Tag: NA 246 election campaign

  • الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    پشاور: ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی ہارکی ضرورت نہیں ،الطاف حسین کوکچھ دیناہےتو اسٹریٹ چلڈرن یاشوکت خانم کوعطیہ دیں۔

    وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن ڈے کی تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سوچھیالیس کے انتخاب میں خواتین میرا لاج رکھیں گی،حلقے میں ہر طرف پی ٹی آئی کی جھنڈے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مجھے دینا چاہتے ہیں تو وہ شوکت خانم اسپتال کودیں، مجھے جو چاہیئے تھا مجھے وہ مل گیا۔

    ریحام خان نے کہا کہ پہلے لوگ مجھے بطور صحافی جانتے تھے اب مجھے بھابھی کے نام سے جانتے ہیں ،میں پچھلے تین ماہ سے نیشنل بھابھی بن گئی ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن خود نہیں بنے بلکہ معاشرے نے انہیں اسٹریٹ چلڈرن بنایا ہے ،چاہتی ہوں کہ اسٹریٹ چلڈرن اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو بچے رہ رہے ہیں وہ ریاست کے بچے ہیں ،اسٹریٹ چلڈرنز کو خالی تعلیم نہیں بلکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول کی بھی ضرورت ہے ۔

    تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی اعزازی سفیرمقررکیا گیا۔

  • جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،جس پر ریحام خان نے کہہ دیا کہ عورت کیلئے شوہر سے بڑا اور کوئی زیور نہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت پیار ملا ہے اور جیسے عمران خان جیسا شوہر مل جائے اسے اور کسی تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں نے انہیں قومی بھابھی کا خطاب دیا ہے اور اس سے بڑا کیا تحفہ ہو سکتا ہے۔

    اس سے قبل ریحام  کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔

  • جوشخص پاکستانی ہی نہیں، اس کی دعوت کی مجھے ضرورت نہیں، ریحام خان

    جوشخص پاکستانی ہی نہیں، اس کی دعوت کی مجھے ضرورت نہیں، ریحام خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جوشخص پاکستانی ہی نہیں اس کی دعوت کی مجھےکیا ضرورت ہے، عوام کی دعوت پر کراچی آ رہی ہوں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی نائن زیرو آنے کی دعوت پر عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی دعوت کی ضرورت نہیں، این اے دوسوچھیالیس کےعوام میرے بہن بھائی ہیں اور مجھے کراچی جانے میں کوئی خوف نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب جہاں جائیں گے ان کے ساتھ جاؤں گی۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوام سے اتنی محبت ملی انکی دعوت کیسے ٹھکرا سکتی ہوں۔

    یاد رہے رات گئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو پورا مہاجر سمجھتے ہیں، وہ بھابھی کو بھی جناح گرائونڈ لے کر آئیں، الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرے۔

    الطاف حسین نے عمران خان کو دعوت دی کہ ریحام خان کے ساتھ نائن زیرو آئیں، زیورات اورتحائف دیں گے۔