Tag: Nab court

  • پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سمیت 3رہنماؤں کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

    پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سمیت 3رہنماؤں کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سمیت تین رہنماؤں کو کرپشن کیس میں نیب عدالت نے سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کرپشن کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، نیب میں علی نواز شاہ کے خلاف کرپشن کا کیس چل رہا تھا، علی نواز شاہ، اُن کے بھائی سابق سینیٹر خادم علی شاہ اور ساتھی امتیازشاہ کو اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں کراچی کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ملزمان پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام تھا۔ نیب عدالت نے الزام ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو تین سے پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ پیپلز پارٹی کے تینوں رہنماﺅں کو جیل بھیج دیا گیا۔

  • وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    وزیراعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اتفاق فاؤنڈری کیس میں بری

    راولپنڈی: اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے وزیرِاعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے مرحوم والد اور بھائی سمیت تمام بزنس پارٹنرز کو باعزت کردیا۔

    احتساب کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر کی عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف برادران کے خلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے شریف برادران کو ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مذکورہ ریفرنس کے خلاف شریف بردران کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس جھوٹا، بے بنیاد اور انتقامی طور پر بنایا گیا ہے، جو ناصرف نا قابلِ سماعت ہے بلکہ اس ریفرنس کو قانونی بنیاد پر خارج کیا جائے۔

    ہائی کورٹ سے ریفرنس خارج ہونے کے حکم کے ریکارڈ کی کاپی گزشتہ روز احتساب عدالت کو مل گئی تھی۔

    آج احتساب عدالت کے جج سہیل ناصر نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب کی جانب سے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست خارج کرکے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سمیت ان کے والد مرحوم میاں شریف اور بھائی میاں مرحوم عباس شریف کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

  • نیب عدالت کی جانب سے رحمان ملک کو سنائی گئی سزا معطل

    نیب عدالت کی جانب سے رحمان ملک کو سنائی گئی سزا معطل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو نیب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی۔

    عدم پیشی پر نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کیخلاف رحمان ملک کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

    رحمان ملک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کی جانب سے عدم حاضری میں سزا سنانے پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

    رحمان ملک کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر سپریم کورٹ نے سزا معطل کرنے کا حکم دیا۔

    گزشتہ سماعت کے موقع پر رحمان ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی غیر حاضری میں دی گئی سزا کالعدم قرار دے چکی ہے جبکہ نیب عدالت نے میری غیرحاضری میں مجھے سزا سنائی۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد میں بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے1996 میں رحمان ملک کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد ہوگئی ہے،اسلام آباد کی احتسا ب عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کرلئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران احتساب عدالت نےآصف علی زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کر لئے ہیں۔

    اس سے قبل سماعت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ناکافی شواہد پر سابق صدر کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کر دیا۔

    واضح رہے عدالت اس سے پہلے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بھی آصف زرداری کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری دو ریفرنس کیسز میں بری

    سابق صدرآصف علی زرداری دو ریفرنس کیسز میں بری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دوریفرنسز میں بری کردیا ہے، آصف زرداری پولو گراؤنڈ ریفرنس میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے پر اے آر وائی گولڈ اور ارسزٹریکٹرز کا فیصلہ سناتے ہوئے آصف علی زرداری کو بری کرنیکا حکم دیدیا ہے۔

    ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز پر 17دسمبر کو دلائل دیئے جائیں گے، عدالت پولو گراؤنڈ کیس میں آصف علی زرداری کو پہلے ہی بری کر چکی ہے، کیس کی مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: نیب عدالت میں آصف علی زرداری کی ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، قومی احتساب بیورو نے ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز پر دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری ریفرنسز میں بر یت کی درخواست پر سماعت کی، نیب کے دلائل مکمل ہونے پرمقدمے کی مزید کارروائی سترہ نومبر تک ملتوی کردی گئی، اگلی سماعت پر اے آر وائی آرسز ٹریکٹر ریفرنسز پر نیب دلائل دیں گے۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے امید ظاہر کی کہ مقدمے میں انصاف ملے گا۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزدہشتگردی کیخلاف ہمارے قومی ہیروز ہیں،آئی ڈی پیز کو نظرانداز کرنا مجرمانہ اقدام ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ ہم نے سوات آپریشن کے آئی ڈی پیز کو نہایت احسن طریقے سے سنبھالا ،جلد ان کوان کے گھر بھیجا، انھوں نے کا کہ ہم نے سیلاب میں بھی بے گھر افرادکوسنبھالا اوریواین سیکرٹری بان کی مون کوبھی آن بورڈ لیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے اورعالمی برداری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان کی امداد کوآئے،ان کاکہناتھا کہ حکومت اپنی انا پرستی سے نکلے اور سول سوسائٹی این جی اوز اورپوری قوم کو متحرک کرے ۔