Tag: NA 246

  • کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد پرکارکنوں کےدبےہوئےجذبات غصےمیں بدلے۔ انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ کسی سےلڑائی جھگڑا نہ کریں، گھروں کولوٹ جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن جیت کاجشن ضرور منائیں،لیکن سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کےجھنڈےیاپوسٹرکوہرگزنقصان نہ پہنچائیں، ایم کیوایم کے کارکنان جشن منانے کے لیکئے جناح گراونڈ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ورکرز سڑکوں پر ہیں تو گھروں کو جائیں، کارکنان پولیس سے یا کسی بھی مخالفین سے جھگڑا نہ کریں، الطاف حسین نے انتظامیہ سے بھی کہ اپیل کی کہ صبر سے کام لیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اینکر حضرات سے گزارش کروں گا کہ آپ اچھا پروگرام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن کسی کو بھی گالی دینے یا صحافی اداب کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کرکیا جائے کچھ الفاظ معنیٰ مختلف ہوتے ہیں، تنقید کریں لیکن دائرے میں رہ کرکریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میں نے خود کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے، کریم آباد میں جو ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں ۔میں خود رہنماؤں کو حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو ہدایت کی ہے وہاں جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جس کو مجرم کہے اس کو سزا دیجیئے خواہ اس میں میں خود ہی کیوں نہ ہوں۔

  • ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    ایم کیوایم پولنگ میں کامیابی کے بعد ٹویٹرٹرینڈزمیں بھی سب سے آگے

    کراچی (ویب ڈیسک) –این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجا ہوا ہے جہاں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

    این اے 246 کا حتمی نتیجہ تو جب آئے گا تب آئے گا لیکن ایک معرکہ سوشل میڈیا پربھی برپا ہے جہاں اب ایم کیو ایم  سب سے آگے ہے۔

     جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر ہے۔

    manis

    ٹویٹر گریب

    دوسرا سیاسی ٹرینڈ ’’بلے پر ٹھپہ‘‘ہے جبکہ ٹویٹرٹرینڈز میں تیسرے نمبرپر ’پی ٹی آئی چور مچائے شور‘ ہے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق ٹرینڈ کچھ دیر قبل تک دوسرے نمبر پر تھا لیکن پھر وہ ٹرینڈز کی فہرست سے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ شاید ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فیلڈ میں موجودگی ہوسکتی تھی جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی حملے میں خال خال ہی نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پولنگ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر تحریک انصاف کے  چاہنے والوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’بلے پہ ٹھپا‘‘سب سے اوپر تھا، تاہم اب غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے اُمیدوار کے کامیابی کے بعد ایم کیوایم  کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’پتنگ سب پربھاری‘‘سب سے اوپر آگیا ہے۔

  • این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کے عملے کی گرفتاریوں سے ثابت ہو گیا کہ ٹھپہ مافیاانتخابی عمل میں شامل تھا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔

    جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم سے سیاسی مقابلے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے بدعنوان عملےکا بھی سامناکیا،سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کےساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں انتخابی عملے کو شفاف بنانا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور کراچی کی انتظامیہ نےفعال کردار ادا کیاہے، ان کا مطالبہ تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں ووٹوں کی گنتی شفاف بنانے کیلئے فوری انتظامات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ  ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنوں نےایم کیوایم کےساتھ بدعنوان عملےکابھی سامناکیا۔

  • این اے 246 میں پولنگ  کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

    این اے 246 میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

    کراچی: این اے دو سو چھیالیس انتخابی دنگل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، رینجرز اور پولیس کی سخت سیکورٹی میں پولنگ شروع ہوئی ، ووٹنگ بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی ، رینجرز اور پولیس کی سخت سیکورٹی میں پولنگ کی گئی۔

    این اے دو سو چھیالیس میں تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ایک ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا، حلقے کل 213 پولینگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مرد ووٹرز کے 402 اور خواتین ووٹرز کے 367 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

    حلقے کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا، ووٹروں کی بڑی تعداد میں 8 بجے سے قبل ہی پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطار بنائے کھڑی تھی، پولنگ کا عمل وقت پرشروع نہ ہونے پر ووٹروں نے غم و غصے کا اظہاربھی کیا۔

    پولینگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ووٹرز اور پولنگ کے عملے کے تحفظ کے لئے سرگرمِ عمل ہیں۔


    ‘‘رہیں ہرلمحہ باخبر’’


    شام 5:00 – صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کئے گئے وقت ہر ختم ہوگئی     ہے ، ایم کیو ایم نے پولنگ کا دورانیہ بڑھانے کی استدعا کی تھی لیکن جماعتِ اسلامی اورتحریک انصاف کی درخواست کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے پونگ مقررہ وقت پر ختم کردی۔

    شام 4:58 – الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے کے لئے کی درخواست مسترد کرکے پولنگ کو مقررہ وقت پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سہہ پہر 4:32 – رینجرز نے کے ڈی اے اسکول بلاک 14 سےتین افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز ذرائع کےمطابق مذکورہ افراد کو اسسٹنٹ پولنگ ایجنٹ زاہد حسین کو دھمکیاں دیں۔

    ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید کا کہنا ہے کہ نعرے بازی کرنے پران کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    سہہ پہر 4:02 – متفرقہ اطلاعات کے مطابق این اے 246 میں ووٹوں کامجموعی تناسب اب تک 1 لاکھ ساٹھ ہزار کےلگ بھگ ہوچکاہے۔

    سہہ پہر 3:41 – شریف آباد کے پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بد سلوکی کی شکایت کی۔

    سہہ پہر 3:20 – ایم کیو ایم کے امید وار کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ووٹنگ کے وقت میں دو گھنٹے اضافے کا مطالبہ کردیا۔

    دوپہر 1:10 – این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں واقع دہلی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسر سیدماجد علی کو پاکستان تحریک انصاف کے لئے جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا۔


    پریذائڈنگ افسر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار


    سہہ پہر 3:05 – ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 246 کے 30 علاقوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرسیل کردیا جائےگا۔

    دو پہر 2:41 – جماعت اسلامی کے رہنماء راشد نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بجلی بند کرکے دھاندلی کی جارہی ہے۔

    دو پہر 2:30 – ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن نے اپنی جماعت کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو کوئی قوت نہیں روک سکتی۔

    دوپہر2:15 – کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست روی کا شکار کیا جارہا ہے۔

    دوپہر 1:49 – الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ووٹنگ کا دورانیہ نہیں بڑھایا جائے اور شام پانچ بجے تک بلا تعطل ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

    دوپہر1:30 – رینجرز نے کریم آباد میں واقع پولنگ اسٹیشن سے دو افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

    دوپہر 12:52 – تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم جان چکی ہے کہ اب کی بار انہیں 1 لاکھ 37 ہزار ووٹ نہیں ملنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنی سیٹ کے لئے مقابلہ کرنا پڑرہاہے۔

    دوپہر 12:40 – جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 11، 12، 13 اور14 میں مشکوک افراد موجود ہیں جو کہ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    دوپہر 12:26 – رینجرز اہلکاروں نے مسلم گورنمنٹ اسکول کے پولنگ اسٹیشن سے رینجرز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    دوپہر 12:18 – ایم کیو ایم نے پولنگ کے وقت میں تین گھنٹے اضافے کا مطالبہ کردیا۔


     

    ایم کیوایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا


     دوپہر 12:05 – ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے ایمرجنسی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو ان کاحقِ رائے دہی استعمال کرنے سے روکا جارہاہے۔

    صبح 11:35 – آئی سندھ نے حلقہ این اے 246 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    دوپہر 12:05 – ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے ایمرجنسی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو ان کاحقِ رائے دہی استعمال کرنے سے روکا جارہاہے۔

    صبح 11:35 – آئی سندھ نے حلقہ این اے 246 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    صبح 11:06 – سراج الدولہ کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن پر متعدد خواتین کی شکایت کے اصل شناختی کارڈ ہونے اورووٹر لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جارہا۔

    صبح 11:05 – پونگ اسٹیشن نمبر 172 اور 173 لوڈشیڈنگ کے باعث تبدیل کردئیے گئے جبکہ آغا خان کمیونٹی سینترمیں واقع پولنگ اسٹیشن بھی اوکھائی میمن کمیونٹی سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔

    صبح 11:00 – لیاقت آباد میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا بھاری تناسب

     

    صبح 10:36 – تحریک انصاف کے امیدوار فیڈرل بی ایریا کےسٹی ماڈل اسکول کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پرایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی۔

    صبح 10:36 – پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسمعیل کا کہنا ہے کہ آج کا ضمنی انتخاب کراچی کا تاریخ ساز انتخاب ثابت ہوگا۔

    صبح 10:30 – متحدہ قومی موومنٹ نے صبح 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

    صبح 10:18 – الیکشن کمیشن کو کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نا ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

    صبح 10:07 – کریم آباد کے علاقے میں اپوا گرلز کالج سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع، سی سی ٹی وی کیمرے بھی بجلی کی عدم فتراہمی کے باعث کام کرنے سے قاصرہیں۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے کل بیان جاری کیا تھا کہ الیکشن کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    صبح 9:50 – کریم آباد کے اپوا گرلز کالج میں تاحال پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا جس سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    صبح 9:42 – ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت رینجرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مطمئن ہے۔

     

    صبح 9:31 – کئی پولنگ اسٹیشنوں سے عملہ غیرحاضر، الیکشن کمیشن نے ریزرو عملے کوایسے تمام مقامات پر پہنچنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    صبح 9:26 – ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے ضلع وسطی میں میں الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا اورذمہ داران سے ضمنی انتخاب کے انتطامات سے متعلق گفتگو کی۔

    صبح 9:14 – الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    صبح 9:09 – رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن پرآنے والے ووٹروں کی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل انتہائی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔

    صبح 9:01 – حکام نے تمام تر پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔

    صبح 9:00 – دستگیرکے آئیڈیل اسکول میں پولنگ اسٹاف نہ ہونے کے باعث پینتیس منٹ تک پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

     صبح 8:50 – ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے سراج الدولہ کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ رینجرز نے پولنگ اسٹیشن کے اندر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کررکھے ہیں۔

    صبح 8:00 – کراچی کے حلقہ این اے 246 میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز، پولنگ اسٹیشن کے باہر عوام کی قطاریں لگ گئیں۔

     

     

  • تحریک انصاف ٹویٹرٹرینڈزمیں سب سے آگے

    تحریک انصاف ٹویٹرٹرینڈزمیں سب سے آگے

    کراچی (ویب ڈیسک) – این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجا ہوا ہے جہاں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

    این اے 246 کا نتیجہ تو جب آئے گا تب آئے گا لیکن ایک معرکہ سوشل میڈیا پربھی برپا ہے جہاں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔


    این اے 246 میں پولنگ کا عمل جاری، ووٹرز مشکلات کا شکار


     جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا ٹرینڈ (رحجان) ’’بلے پہ ٹھپا‘‘سب سے اوپر ہے۔
    ٹویٹر گریب
    ٹویٹر گریب

    دوسرا سیاسی ٹرینڈ ’’ووٹ دو ترازوکو‘‘ہے جو کہ ٹویٹرٹرینڈزمیں تیسرے نمبرپر ہے۔

    ایم کیو ایم سے متعلق ٹرینڈ کچھ دیر قبل تک دوسرے نمبر پر تھا لیکن اب وہ ٹرینڈز کی فہرست سے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ شاید ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فیلڈ میں موجودگی ہوسکتی ہےجبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنان انتخابی حملے میں خال خال ہی نظر آرہے ہیں۔

  • این اے 246: پریذائڈنگ افسر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار

    این اے 246: پریذائڈنگ افسر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے گرفتار

    کراچی : این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں رینجرز نے  پریذائڈنگ آفیسر کو جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین ماہ کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں واقع دہلی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسر سید ماجد علی کو پاکستان تحریک انصاف کے لئے جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریذائڈنگ افسر تحریک انصاف جے امیدوار عمران اسمعیل کے حق میں جعلی ووٹ دال رہا تھا۔

    این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے ہیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے سید مجید علی کو موقع پر پان ہزار رپے جرمانہ اور تین ماہ کی سزا سنا دی ہے۔

    دوسری جانب ریحان احمد نامی شخص جو کہ ووٹ کاسٹ کررہا تھا اسے پانچ مہ کی سزا سنادی گئی ہے۔

    ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ سید مجید علی کا تعلق کس جماعت سے ہے لیکن انہیں تحریک انصاف کے حق میں بوگس ووٹ ڈالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

  • اس بار ایم کیو ایم کو ڈیڑھ لاکھ ووٹ نہیں پڑیں گے ، عمران خان

    اس بار ایم کیو ایم کو ڈیڑھ لاکھ ووٹ نہیں پڑیں گے ، عمران خان

    اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار ایم کیو ایم کو ڈیڑھ  لاکھ ووٹ نہیں پڑیں گے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 246  میں پہلی بار درست انتخابات ہورہے ہیں، اگر رینجرز نہیں ہوتی تو شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے تھے، اب لوگوں کی جرت نہیں ہوگی کہ دھاندلی کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کم ووٹ پڑنے پر ابھی بھی الزام تراشیاں کررہی ہے، ایم کیو ایم نے ابھی سے بہانے کرنے شروع کردیئے ہیں، اس بار ایم کیو ایم کو ڈیڑھ لاکھ ووٹ نہیں پڑنے والے، جو نتائج آئیں گے اس سے جہموریت مضبوط ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مؤقف آیا ہے کہ خوف کی فضاء بنائی جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ  پوری تیاری کے ساتھ جوڈیشل کمشن کے سامنے پیش ہونگے۔

  • ایم کیوایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

    ایم کیوایم نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب فیصلہ تو ہوچکا ہے لیکن مختلف حیلے بہانوں سے ایم کیو ایم کی لیڈ کم کی جارہی ہے۔

    این اے 246 میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب جاری ہے اور خلاف توقع ووٹ ڈالنے کے لئے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل میں سست روی کے سبب ووٹرز حق رائے دہی محروم نہ رہ جائیں اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ووٹنگ کے ٹائم میں تین گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سخت گرمی میں ووٹروں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ ووٹ ڈالے بغیرہی گھروں کو لوٹ جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک گھنٹے میں ایک ووٹ کاسٹ ہورہا ہے تو اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہیں نا کہیں کوئی غلطی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کی شناخت میں کافی وقت ضائع کررہے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ریٹرنگ آفیسر، انتظامیہ، رینجرزاورپولیس ایم کیو ایم کے کامیابی کے مارجن کو کم نا کرے اور ووٹر کے حقِ رائے دہی کو یقینی بنا یاجائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے اسے مختلف حیلے بہانوں سے نہ روکا جائے۔

    ووٹروں کو آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کو یقینی بنانے کی مکمل ذمے داری الیکشن کمیشن پرہے لیکن ڈی جی رینجرز سے بھی اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

  • عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    این سے دو سو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک بار پھر مخالفین کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، انتخابی دنگل کے دوران عمران اسماعیل سٹی ماڈل اسکول ایف بی ایریا پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اُن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    جس پر وہ دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

    انتخابی مہم کے دوران بھی عمران اسماعیل ایف بی ایریا میں دو بار نہاری کھانے گئے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے گو عمران اسماعیل گو کے نعروں سے استقبال کیا تھا جبکہ آج پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں نے اُن کا پیچھا نہ چھوڑا۔

  • عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حلقہ این اے دو سو بیالیس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اسکے عوام کا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن عوام گواہ ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم وناانصافی کے خلاف صرف ایم کیوایم نےآواز بلند کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنان وعوام کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں نہ انہیں خوف زدہ کیا جاسکتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ آج لیاقت آباداور فیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں،بزرگ اور نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کو ووٹ دے کر ثابت کردیں کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔