Tag: NA ijlas

  • میرے خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، شہباز شریف

    میرے خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، شہباز شریف

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروںگا، میر خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کےفضل وکرم سےعوام کی خدمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سےبچنےکیلئےکوئی سمجھوتہ کرنےکوتیارہیں، جس پر شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔

    [bs-quote quote=”حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا، نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب مجھ پر کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے لاہورکی احتساب عدالت نے ریمانڈ پر شہباز شریف کواسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔

    جس کے بعد انھیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر کو بذریعہ سڑک اسلام آبادلے جایا جا رہا ہے، شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ ظاہر ہے جیل کے جو لوازمات ہیں بھگتنا پڑتےہیں ، میڈیکل ٹیسٹ میں بہرحال تاخیر ہوجاتی ہے۔

    اسلام آباد میں شہبازشریف کی منسٹرکالونی رہائش گاہ کوسب جیل قراردیا گیا ہے۔

  • قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینےکامشورہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی سےہٹ کرموجودہ سیاسی بحران پربحث ہوئی۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی شرکت کی۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نےکہا کہ کسی عوامی پارلیمنٹ کونہیں مانتے۔ جو بھی قیمت اداکرنی پڑے وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں۔

    محموداچکزئی نےکہا کہ پارلیمنٹ کے حق میں پشاورسے کراچی مارچ کیاجائے۔جب تک لڑا ئی جا ری ہے، اجلاس بھی جا ری رکھا جا ئے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ خانہ جنگی نہیں چاہتے۔ لال مسجدکی دوسوڈنڈابرداربچیوں کو بھون دیاگیا۔آج خاموشی کیوں ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اعلان کردیں کہ میں ڈٹاہواہوں استعفیٰ نہیں دوں گا،

    ایم کیوایم کے رکن اسمبلی رشیدگوڈیل نےکہا کہ اراکین کو اپنالائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نےکہا کہ کسی کوآئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔اعجازجاکھرانی نےکہانواز شریف استعفی کیو ں دے؟وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نےکہااراکین پارلیمنٹ کا استحقاق مجرو ح کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح گیارہ بجےتک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔