Tag: NAB decided

  • نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا، مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پردرج کیاجائے گا۔

    دوسری جانب نیب دفترکے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پرغور کیا جائے گا ،ذرائع نیب. کا کہنا ہے مریم نواز کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کا نوٹس جاری ہوگا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

    بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔

  • نواز شریف کے  وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ

    نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیب راولپنڈی کے آئی سی ڈبلیو ونگ نے وفاقی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں نواز شریف کے گھر باہر لگانے کی ہدایت
    کی۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ کے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرکے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے کہ وارنٹ گرفتاری کااشتہار ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر چسپاں کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق سفارتخانے نے فوری عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستانی ہائی کمیشن یوکے کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گے اور پاکستانی ہائی کمیشن 16، 16اےاور17، اور17اے ایون فیلڈ میں اشتہار لگائے گا۔

    اس سے قبل نیب نےنوازشریف کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کےاحاطےمیں چسپاں کردیا تھا۔

    گذشتہ روز قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ پر چسپاں کیا تھا ، تاہم ن لیگ کے ورکروں نے جاتی امرا میں لگایا جانیوالا عدالتی اشتہارپھاڑ دیاتھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کی عدالت نے نوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک کا آخری مہلت دی تھی ، عدالت نے کہا تھانواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔

    خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس، نیب کا تحقیقات کیلیےشہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس، نیب کا تحقیقات کیلیےشہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتسابب بیورو( نیب ) نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل کیس میں تحقیقات کےلیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحقیقات کےلیے ٹیم کو ان کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، 29 اگست کونیب ٹیم شہباز شریف کے گھرجا کر بیان ریکارڈکرے گی۔

    یاد رہے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن اسکینڈل میں نیب نے شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب بھی کیا تھا، تاہم شہبازشریف نےطبیعت کی خرابی کےباعث پیش ہونےسے معذرت کی تھی۔

    شہباز شریف کی جانب سے نیب کے جاری کردہ سوالنامے کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا تھا۔

    خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت

    یاد رہے نیب نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پر شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال میں منصوبوں کے کنسلٹنٹس کوادا اربوں کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

    نیب زرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں اہل افرادی قوت کےباوجودالیکشن مہم کرنےوالوں کوکنسلٹنسی سےنوازاگیا، شہبازشریف نےاپنے دورحکومت میں20ارب سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی۔

  • فریال تالپور کو آج رات کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، گھر سب جیل قرار

    فریال تالپور کو آج رات کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، گھر سب جیل قرار

    اسلام آباد : نیب نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو آج رات کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کراچی میں خیابان شمشیر فیز 8 کےگھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ، فریال تالپور سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس تک کراچی میں موجود رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو آج رات کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیب کے 3افسران مجبتیٰ خان،افشاں بشارت اورعارفہ خان ساتھ جائیں گے اور سندھ اسمبلی کے اجلاس تک فریال کراچی میں رہیں گی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے فریال تالپور کو پی آئی اے کی پرواز سے شام 7بجے کراچی لے جایا جائے گا، بجٹ کی منظوری تک فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں خیابان شمشیر فیز 8 کےگھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا اور نیب نے ہاؤس نمبر 19 کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نیب راولپنڈی اورکراچی کےاہلکار سب جیل پر ڈیوٹی دیں گے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    خیال رہے آج فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے فریال تالپورکا 14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈمیں8جولائی تک توسیع کردی۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع

    بعد ازاں پولی کلینک کےخصوصی میڈیکل بورڈ نے فریال تالپور کا طبی معائنہ کیا ، جس میں فریال تالپورکابلڈپریشرلیول 140/80 اور شوگرلیول معمول کےمطابق تھا۔

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 14ا جون کو پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

    اگلے روز فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں نیب نے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات: نیب کا شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ

    غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات: نیب کا شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ

    کراچی : نیب حکام نے غیرقانونی اثاثے بنانےکی تحقیقات کے لئے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا ، نیب شرجیل میمن کو حراست میں لینے کی اجازت کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، نیب حکام نے شرجیل میمن کےخلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور ان کو جیل سے حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب حکام شرجیل میمن کوحراست میں لینےکی اجازت لینےاحتساب عدالت پہنچ گئے۔

    کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام کی شرجیل انعام میمن کو دوبارہ حراست میں لینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے کہا کہ شرجیل میمن کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اثاثوں سے متعلق تحقیقات کے لیے شرجیل میمن کی حراست ضروری ہے۔

    نیب حکام نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن سینٹرل جیل میں ہے، حراست کی این او سی دی جائے۔

    نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شرجیل میمن کے پی اے اظہار حسین کو گرفتار کیا گیا، اظہار حسین کے بیان کی روشنی میں شرجیل میمن سے تحقیقات مطلوب ہیں۔

    عدالت نے شرجیل میمن کی دوبارہ نیب حوالگی کی درخواست پر سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی، عدالت نے ریماکس دیئے دونوں اطراف کے وکلا کو سن پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات، اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی

    یاد رہے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات ہوئے تھے اور ان کے اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی تھیں ، رپورٹ کے مطابق 2011-18 تک ٹیکس کی مد میں 22 کروڑ 64 لاکھ 61 ہزار 991 روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی، اور ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن 28 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 591 روپے ظاہر کی گئی۔

    نیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات کی کُل مالیت میں بڑا فرق پایا گیا ہے، شرجیل میمن کی اصل انکم 1 ارب 71 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے، اصل اور ظاہری مالیت میں 1 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 109 روپے کا بڑا فرق نکل آیا ہے، تحقیقات میں ملزم پر بد عنوانی اور کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔

    نیب کا کہناتھا ملزم شرجیل میمن کے خلاف نیب کی دفعہ سیکشن 9 اے وی 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    بتایا گیا کہ ملزم شرجیل میمن کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، سابق وزیر دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کا بھی مالک ہے، ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتا ہے، نیب نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

  • بڑے  کیسز کی تحقیقات ، نیب کا راولپنڈی آفس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    بڑے کیسز کی تحقیقات ، نیب کا راولپنڈی آفس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    راولپنڈی :قومی احتساب بیورو ( نیب) نے راولپنڈی آفس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نیب راولپنڈی شاہد خاقان ، منی لانڈرنگ اور دیگر اہم کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے راولپنڈی آفس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد نیب راولپنڈی نے سیکیورٹی کےازسر نو جائزے کے لیے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے۔

    خیال رہے نیب راولپنڈی شاہد خاقان ،منی لانڈرنگ اورد یگر اہم کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا اور کہا گیا تھا چیئرمین نیب کی نقل و حرکت کوبھی خفیہ رکھا جائے گا، یہ اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی خدشات ، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    ذرائع کا کہنا تھا چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنیوالے افسران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    جاویداقبال نے کہا تھا کہ میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے ، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔