا کو سب دکھایا لیکن وہاں موجود خاتون پرزائیڈنگ آفیسر سے پوچھا گیا تو ماننے کوتیار نہ ہوئیں۔

    پہلی بے ضابطگی کی خبر اے آر وائی نیوز نے بریک کی تو سوئی ہوئی انتظامیہ بھی جاگ اٹھی، اس معاملے میں کون ملوث تھا؟ وہ خاتون کس کی ورکر تھی ؟ اے آر وائی نیوز کا کام نشاندہی کرنا ہے باقی الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔

  • فضاٰ میں پمفلٹ گرانا انتخابی مہم کا حصہ نھیں، ہاشمی کی وضاحت

    فضاٰ میں پمفلٹ گرانا انتخابی مہم کا حصہ نھیں، ہاشمی کی وضاحت

    ملتان: ملتان کے حلقہ این اے 149 سے ضمنی انتخاب لڑنے والے سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہیلی کاپٹر کے زریعے پمفلٹ برسائے گئے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ جمعرات کو کروانے کا کہا گیا تھا جبکہ انتخابی مہم دو روز قبل ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انتخابی مہم گزشتہ رات ہی ختم ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود جاوید ہاشمی کی اشتہاری مہم جاری رہی۔

    ہیلی کاپٹر سے ہزاروں کی تعداد میں جاوید ہاشمی کے پمفلٹ شہر بھرمیں گرائے گئے جن پر جاوید ہاشمی کی تصویر، انتخابی نشان بالٹی، اور ایک بہادر آدمی ہاشمی ہاشمی کے نعرے درج ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود جاوید ہاشمی کی تشہیری مہم جاری رکھنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ فضأ میں پمفلٹ گرانا کوئی مہم نھیں، پمفلٹ گرانے میں کم اخراجات آتے ہیں، آج بھی اخبارات میں اشتہار چھپے ہیں ، یہ تشہیری مہم نھیں اشتہار ہے ۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پمفلٹ کی تقسیم کا نوٹس لے لیا ہے اور ہیلی کاپٹرسے پمفلٹ گرانے کی فوٹیج منگوالی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر امیدوار نا اہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان :حلقہ این اے ایک سواننچاس میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔اس حلقے میں جاوید ہاشمی اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر میں مقابلہ ہے۔ دو ہزار تیرہ کے انتخا بات میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے کا میابی سمیٹنے والے جا وید ہاشمی اب حلقہ ایک سو اننچاس ملتان میں اپنی سیا سی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    جاویدہاشمی اپنے سیاسی کیریر کے کٹھن ترین دور سے گذر رہے ہیں،سولہ اکتوبر کوحلقہ ایک سواننچاس ملتان کے ضمنی انتخابات میں ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی سے حال ہی میں منحرف ہو نے والے میاں عامر ڈوگر ہیں جنہیں پی ٹی آئی اور ڈوگر برادری کی مکمل حما یت  حصل ہے۔

    جبکہ مخدوم جا وید ہاشمی کو ن لیگ کی اعلا نیہ اور پیپلزپارٹی کی خاموش حما یت حاصل ہے۔یہ انتخا ب ایک ایسے مو قع پر ہو رہا ہے کہ جب جاوید ہاشمی کو با غی سے داغی بنے زیادہ عرصہ نہیں گذرا،پی ٹی آئی ملتان میں طا قت کا بھر پور مظاہرہ کرچکی ہے ۔

    گو نواز گو کا نعرہ زبان زد عام ہے،رہی میاں عامر ڈوگر کی بات تو وہ پہلے بھی کئی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھ چکے ہیں لیکن مسئلہ ہے ہا شمی صا حب کا جو دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت میں بیک وقت تین حلقوں سے کا میاب ہو ئے تھے اور اب فقط ایک نشست نے انہیں نا کوں چنے چبوا دیئے۔

    نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستانی سیاست کی تاریخ یہی بتا تی ہے کہ بیک جنبش قلم وفاداری بدلنے کی ادا کو عوام نے کبھی پسند نہیں کیا۔