Tag: nab investigates

  • مزارقائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ، نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    مزارقائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ، نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    کراچی: نیب کی جانب سے مزارقائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات سے متعلق تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ، مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزارقائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات سے متعلق نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کے بعد ایس بی سی اے افسران بھی شامل تفتیش ہیں ، اس سلسلے میں سابق ڈائریکٹرصفدرمگسی ،موجودہ ڈائریکٹرمحمدضیا کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ افسران نےایک ماہ تاخیرسے کاسموپولیٹن سوسائٹی پرجواب نیب کوجمع کرادیا ہے ، جس میں افسران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مزار قائد کے اطراف چائنہ کٹنگ کا ایس بی سی اے سے تعلق نہیں ، چائنہ کٹنگ کی ذمہ دارسوسائٹی انتظامیہ،ماسٹرپلان ڈپارٹمنٹ ہے اور کاسمو پولیٹن سوسائٹی میں تعمیرات کی قانون کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے افسران نے غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار سابقہ افسران کو قرار دیا، غیرقانونی تعمیرات پر سابق ڈی جی ظفراحسن ،شمس الدین سومروکوبھی بلایا گیا تھا اور سابق ڈی جی کےدورمیں مبینہ طورپر20سےزائدنقشوں کی منظوری ہوئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قوانین کےتحت ڈیڑھ کلومیٹرمیں مزار کے گنبد سے اونچی تعمیرات نہیں ہوسکتی۔

    نیب ذرائع نے کہا ہے کہ مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تحقیقات کے8ماہ کے دوران 15سےزائدسرکاری افسران کابیان ریکارڈکیاجاچکا ہے اور بیان ریکارڈکرانیوالےافسران نے تعمیرات کاذمہ دارسابقہ ڈی جیز کو قراردیا۔

  • سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کےخلاف تحقیقات تیز کردی ہے اور ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کیخلاف تحقیقات تیز کردیں ہیں ، نیب راولپنڈی نے اسپورٹس سٹی نارووال کا دورہ کیا اور 2دن تک نارووال میں رہ کرتحقیقات کیں جبکہ اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔

    نیب راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ احسن اقبال کے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

    مزید پڑھیں  : 30کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا؟ احسن اقبال کے گرد گھیرا مزید تنگ

    نیب ذرائع کے مطابق حکام نے اسپورٹس سٹی میں تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل ہیں، 30کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں سے3 ارب تک پہنچی، تحقیقات کی روشنی میں نیب نےاداروں سے مزید تفصیلات بھی مانگ رکھی ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اختیارات سے تجاوز کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی، احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اُن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

  • فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے لئے بڑی خبر

    فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے لئے بڑی خبر

    کراچی : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کےخلاف تحقیقات کاآغازکردیا ہے ، فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے ، چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے لئے بڑی خبر آگئی ، قومی احتساب بیورو ( نیب) کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13ارب روپے لگائے گئے تھے، چیئرمین نیب کی ہدایت پردوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    مزید پڑھیں :نیب کی کارروائی : زمینوں کی جعل سازی میں ملوث چار گرفتار ملزمان کراچی منتقل

    یاد رہے گذشتہ ہفتے نیب نے زمینوں کی جعل سازی کے مقدمات میں ملوث چار گرفتار سرکاری افسران اسلام آباد سے کراچی منتقل کئے تھے، نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں واٹربورڈ کےدو اور کےڈی اے کے دو افسران شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان نے اربوں روپے مالیت کی زمینیں جعل سازی سے الاٹ کیں، گرفتار واٹر بورڈ افسران نے جعلی کاغذات بنا کر زمینیں لینڈ مافیا کو فروخت کیں۔

    گرفتار ملزمان میں ایکس سی این واٹر بورڈ سید اعجاز اور شاہ یوسف امام شامل ہیں، نیب ذرائع کے مطابق کے ڈی اے افسران میں محمد انور فاروقی اور ایگزیکٹیو انجینیئر عبدالجلیل شامل ہیں۔

  • شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت

    شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پرنیب کاشہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، شہباز شریف نے اپنے دورحکومت اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے گرد احتساب کاشکنجہ مزید سخت ہوگیا ، نیب نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پر شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے اور 10سال میں منصوبوں کے کنسلٹنٹس کوادا اربوں کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سےریکارڈ طلب کر لیا ہے ، 10برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے۔

    نیب زرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں اہل افرادی قوت کےباوجودالیکشن مہم کرنےوالوں کوکنسلٹنسی سےنوازاگیا، شہبازشریف نےاپنے دورحکومت میں20ارب سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی۔

    مزید پڑھیں : چوہدری شوگر ملز کیس، شہبازشریف 23 اگست کو طلب

    جن میں سے 4 کول پلانٹس کے لیے 49 کروڑ80 لاکھ روپے ، خادم پنجاب رورل روڈپروگرام کےلیے12 کروڑ 75 لاکھ اور مری میں کیبل کارزکی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی پر20 کروڑ کی ادائیگی شامل ہیں۔

    خیال رہے قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں کل  طلب کیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔