Tag: nab-appeals

  • آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ،25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد : سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

    آصف زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں 2 اپیلوں پر پیر کوسماعت ہوگی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

    نیب نے 2014میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تاہم آج تک نوٹس جاری نہ ہو سکا ، گزشتہ سماعت پر نیب نےنئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا ، ارسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں آصف زرداری پر کرپشن کا الزام تھا۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا ، جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • العزیزیہ/ فلیگ شپ ریفرنس، نوازشریف کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

    العزیزیہ/ فلیگ شپ ریفرنس، نوازشریف کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کےخلاف نیب کی اپیلیں بھی سماعت کے لئےمقرر کردیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل دو  رکنی بینچ سماعت کرے گا، نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھا نے اور فلیگ شپ ریفرنس میں سزادینے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف نیب کی اپیلیں بھی سماعت کے لئے مقرر کردیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    نوازشریف کی اپیلوں کے ساتھ نیب کی اپیلیں بھی اکیس جنوری سے سنی جائیں گی، ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

    یاد رہے 5 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بھی سزا دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لئے نیب کی اپیلیں بھی سماعت کے لئے منظور کی تھی۔

    نیب نےالعزیزیہ کیس میں نوازشریف کی سزا سات سال سےبڑھانے کی استدعاکی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو چیلنج کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس ، نواز شریف کی سزاکےخلاف اپیل پر سماعت 21 جنوری کو ہوگی

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزاکےخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی تھی، جسٹس عامراورجسٹس محسن 21 جنوری کو سماعت کریں گے جبکہ نوازشریف کی سزامعطلی اور ضمانت کی درخواست بھی ساتھ ہی سنی جانی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

    بعدازاں ان کی درخواست پر انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔