Tag: nab-decides

  • نیب کا شوگر اسیکنڈل کیس سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

    نیب کا شوگر اسیکنڈل کیس سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کی طلبی کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمد خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق شوگر اسیکنڈل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب راولپنڈی کو تمام متعلقہ اداروں سےریکارڈ موصول ہوگیا ہے۔

    نیب نے شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کی طلبی کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمدخان کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پسما کو25مارچ کونیب اسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے اور ریکارڈ ساتھ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پسما سے 2017 سے 2019 کے درمیان دی جانیوالی شوگرسبسڈی ، 3سالوں میں شوگر کی پیداوار اورپیداواری لاگت کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

    ذرائع نیب نے کہا شوگر مالکان کوان ہاؤس میٹنگ کامتعلقہ ریکارڈبھی مانگا ہے اور 3 سالوں میں سبسڈی کیلئے حکومت کو دی جانیوالی تجاویز کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف بی آر نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں اور 400ارب سےزائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھوٹی کمپنیوں کے خلاف کاروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم ، ایف بی آربڑی مچھلیوں سےکچھ نہ نکلواسکا اور حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے شوگر ملز تحقیقات میں حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دیا تھا۔

  • نیب  کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    نیب کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

    شکایت کنندہ نے کہا کہ لاہور والٹن روڈ،یوای ٹی پراراضی33 سال کےلیےلیزپردلوائی گئی، سعدرفیق نے ریڈمکو کے ذریعے زمین من پسند ٹھیکیدار کو فائدہ کے لیے دی جبکہ ریلوے آفیسرز نے اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی انہوں سے زیادہ بولی لگائی، خواجہ سعدرفیق پرجوالزام لگایاگیا وہ ان پر ثابت نہیں ہوتا، 12پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کمپنیوں کو دیے گئے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دیا جبکہ رحیم یار خان میں کمرشل پلاٹ جام برادرز کو دیا گیا۔

  • نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے  طلب کرنے کا فیصلہ

    نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج صبح گیارہ بجےطلب کیا تھا تاہم نیب کی تحقیقاتی ٹیم وزیراعلی سندھ کی کراچی نیب دفتر میں راہ تکتی رہی اور مراد علی شاہ تقاریب میں شریک ہوتے رہے۔

    وزیراعلی نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں گزشتہ روز ہی نوٹس ملا تھا، اب دیکھیں گے کہ کن وجوہات پرنیب نے طلب کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نیب اسلام آباد میں اپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    نیب نے وزیراعلیٰ پاورپلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا اور غیرقانونی ٹھیکے ،اختیارات کےناجائز استعمال سےمتعلق بھی سوالات پر پوچھ گچھ ہونا تھی ، وزیراعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینےکاالزام ہے۔

    واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت تقریباً تمام بڑےنام زیرحراست اور پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

  • نیب کا مریم نواز   کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

    نیب کا مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ بینکوں کو جلد خطوط لکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خطوط لکھے جائیں گے۔

    خیال رہے مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس چودھری شوگر ملز کیس میں 4 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، تفتیشی رپورٹ میں ایک اور شوگر مل کا انکشاف ہوا اور بتایا گیا مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی ، ان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس : مریم نواز اور نوازشریف نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی

    یاد رہے نیب لاہور نے نوازشریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں جیل میں سوالنامہ ارسال کردیا ہے۔

    واضح رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفترمیں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں، مریم نواز ملاقات کر کےنکلیں تو نیب ٹیم نے انھیں گرفتار کرلیا تھا جبکہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیاتھا۔

  • نیب کا میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ

    نیب کا میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ

    کراچی: نیب نے  میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کرلیا  اور کراچی بینکنگ کورٹ سے مقدمہ منتقل کرانے  کی استدعا کردی اور کہا سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کیا جانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، مقدمہ اسلام آباد بھیجنے کی درخواست چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹر جنرل نیب کوارسال کردی گئی ہے۔

    نیب ٹیم مقدمہ منتقل کرانے سے متعلق درخواست لے کر بینکنگ عدالت پہنچ گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےمیگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، ، چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹر جنرل مقدمے کی منتقلی پر غور کر رہے ہیں اور مقدمہ اسلام آباد منتقلی سے متعلق عدالت کو اطلاعی رپورٹ دے رہے ہیں۔

    سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس بینکنگ کورٹ کراچی میں زیر سماعت ہے، آصف زرداری، فریال تالپور ،نمر مجید،ذوالقرنین مجیدعبوری ضمانت پر ہیں جبکہ حسین لوائی،عبدالغنی مجید، طٰہ رضا ، انور مجید جیل میں قید ہیں ، ملزمان کےخلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    مزید پڑھیں : میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع

    یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی نامزد ہیں، جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر سپریم کورٹ نے بھی از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

    ستمبر 2018 میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ جے آئی ٹی ہر 2 ہفتے بعد عدالت میں رپورٹ جمع کروائے گی جبکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں بلاول ہاؤس اور زرداری خاندان کے دیگر اخراجات سے متعلق انتہائی اہم اور ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے کہ زرداری خاندان اخراجات کے لیے جعلی اکاؤنٹس سے رقم حاصل کرتا رہا۔

    5 جنوری کو منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی نے فریال تالپور، آصف زرداری اور اومنی گروپ کی ملک اور بیرون ملک تمام جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش کی تھی۔