Tag: Nab Court lahore

  • لاہور : نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا گیا

    لاہور : نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا گیا

    لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روک دیا،30نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے مومن ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر میرے مؤکل عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈر ہے کہ انہیں نیب گرفتار کرلے گا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ میرے مؤکل کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیراعلیٰ کی 30نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سردار عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں احتساب عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

  • لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : احتساب عدالت میں خاتون وکیل نے مخالف مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش کردی دیگر وکلاء ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا، وکلاء ایک دوسرے الجھ پڑے۔ نیب عدالت کے باہر خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی۔

    ، دونوں خواتین بہنیں ہیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان پر جملے کسے، خاتون وکیل نے مخالف وکیل کی خوب خبر لی۔

    دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔ اس دوران ساتھی وکیل نے بھی ہاتھ صاف کئے، مخالف وکیل کےساتھی اسے بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    اس دوران خاتون وکیل کو دھکے بھی دیئے گئے ساتھی وکیل کو بچاتے بچاتے ایک وکیل خود بھی خاتون وکیل کےحملوں کا شکار ہوتا رہا۔