Tag: nab file petition

  • نیب کی درخواست ، مریم نواز  نئی مشکل  میں پھنس گئیں

    نیب کی درخواست ، مریم نواز نئی مشکل میں پھنس گئیں

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت خارج کرنےکیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ مریم نواز کیس سے بریت کی اہل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت خارج کرنےکیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    نیب کی جانب سے نئی درخواست آرٹیکل199کے تحت دائر کی گئی، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کیس سے بریت کی اہل نہیں ، مریم نواز کا ہائی کورٹ سے رجوع کرنا قانون وآئین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلیں کل سماعت کیلئےمقرر ہیں ، سماعت ڈویژن بینچ پرمشتمل جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن کیانی کریں گے۔

    دائر درخواست میں مریم نواز، کیپٹن صفدرا وروفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

    رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کردی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت خارج کی درخواست کو بھی کل سنا جائےگا۔

  • نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو(نیب )نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،لاہورہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی، درخواست میں حمزہ شہباز کوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی ،حمزہ شہباز کا کیس ہارڈ شپ میں نہیں آتا تھا، ہائیکورٹ کی ضمانت فیصلےمیں آبزرویشنزسےٹرائل متاثرہوگا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا حمزہ شہبازکو ضمانت دینے کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

    یاد رہے فروری میں لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

    واضح رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا ،حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثےبنانے کے الزامات ہیں اور وہ 12 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

    نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی وجوہ بھی جاری کیں تھیں، نیب نے کہا تھا 2003 میں حمزہ شہباز کے اثاثے 18 ملین تھے اور 2017 تک اثاثے 411.630 ملین ہوگئے، جب کہ ملزم نے 181 ملین روپے باہر سے آمدن کا دعویٰ کیا تھا۔

    خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سےتحقیقات جاری ہے ، الزامات کے مطابق شریف فیملی کے انیس سو ننانوے میں اثاثہ جات پانچ کروڑچھتیس لاکھ تھے،اب ان کی دولت سواتین ارب کیسے ہوگئی؟