Tag: NAB file reference

  • بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس : شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

    بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس : شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزمان پر37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس صاف پانی کمپنی کیس میں دائر کیا گیا۔

    جس میں بتایا گیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی، رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر کی ملی بھگت سے 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔
    ۔
    یب ریفرنس میں کہا گیا سامان کی مہنگے داموں خریدارے کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ رابعہ عمران، عمران علی نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچایا جبکہ ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

  • نارووال اسپورٹس سٹی کیس:  ن لیگ کے رہنما احسن اقبال  کیخلاف ریفرنس دائر

    نارووال اسپورٹس سٹی کیس: ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی میں اختیارات کےغلط استعمال اور پروجیکٹ سات سو تیس ملین سے تین ارب تک پہنچانے کے الزام میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کردی، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں احسن اقبال،سابق ڈی جی اختر نواز،سرفراز رسول نامزد کیا گیا ہے جبکہ آصف شیخ اور محمد احمد بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے اختیارات کاناجائزاستعمال ،بجٹ میں اضافہ کرایا، پراجیکٹ 34.75ملین سے 2994ملین روپے تک پہنچایا گیا۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق احسن اقبال نے غیر قانونی طور پر صوبائی پراجیکٹ کو ہائی جیک کیا، 730ملین کا پراجیکٹ 3ارب تک پہنچایا،وفاق کاپیسہ لگایاگیا، یہ پراجیکٹ پنجاب حکومت نے مکمل کرنا تھا۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں نارووال سپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کےدوسرے دور 1998میں شروع کیاگیا ،احسن اقبال نےنارووال اسپورٹس سٹی بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    احسن اقبال نےصوبائی حکومت کےمنصوبے کوہائی جیک کرکےاضافی فنڈخرچ کیے، انھوں نے بطوروزیرمنصوبہ بندی تمام قوانین کوجان بوجھ کر توڑا اور سیاسی مفادات کے لیےکروڑوں کا پروجیکٹ اربوں تک پہنچا دیا گیا۔

  • نیب کا  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    نیب کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی شامت آگئی ، نیب راولپنڈی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

    ریفرنس میں سابق چئیرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو فریق بنایا گیا۔ ریفرنس سکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھجوا دیا گیا ہے ،  بتیس والیم پرمشتمل ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

    یاد رہےبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے تمام افسران کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کر تے ہوئے  افسران کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل طلب کیا گیا تھا۔

    تمام افسران کوبی آئی ایس پی کی سلپ،دیگر دستاویز لانے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب سے رجوع

    واضح رہے گزشتہ ماہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے 2 ہزار 543 سرکاری افسران میں سے متعدد نے بیویوں کے نام پر پیسے وصول کیے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران پروگرام سے مستفید ہوئے۔

    بعد ازاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب سےرجوع کیا گیا تھا ،  خط میں کہا گیا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن منظرعام پرآچکی ہے، غریب اورمستحق لوگوں کی رقم کرپٹ اورمنظورنظرافرادکودی گئی، پروگرام کےتحت کن کن لوگوں کورقم دی گئی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا تھا نادراکی حالیہ رپورٹ کےبعد معاملے میں ملوث افراد کی نشاندہی ضروری ہے اور استدعا کی گئی کہ چیئرمین نیب کرپٹ افراد کی نشاندہی کے لیے انکوائری کا حکم دیں۔

  • نیب نے  شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس دوبارہ  دائر کردیا

    نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دوبارہ دائر کردیا، جسے احتساب عدالت نےباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے ، ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرکے 8 ہزار صفحات پر مشتمل ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت میں دوبارہ دائر کردیا۔

    ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

    ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک سے احتساب عدالت نمبر دو منتقل کیا گیاہے، احتساب عدالت کے جج اعظم خان ایل این جی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو21ارب روپےسےزائدکافائدہ پہنچایاگیا ، مارچ 2015سے ستمبر 2019تک فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانےکو 47ارب روپے کانقصان ہو گا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال میں 68ارب سےزائد کابوجھ پڑے گا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق نےبھی اہم کرداراداکیا اور سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پیٹرولیم اہم گواہ بن گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نےشاہد خاقان کولاہور سے گرفتار اورعدالت سےجسمانی ریمانڈ لیا، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، نیب راولپنڈی قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کررہا ہے جبکہ دوران جسمانی ریمانڈشاہد خاقان عباسی کاتعاون سے مکمل انکار کیا اور کسی بھی سوال کاتسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی تھی۔

  • ایل این جی  کیس : نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

    ایل این جی کیس : نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس میں مفتاح اسماعیل سمیت آٹھ دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں،  نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کمپنی کو اکیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، جس میں مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو21ارب روپےسےزائدکافائدہ پہنچایاگیا ، مارچ 2015سے ستمبر 2019تک فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانےکو 47ارب روپے کانقصان ہو گا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال میں 68ارب سےزائد کابوجھ پڑے گا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق نےبھی اہم کرداراداکیا اور سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پیٹرولیم اہم گواہ بن گئے۔

    مزید پڑھیں : شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت نو ملزمان کیخلاف ریفرنس کی منظوری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نےشاہد خاقان کولاہور سے گرفتار اورعدالت سےجسمانی ریمانڈ لیا، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، نیب راولپنڈی قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کررہا ہے جبکہ دوران جسمانی ریمانڈشاہد خاقان عباسی کاتعاون سے مکمل انکار کیا اور کسی بھی سوال کاتسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی تھی ،