Tag: NAB challenges

  • نیب نے سابق وزیراعظم  کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    نیب نے سابق وزیراعظم کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ایل این جی کیس میں  اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے 25،27 فروری کے فیصلوں کیخلاف اپیل منظور کی جائے اور ہائی کورٹ کا شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم کیا جائے، اپیل میں شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے ایل این جی کیس میں نیب کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 63 کروڑ روپے کی وضاحت درکار ہیں، کل637 ملین روپے کی رقم شاہد خاقان اور بیٹے عبداللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہدخاقان نےائیربلیواکاونٹ سےپیسےلیکرشیئرزخریدے، انھوں نے اپنا ایک اکاؤنٹ بطور انجینئر کھلوایا، اکاؤنٹ میں ٹرنینٹی ایف زی سی کمپنی سے 5لاکھ ڈالر رقم منتقل ہوئی، رقوم بطورایجنٹ کمیشن سروسز اور انجینئرنگ سروس مد میں وصول گئی۔

    انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق 2016میں 5دنوں کے اندر اس اکاؤنٹ میں57ملین ٹرانسفر ہوئے اور 56ملین ائیر بلیو کو واپس کرتے ہوئے ایئربلیو کے شیئرز خریدے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیٹے عبداللہ نے 49لاکھ کی رقم اپنے والد کو ٹرانسفر کئے جبکہ دسمبر2016 سے جنوری 2017 بھارتی کمپنی سے رقوم منتقل ہوئی، بھارتی کمپنی سے کل 563ملین شاہد خاقان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سے رقوم شاہد خاقان کے اکاؤنٹ میں وزیر پیٹرولیم کےدورمیں آئی، 5لاکھ 38 ہزار 895 ڈالر شاہد خاقان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔

  • لندن میں مقیم شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

    لندن میں مقیم شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس زیر سماعت ہیں اور ان پر ٹرائل ہو رہا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کو مرکزی ملزم ہونے کے باوجود مستقل حاظری معافی کی درخواست منظور کی اور استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کا شہباز شریف کو مستقل حاظری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور شہباز شریف کو ٹرائل میں شل ہونے کا حکم دیا جائے۔

    دوسری جانب احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کے اثاثےمنجمدکرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، نیب نے شہباز شریف خاندان کے اعتراضات پر جواب جمع کرادیا۔

    جواب میں کہا گیا شہباز شریف،حمزہ ودیگر کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات پرتفتیش جاری ہے، انھوں نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، شہباز شریف کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔

    نیب کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ،فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کےذرائع بتانالازم ہے، شہباز شریف خاندان سے جائیدادوں کے متعلق بار بار جواب مانگا گیا، شہباز شریف سمیت انکی فیملی جواب دینے میں ناکام رہی۔

    جواب میں کہا گیا شہباز فیملی کے اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کئےگئےہیں، ،وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئےجاسکتے، عدالت اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔