Tag: NAB case

  • ریمانڈ مکمل : خورشید شاہ کو آج بھر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    ریمانڈ مکمل : خورشید شاہ کو آج بھر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    سکھر : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، پی پی رہنما کا 90رزہ ریمانڈ مکمل ہوگیا مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 90روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

    خورشید شاہ کو اسپتال سے عدالت پیش کیا جائے گا، ان کو آج سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سکھرعدالت سے خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہے،مزید ریمانڈ نہ دینےکی اپیل کرینگے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ خورشید شاہ کو18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے18ستمبر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔اس سے قبل31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔

  • اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

    آصف علی زرداری کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، راولپنڈی احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے سابق صدر زرداری پہلی بارعدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی اُن کے مؤکل کی جان کو خطرات ہیں، انھیں حاضری سے استثنا دیاجائے۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ریفرنس جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آصف زرداری عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پیش ہوئے ہیں ۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا، احتساب عدالت نے دو جون کو سرکاری گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    اسلام آباد: نیب نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا ہے۔

    چیئرمین نیب نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں دائر کیس میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات روک کر کیس داخل دفتر کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پرو گرام اندرکی بات کے اینکر اسد کھرل نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کیخلاف کیس بند کردیا ہے،  کیس بند کرنے کا حکم سات جنوری کو ایگزیکٹو کورٹ میٹنگ میں چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے دیا۔

    پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نواز شریف کیخلاف سن دو ہزار سے نیب سندھ میں زیرِ التوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

    جس کے بعد قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ  اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔