Tag: NA 154

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 154میں کامیابی ثبوت ہےعوام ترقی کا تسلسل چاہتےہیں‘ احسن اقبال

    این اے 154میں کامیابی ثبوت ہےعوام ترقی کا تسلسل چاہتےہیں‘ احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں نے ترقی کےعمل کو متاثرکیا لیکن این اے 154 میں کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ عوام ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان 2013 میں مختلف مسائل کا شکارتھا، حکومت سنبھالی توپاکستان میں توانائی کی صورت حال خراب تھی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہو رہی تھیں، عوام کو18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے گراؤنڈزآباد ہو رہے ہیں، پاکستان میں پھٹیچرنہیں اچھی ٹیمیں آرہی ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ لودھراں میں این اے154 کا انتخاب بہت اہم تھا، کامیابی ثبوت ہےعوام ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں۔


    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے


    خیال رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 87 ہزار571 ووٹ ہی لے سکے۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    لودھراں : حلقہ این اے 154 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےمیں 3دن لودھراں میں گزارتااورعوام کےمسائل سنتاہوں، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردےدیں گے۔

    علی ترین کا کہنا تھا کہ عوام نے ماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، مسلم لیگ ن کےامیدوارکوتوکوئی جانتاتک نہیں، لوکل باڈی میٹنگ میں میرا انتخاب کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ پارٹی کی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا اورکسی نے اس فیصلے پراعتراض نہیں کیاتھا، میرا پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا، دیگرجماعتوں کی بھی دوسری نسل سیاست میں موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : این اے 154میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ پی ٹی آئی امیدوار پرجرمانہ


    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں پولنگ کا عمل جاری ہے, ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔

    امیدوار نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی، علی ترین پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے کے بعد نشت این اے 154 خالی ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لودھراں ضمنی انتخاب:علی ترین سمیت دیگرامیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیےطلب

    لودھراں ضمنی انتخاب:علی ترین سمیت دیگرامیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیےطلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 کے ضمنی انتخابات کےلیےعلی ترین سمیت دیگرامیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

    ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیربلوچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 3 جنوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین کو 4 جنوری کوطلب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔


    جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع


    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکومت کوشکست دی، عمران خان

    جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکومت کوشکست دی، عمران خان

    لودھراں: عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنانےکےلیےجہاد کررہی ہے،جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکمرانوں کو شکست دی۔

    کئی ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد خوش خبری ملی تو کپتان جہانگیرخان ترین کومبارک باد دینے لودھراں پہنچ گئے، عمران خان نے کہا جہانگیرترین نے صدیق بلوچ نہیں حکومت کو شکست دی۔

    عوامی جلسےسے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے لودھراں والوں کورشوت دینےکی کوشش کی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

    کپتان نے کہا کہ حکمران عوام کوخریدتے،دھاندلیاں کرتے اورباریاں لیتے ہیں،نیا پاکستان بنانے کےلیے جہاد کررہے ہیں۔

  • اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    لودھراں : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا۔ شریف برادران کے ہوتے پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی انتخابی مہم کےآخری جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے الیکشن کی وجہ سے نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

    جہانگیرترین الیکشن نہ لڑتےتوپیکج کااعلان بھی نہیں ہوتا، لودھراں کےعوام کےضمیرکی قیمت ڈھائی ارب نہیں ہے،لیکن یہاں کے عوام بھی بکنے والے نہیں ہیں۔

    عمران خان نے مہنگائی کےخلاف پنجاب اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں اورحکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچارہی۔

    عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پرسوں نتیجہ آئے گا اور ترسوں ہم جشن منائیں گے، جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں، 2016کو تبدیلی کا سال بنانا ہے ،

  • این اے 154 ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز

    این اے 154 ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز

    لودھراں : این اے ایک سو چون ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے سیاسی قوت کے بھرپور مظاہرے کیلئے پکاروڈپر ڈیرہ لگا لیا ہے، دونوں جماعتیں آج مہم کے سلسلے کا آخری جلسہ کررہی ہیں.

    این اےایک سو چون میں ضمنی الیکشن کے معرکہ کیلئے انتخابی مہم اختتام پذیر ہورہی ہے، انتخابی مہم کے آخری روز حکمراں جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف نے بھرپور پاور شو کیلئے پکار روڈ کو اکھاڑہ بنالیا ہے، دونوں جماعتیں آج آخری جلسہ کررہی ہیں.

    ن لیگ کے اپنے امیدوار صدیق خان بلوچ کامیابی کیلئے خاصے پُر امید ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جہانگیر خان ترین کی کامیابی کے دعوے کررہی ہے.

    این اے ایک سو چون میں ضمنی الیکشن کا ماحول کسی طور عام انتخابات سے مختلف نہیں، بیس امیدوار دنگل میں حصہ لے رہے ہیں، شہرمیں ہر طرف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بینرز پوسٹرز اور نعرےدرج ہیں، اب بیلٹ باکس کے ذریعے فیصلہ ہونے کو ہے کہ بازی پینتیس سال سے علاقے میں اثر و رسوخ رکھنے والے صدیق خان بلوچ لے جائیں گے یا تبدیلی آئے گی.

  • وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پرالیکشن کمیشن کی جانب سے خاموشی پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا آئینی کردار درست طرح سے ادا نہیں کررہا بصورت دیگر وزیراعظم کے دورہ لودھراں اور وہاں ان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج پرخاموشی اختیار نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج صبح لودھراں کادورہ کیا تھا اور وہاں ڈھائی بلین روپے مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور کسانوں میں کسان پیکج کی مد میں چیک بھی تقسیم کئے۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154 پر 23 دسمبر 2015 کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اس حلقے میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔

    اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے تاہم ماہ اگست میں الیکشن ٹربیونل نے ان کے انتخاب کو جعلی تعلیمی دستاویزات کے سبب کالعدم قراردے دیا تھا۔

  • این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں کرنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    جہانگیر ترین کے چیف الیکشن کمشنرکولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف لودھراں کا اچانک دورہ کررہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم دس ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کااعلان کرینگے۔

    جہانگیر ترین نےخط میں کہاکہ وزیر اعظم کالودھراں کا اچانک دورہ انتخاب سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتاہے، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیکر وزیراعظم کو فوری طورپردورہ کرنے سے روکیں۔

    پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ این اے ایک سو چون میں سپریم کورٹ کی جانب سے دوبارہ انتخاب کے حکم کو نو روز گزر گئے ہیں مگرتاحال الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لئے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے بھی تحفظات دور کریں۔

  • سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں کا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں کا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : این اے ایک سو چون لودھراں پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا گیا، سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کی اپیل پر این اے 154 لودھراں کا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    صدیق بلوچ کی رکنیت بحال کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر این اے 154 لودھراں کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیاہے۔

    عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

    الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف نااہل قراردیئے گئے لیگی رہنماءصدیق بلوچ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی جو عدالت عظمیٰ نے سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کرلی ۔

    مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالتی فیصلے کے بعد صدیق بلوچ کی رکنیت بحال ہوگئی۔

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے، لیگی رہنماؤں نے بڑی بڑی بڑھکیں ماریں تھی کہ ہم پی ٹی آئی کا مقابلہ کرینگے، لیکن آج لیگی رہنما میدان سے بھاگ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ لودھراں سے نون لیگ کاصفایاکردیاہےاسی لیےعدالت کے پیچھےچھپ رہےہیں،

    دوسری طرف بحال ہونے والے ایم این اے صدیق بلوچ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سارے جہان کاجھوٹاآدمی ہے میری ڈگری جعلی نہیں ہے،اگر میری ڈگری جعلی ہوتی توخداکی قسم کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہ لیتا۔

    انہوں نے کہا کہ میری ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تصدیق کے بعد الیکشن ٹربیونل نے درست قرار دیاتھا.سیاست میرا کاروبار نہیں، میرے لیے کوئی کھیل نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کی ذات کے بعد میری ساری آس امید سپریم کورٹ سے ہے اور مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ سے مجھے ضرور انصاف ملے گا.

    واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 26 اگست کو دھاندلی کیس کا تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے این اے ایک سو چون کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے این اے 154میں دھاندلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی درخواست پرفیصلہ سنایا تھا۔

    لودھراں کے حلقے این اے 154 میں آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ 86046 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔