Tag: NA speaker

  • بڑی خبر: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    بڑی خبر: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے حکومت نے تُرپ کا پتہ کھیل دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے چوتھی بار آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس کےدوران مجھے وفاقی کابینہ کی جانب سے  خفیہ دستاویزات بھجوائی گئیں,  خط سے حکومتی مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سب سےپہلےملک کاسوچناہے، عمران خان نےاسٹینڈ لیا ہے،خوددارقوم کیلئے زندگی گزاریں گے۔

    ا نہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیساتھ اپنی زندگی کا لمباعرصہ گزارا ہے، آئین اورحلف کاپابندہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

     اسدقیصر نےکہا  کہ ہم نے ملک کےتحفظ کاحلف اٹھایاہواہے، آئین کاپابندہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایاہواہے۔ فیصلہ کرتاہوں کہ اسپیکر کےعہدے سےمستعفی ہوتا ہوں ۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس کے بعد اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں کابینہ اراکین کی منظوری کی روشنی میں عمران خان نے دھمکی آمیز خط اسد قیصر سے شیئر کیا تھا۔

    ملاقات ختم ہونے کے بعد اسد قیصر پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو وزیراعظم نے انہیں دوبارہ طلب کیا، جس پر وہ فوراً واپس پہنچے، اس دوران ڈپٹی اسپیکر بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور بعد ازاں اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

  • اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تین روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

    عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے اسیر ایم این اے خورشید شاہ کےپروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔؎؎

    قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کےلیےجاری کئےگئے جس کے بعد خورشید شاہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    چوبیس جون کو عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو این اے 206 کیلئے بجٹ سیشن میں مؤقف کا حق دیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلہ جاری

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین بجٹ کے نکات پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر دو ہزار انیس کو نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف دادو اور سکھر میں جائیداد کی تحقیقات کررہا ہے، ان پر زمینوں کے معاملات میں کرپشن کا بھی الزام ہے۔

  • دونوں ن لیگی اراکین نے بتایا کہ "یہ استعفے جعلی ہیں” اسپیکر قومی اسمبلی

    دونوں ن لیگی اراکین نے بتایا کہ "یہ استعفے جعلی ہیں” اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد : ن لیگ کے دو ارکان اسمبلی کی کی جانب سے استعفے دینے سے انکار کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کے آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق سے انکار بعد ایک اور معاملہ سامنے آگیا، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ کے اراکین نے انکار کیا اور مجھے بتایا کہ یہ استعفے ہمارے نہیں ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے دو ارکان اسمبلی نے آج سیکرٹری اسمبلی سے مجھ سے ملاقات کی۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں اراکین نے استعفے دینبے سے انکار کیا اور بتایا کہ یہ استعفے ہمارے نہیں ہیں، دونوں ارکان نے بتایا کہ یہ استعفے جعلی ہیں، لہٰذا انہیں منظور نہ کیا جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں استعفوں کے آڈٹ کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کل دونوں ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق رائے دوں گا۔

    ایک صحافیئ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ارکان اسمبلی کے استعفوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا جس پر اسد قیصر نے کہا کہ کل اس معاملے پر قانونی پہلوؤں کاجائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے۔

    اس سوال پر کہ اگر اپوزیشن اراکین کے مزید استعفے آتے ہیں تو کیا کارروائی کی جائیگی ؟ اسپیکراسد قیصر نے جواب دیا کہ ہر معاملے میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے 2 ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے استعفوں سے مکر گئے

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

    ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سلسلے میں تحریری درخواست دے دی۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

    جدہ : اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی مجلس شوریٰ چیئرمین کی دعوت پرجدہ پہنچ گئے، پاکستانی وفد خادم الحرامین الشریفین سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اُن کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے، اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر اسد قیصر کا سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ عبداللہ نے پرتپاک استقبال کیا، دورہ سعودی عرب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے، اس موقع پر مجلس شوریٰ اور پاکستانی پارلیمنٹ میں مختلف یاد داشتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ دورہ کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    پارلیمانی وفد سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت، تجارتی برادری اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

  • مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اسد قیصر

    مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اسد قیصر

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کی آواز ہر فورم پر اٹھائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں لیزر ارینا کے ایف نائن پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا کی تاریخ میں نیا المناک باب رقم ہورہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں، مودی ہٹلر کے فلسفے پر چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں متنازعہ قانون سے مسلمانوں میں بےچینی ہے، بھارت میں کالا قانون پاس کیا گیا ہے، بھارت میں جتنا ظلم ہو رہا دنیا دیکھ رہی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، چیف الیکشن کمشنر کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، مسئلہ پارلیمنٹ میں حل کرے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ مسلہ پارلیمنٹ میں حل کرے۔

  • یوم دفاع ، اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کا شہدا کو خراج عقیدت پیش

    یوم دفاع ، اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کا شہدا کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر اور چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا بہادرافواج نے ملک کا دفاع کیا اورقربانیاں دیں، یوم دفاع کو اپنے شہدا اور غازیوں کے نام کرتے ہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا یوم دفاع ہماری تاریخ کا بہت اہم دن ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور دفاع کے لیے ہمیں عہدکرنا ہے ، آج بھی پوری قوم اورفوج ہردم تیار ہے، یوم دفاع کو اپنے شہدا اور غازیوں کے نام کرتے ہیں۔

    مودی سرکارکسی خوش فہمی میں نہ رہے،کشمیریوں کیساتھ ہیں


    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن بہادر افواج نے ملک کا دفاع کیا اور قربانیاں دیں، شہدا کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک دشمن عناصرکیخلاف پاک فوج کا کردارقابل تعریف ہے، مودی سرکار کسی خوش فہمی میں نہ رہے، کشمیریوں کیساتھ ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

  • اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسد قیصر

    اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسد قیصر

    مانچسٹر : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، اب ہمارے ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا, یہاں پر مقیم پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے لئے ایک اہم اثاثہ ہیں، بیرون ممالک میں مقیم افراد پاکستان کے سفیر ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو اکٹھا ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، موجودہ حکومت معاشی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور اب ہمارے ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،  بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستانیوں کی سرمایہ سے غیرملکیوں کا بھی اعتماد بحال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان میں کمزور اور غریب کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

  • عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    صوابی: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ضلع صوابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تبدیلی جلد نظر آئے گی، وزیرِ اعظم کے 100 دن پلان پر مکمل عمل در آمد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں، ان کی ہر بات سنی جائے گی، اپوزیشن کے مطالبے پر ہی وزیرِ اعظم پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

    اسد قیصر نے مختلف منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب اکنامک زون 2 سال میں مکمل ہوگا، اس معاشی زون کے قیام سے صوبے کے عوام کو روزگار ملے گا۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں بھی بات کی گئی، خیال رہے کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جو آج واپس چلے گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ اور پی پی کے سابقہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، وزیرِ اعظم کی ہدایت


    ڈیم فنڈ کے حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کے لیے دے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا ’ہر پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔‘

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیم فنڈ کے سلسلے میں اپنی اپنی سطح پر کام کو تیز تر کریں۔

  • ایران اور افغانستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ایاز صادق

    ایران اور افغانستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ حسن روحانی نے تو بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سردار ایاز صادق نے کہا کہ دورہ افغانستان میں افغان حکام سے ملاقاتیں مثبت رہیں، ناکامی کی باتیں کرنے والے وطن سے مخلص نہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے باہمی تعلقات میں پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق صدر حامد کرزئی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ سردارایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے اور فوجی چوکیاں بنانے کے حوالے سے افغان حکام کو بتادیا گیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی ایران کے صدراور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات مثبت رہی۔ صدر روحانی نے پاکستان سے لاتعلقی کی بھارتی خواہش مسترد کردی کیونکہ وہ ہمسائے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد عمران خان تعمیری سیاست شروع کریں، ان کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد کو کرپشن پر ہٹانے کی باتیں درست نہیں۔