Tag: NA 149 multan

  • ملتان:ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال جاری

    ملتان:ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال جاری

    ملتان:  این اے  149کے ضمنی انتخابات میں پولنگ عملے کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے عام سیاہی کے استعمال کی وضاحت کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں عام سیاہی کا استعمال کیا جارہا ہے، اس سے قبل پولنگ بوتھس پرموجودعملے نے شکایت کی تھی کہ اُسے مقناطیسی سیاہی فراہم نہیں کی گئی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام سیاہی سے انگوٹھے کے پرنٹ کے نشان پڑھے جاسکتے ہیں، قانون کے مطابق انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کی جانی چاہیئے کیوں کہ مقناطیسی سیاہی انمٹ ہوتی ہے اوراُس سے انتخابات میں دھاندلی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

    عام سیاہی کے استعمال سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگنے پر ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جاسکے گی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات دوہزار تیرہ میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال کیا گیا تھا جوکہ چار سے چھ گھنٹے تک ہی مؤثررہی تھی، جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں عام سیاہی استعمال کی جارہی ہے۔

  • ملتان این اے 149 میں ضمنی انتخابات کی پولنگ شروع

    ملتان این اے 149 میں ضمنی انتخابات کی پولنگ شروع

    ملتان:حلقہ این اے 149 کی نشت پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہو رہی ہے، جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔

    ملتان کے حلقے این اے 149 پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے شروع ہوا، جو شام پانچ بجےتک جاری رہے گا، حلقہ میں کل دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک سو چھ کو حساس اور سولہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی درخواست کے بعد حساس پولنگ اسٹیشنز پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، فوج کر اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

    پولنگ کے دوران ضلع بھر میں عام تعطیل ہے، آزاد امیدوارجاوید ہاشمی اور عامرڈوگر اور پی پی پی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

    آج کے ضمنی انتخابات کو اس لحاظ سے بھی اہمیت حاصل ہےکہ کل اٹھارہ امیدواروں میں سے صرف ایک امیدوار ایسے ہیں، جو اپنی جماعت پیپلز پارٹی کےٹکٹ پراس میں حصہ لے رہےہیں۔

    جاوہدہاشمی اور ملک عامر ڈوگر آزاد امیدوار کے طور پرانتخاب میں حصہ لے رہےہیں لیکن جاوید ہاشمی کو ن لیگ اورعامر ڈوگر کو تحریکِ انصاف کی حمایت حاصل ہے۔

    ملتان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک سو چھ پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہیں۔

    دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں جاوید ہاشمی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے، دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں جاوید ہاشمی باغی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب جیتا لیکن اب وہ آزاد امیدوارکے طور پرضمنی انتخاب لڑرہے ہیں۔

    دوسری طرف آزاد امیدوارعامر ڈوگر جو ایک بار پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر جیت چکے ہیں اور اب انہیں اسی حلقے کے مضبوط سیاسی ستون اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

  • ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان: این اے ایک سو اننچاس میں ضمنی الیکشن کے دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارمزجمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولا اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، جاوید ہاشمی کے کاغذات کچھ دیر میں جمع کرائے جائیں گے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے، انھوں نےدعویٰ کیا ہے کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبورکیا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ہے۔