Tag: NA 154

  • نواز لیگ کے سابق ایم این اے نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

    نواز لیگ کے سابق ایم این اے نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

    لاہور : ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی اختر کانجو نے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان انہوں نے جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔

    جہانگیر خان ترین کا اختر کانجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختر کانجو دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ضمنی الیکشن میں وہ میری حمایت کررہے ہیں ان کی حمایت سے فیصلہ یقینا ہمارے حق میں ہوگا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ کواین اے 154 کے الیکشن میں ہار نظر آرہی ہے اور الیکشن سے فرار چاہتی ہے اور عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے میں کہتا ہوں کہ وہ میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں لودھراں کے عوام انہیں زبردست شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تینوں ضمنی الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے اختر کانجو نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے نامناسب رویے کے باعث دوستوں سے صلاح مشورے کے بعد غیر مشروط طور پر جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ نہیں رہے بلکہ پورے گروپ سمیت حمایت کریں گے، اختر کانجو کیساتھ ن لیگ کے سابق ایم پی اے طاہر ملیزئی، ن لیگ کے سابق ایم این اے قاسم ملیزئی، ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرز زوار وڑائچ اور محمود نواز جوئیہ نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

  • انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

    انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن، پولیس اور الیکشن کمیشن پرالزام عائد کیا ہے کہ انہیں آئندہ الیکشن کی تشہیری مہم سے روکا جارہاہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے کہ مسلم لیگ ن، پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن کے ممبراب این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔

    عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک فہرست لہرائی اورانتخابات میں اپنی جماعت کا منشور لے کرجانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے الیکشن 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اورالیکشن کمیشن کے ممبران پر دھاندلی کے الزامات کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی جماعت 4 اکتوبر کواسلام آباد میں تاریخ سازریلی نکالے گی اورشریف برادران کی کمیشن بے نقاب کرے گی۔

  • این اے 122 اور 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    این اے 122 اور 154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    لاہور/ لودھراں : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس لاہور اوراین اے ایک سو چون لودھراں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

    دونوں حلقو ں میں پولنگ گیارہ اکتوبر کوہوگی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی دس اورگیارہ ستمبر کو کرائیں گے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ اورپندرہ ستمبرکو کی جائے گی۔ سترہ سے انیس ستمبر تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدوار اکیس ستمبر کوکاغذات واپس لے سکیں گے۔

    حتمی فہرست بھی اکیس ستمبر کوجاری کردی جائے گی۔ این اے ایک سوبائیس سے سابق سپیکر ایازصادق جبکہ این اے ایک سوچون سے سیٹ نواز لیگ کے رکن اسمبلی صدیق بلوچ کونااہل قراردیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔