Tag: NA speech

  • شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی وضاحت

    شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی وضاحت

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقریر کی وضاحت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی ہے کہ اس تقریر کا بنیادی مقصد یہ بتانا تھا کہ جمہوری نظام کو مؤثر طریقے سے چلنے دینا چاہیے، ورنہ ہم سب ایک دائرے ہی میں گھومتے رہیں گے۔

    شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا: "قومی اسمبلی میں میری تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام ہموار ہو، اور مؤثر طریقے سے چلے۔”

    وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنے بیان سے جمہوری نظام میں عدلیہ کی مداخلت کا تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

    شہباز شریف نے وضاحت کی کہ آئین نے جو دائرہ کار متعین کیا ہے، اداروں کو اس میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، اور "اس  بات کو سمجھے بغیر ہم ایک دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچیں گے۔”

    اگر فیصلہ کرنا ہے تو حق کے ساتھ ہو امتیازی سلوک قبول نہیں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت بلائے تو سب کو احترام سے جانا چاہیے، لیکن اگر فیصلہ کرنا ہے تو انصاف اور حق کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ میرے ساتھ کچھ، اور کسی اور کے ساتھ کچھ برتاؤ کریں، امتیازی سلوک قبول نہیں۔

  • اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر میں احتجاج نہ کرنے کیلیے شرط رکھ دی

    اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر میں احتجاج نہ کرنے کیلیے شرط رکھ دی

    اسلام آباد : اپوزیشن نے قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں احتجاج نہ کرنے کے لیے شرط رکھ دی اور کہا وزیراعظم نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا تو خاموش نہیں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو تقریر نہ کرنے دینے کی دھمکیوں کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں رانا تنویر،پرویز اشرف،شازیہ مری ایاز صادق و دیگر شریک ہوئے۔

    اپوزیشن نے وزیراعظم کی تقریر میں احتجاج نہ کرنے کےلیےشرط رکھ دی، اسپیکر نے درخواست کی کہ وزیراعظم کی تقریر کےدوران شورنہ کریں سکون سےتقریر سنیں، جس پر اپوزیشن نے جواب میں کہا کہ انحصار وزیراعظم کی تقریر اور رویے پر ہے ، وزیراعظم نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا تو خاموش نہیں رہیں گے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا نہیں ہوگا، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پر ان کیمرہ اجلاس میں اصل صورتحال بتائی جائے، جس پر  اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم قومی مفادات سےمتعلق ایک پیج پر ہیں۔

    یاد رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کو تقریر نہ کرنے دینے کی دھمکیاں دی گئیں ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھےبولنےنہ دیاتوعمران خان آئیں دیکھتاہوں کیسے تقریر کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر تقریرنہیں کر سکتا تو شائد لیڈرآف دی ہاؤس بھی نہ کرسکے۔

    بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایوان میں وزیراعظم کو بولنے نہ دیا گیا تو نہ بلاول بولے گا نہ شہباز۔