Tag: NA 62

  • این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار لاپتا ہو گیا

    این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار لاپتا ہو گیا

    سرائے عالمگیر: این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار چوہدری الیاس لاپتا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے شہر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے باسٹھ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری الیاس لا پتا ہو گئے ہیں، سرائے عالمگیر کے ایک تھانے میں ان کی گم شدگی کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔

    درخواست چوہدری الیاس کے کزن نے تھانہ سٹی جہلم میں جمع کرائی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چوہدری الیاس کو اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد الیاس پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، اس معاملے میں ترجمان جہلم پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے کے مبینہ اغوا کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

  • این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا‘ شیخ رشید

    این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا‘ شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حلقہ این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم میں زور شور سے مصروف ہیں جبکہ الیکشن سے متعلق ان کا کہنا ہے راولپنڈی کے حلقہ این اے ساٹھ اور باسٹھ پر ایک لاکھ کی برتری سے میدان ماروں گا، اقتدار میں آکر میگا پروجیکٹ مکمل کراؤں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ صبح سویرے راولپنڈی کے علاقے ولایت کالونی پہنچ گئے ووٹرز سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ناشتے میں چنے پائے اور نہاری کھائی بھی کھائی۔


    نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید


    قلم دوات کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والے شیخ رشید احمد جیت کے لئے خاصے پر امید ہیں، این اے ساٹھ اور باسٹھ میں ان کا مقابلہ ن لیگ کے حنیف عباسی اور دانیال چودھری سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ قلم دوات اور بلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، ہمارے خلاف قبضہ اور ڈرگس ڈیلر گروپ ہے۔


    ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے‘ شیخ رشید


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسوں سے نہیں خرید سکتا، تاریخی فتح ہوگی، پنڈی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کو عوامی مسلم لیگ نے گھر بھیجا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔