Tag: NAB files

  • نیب  نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    نیب نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، جس میں آصف زرداری سمیت 19ملزمان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں آصف زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
    پاک لین ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اقبال میمن،یونس قدوائی بھی پارک لین میں شیئرہولڈرتھے، ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین ہوگئی جبکہ وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 3 مزید ملزمان کوشامل کیا گیا ہے جبکہ گواہان نے بیان میں کہا ہے کہ تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پرکرتا رہا۔

    ریفرنس کے مطابق آصف زرداری،بلاول پارک لین میں25،25فیصدکےشراکت دارہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کااعتراف کر چکے۔

    نیب نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین معاہدوں اور جعلی دستاویزمیں مدد کی، جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا اور پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • نیب  نے  خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

    نیب نے  خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

    لاہور :قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے  خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی، جس میں سپریم کورٹ سے 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے  سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ سے 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ سعد رفیق،سلمان رفیق کی ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ  رولز کے تحت نیب مقدمات کی 3رکنی بینچ سماعت کر سکتا ہے،  سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے سعد رفیق،سلمان رفیق کو ضمانت دی۔

    یاد رہےمسلم لیگ رہنما لیگ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نظرثانی اپیل  کے ڈرافٹ کی چیئرمین نیب سے منظوری کی گئی۔

    نیب اپیل میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے کیس کے بنیادی اور اہم شواہد کو نظرانداز کیا، آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کارروائی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

    متن کے مطابق سپریم کورٹ کا کیس کے میرٹ کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کرسکتا ہے، سابق چیف جسٹس ضمانت معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کرچکے ہیں، سپریم کورٹ ہدایات کے مطابق ضمانت کے فیصلے 4یا 5 صفحات پر ہونے چاہئیں۔

    اپیل میں کہا گیا تھا قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد درخواست گزاروں کےخلاف کارروائی کی، پٹیشن کی سماعت کے موقع پر عدالت کی مزید معاونت کی جائے گی، عدالت کو دستیاب شواہد پر سرسری جائزے کے بعد فیصلے کا اختیار ہے۔

    متن کے مطابق سعدرفیق اور خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اثاثے بنائے، سعدرفیق کےخلاف انکوائری اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدارمیں تھی، حقائق کی روشنی میں خواجہ برادران کی ضمانت فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

  • آصف زرداری اور نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

    آصف زرداری اور نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کیخلاف  ریفرنس دائرکردیا گیا، جس میں کہا گیا آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ کیس سابق صدر آصف زرداری اور دو وزرائے اعظم نوازشریف،یوسف رضا گیلانی سمیت 5ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، احتساب عدالت میں نیا ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کیا گیا۔

    ریفرنس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، نواز شریف ، انور مجیداور عبدالغنی مجید نامزدہیں ، ریفرنس میں کہا گیا آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے ادا کی ، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ،آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے ، نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

    دائر ریفرنس کے مطابق گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی ، انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے دو کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں۔

    ریفرنس میں کہا گیا انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے ، عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے، ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ، سزا دی جائے۔

    خیال رہے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں نیب کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے پوچھ گچھ کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا 3 گاڑیاں زرداری جبکہ ایک گاڑی نواز شریف کے پاس ہے، گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے دیں، 4 لاکھ تک مالیت کی اشیا جو بطور تحفہ ملی وہ پاس رکھ سکتےہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت سمیت اورگاڑیاں بھی نہیں رکھ سکتے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا سیکرٹری غیاث الدین نےسمری بھجوائی تھی، تحفےمیں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے، گاڑیاں کابینہ کوچلی جاتی ہیں ، نواز شریف والی گاڑی کی مالیت 6 لاکھ رکھی گئی۔

    عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا تھا بطور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مرسڈیز بینز نوازشریف کودی، گاڑی1997میں سعودی عرب نے تحفہ دی تھی، گاڑی کی مالیت کا 20فیصد ادائیگی کے عوض دیاگیا، یہ قانونی نہیں تھا، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔