Tag: nab-amendment-ordinance

  • آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا، سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

    ریفرنس میں ملزمان پر الزام 11 کروڑ کا تھا، جب کہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے، اس لیے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    نیب ترمیم کے تحت اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا۔

  • رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کا  نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ

    رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ

    لاہور : رمضان شوگرمل ریفرنس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینےکا فیصلہ کرتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حمزہ شہباز کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا یہ فیصلہ وکلاکا تھا، میں میرٹ پربریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں ، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا۔

    حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ اللہ اوراس عدالت پرمکمل اعتماد ہے انشاللہ میرٹ پرکیس جیتوں گا ، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی آج حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

    عدالت نے سماعت 27 جنوری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حمزہ شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

  • اپوزیشن کا نیب ترمیمی آرڈیننس آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اپوزیشن کا نیب ترمیمی آرڈیننس آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کا مسودہ تیارکرلیا ، درخواست آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپوزیشن کی درخواست کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے سلمان اکرم راجہ کی خدمات حاصل کر لی، ایڈووکیٹ حیدر رسول مرزا نے آئینی درخواست کا مسودہ تیار کیا، آئین کے آرٹیکل 183 تھری کے تحت درخواست دائر کی جائے گی۔

    اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی توسیع کو بھی چیلنج کیا جائے گا جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے دیگر امتیازی شقیں بھی چیلنج کی جائیں گی۔

    یاد رہے صدر پاکستان عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا تھا ، جس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    آرڈیننس کے تحت مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا تھا ، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا تھا۔

  • صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری

    صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری

    اسلام آباد : صدر پاکستان عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ، جس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا۔

    آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے سسٹم کے تحت شہادتیں قلمبند کی جائیں۔آرڈیننس کچھ دیر بعد احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

    نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیارسپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کوہٹانےکافورم صدرمملکت ہوں گے۔

    نئے آرڈیننس میں گراؤنڈز وہی ہوں گے ، جوسپریم کورٹ جج کےہوتے ہیں ، 6 اکتوبرکےآرڈیننس میں اختیار آرٹیکل 209 کے تحت جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔

    یاد رہے 16 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا تھا . ذرائع کا کہنا تھا کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔

    احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پرکرپشن کی نسبت سےزر ضمانت رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گواہان کےبیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر وضاحت ہوگی، حالیہ آرڈیننس سےتاثرمل رہا ہےبیانات صرف ویڈیو لنک پرہی ریکارڈ ہو سکتےہیں۔