Tag: NAB prepares

  • منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،  مسلم لیگ ن کے رہنما  کے خلاف  نیب ریفرنس تیار

    منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین  نیب کو بھجوا دیا گیا ہے،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے4ستمبر2018کوخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو29 دسمبر2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں۔

    متن میں کہا ہے کہ خواجہ آصف جب1991میں سینیٹربنےتو3ہزارمربع گزکاگھرملزم کےپاس تھا، 1993میں خواجہ آصف کےکل اثاثے51لاکھ روپے کے تھے ، پبلک آفس ہولڈرکے بعد2018تک کل اثاثے404 ملین روپے تک پہنچے۔

    نیب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے1987سے2018تک 21 کروڑ 3 لاکھ سےزائدآمدن حاصل کی جبکہ 1987سے2018خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ  62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہرکئے، اس دوران انھوں نے تنخواہ کی مدمیں2کروڑ97لاکھ17ہزار روپے وصول کئے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ 1987سے2018خواجہ آصف نےکاروبارسے8کروڑ21لاکھ86ہزارآمدن وصول کی، ان کی اہلیہ نےتنخواہ کی مد میں 1کروڑ 7لاکھ 92ہزار  روپے وصول کئے۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نےاہلخانہ کے نام مختلف جائیدادیں بنائیں ،سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی کمپنی کو قرار دیا، دبئی کی کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ریفرنس کامتن

    خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا، دبئی کی کمپنی کےایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوا اور منی لانڈرنگ الزامات کا بھی جواب نہیں دیا۔

  • نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اورریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آئندہ ہفتےنوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائرکرے گا ، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئےغیرقانونی طریقےسے73سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نوازشریف نےسارک کانفرنس کےشرکاکیلئےبلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرائی تھیں، جس کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےغیرقانونی اقدام سے1ارب95کروڑ کانقصان پہنچا ، ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروآفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز،فوادحسن فواد ودیگربھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

  • نیب کا شریف خاندان کے گرد مزید گھیرا تنگ ، 7ارب کا ریفرنس تیار

    نیب کا شریف خاندان کے گرد مزید گھیرا تنگ ، 7ارب کا ریفرنس تیار

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے شریف خاندان کے خلاف 7ارب کا ریفرنس تیار کرلیا، مرکزی ملزمان میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز شامل ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نےمبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نےشریف خاندان کےخلاف7ارب کاریفرنس تیارکر لیا، اس حوالے سے پری ایگزیکٹیوبورڈکااجلاس چیئرمین نیب نے پیرکو طلب کر لیا ، جس میں نیب لاہور جانب سےبھیجےگئےریفرنس کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا۔

    ریفرنس میں 16ملزمان، 4وعدہ معاف گواہ اور 100گواہان جبکہ مرکزی ملزمان میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز شامل ہیں، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، مریم نواز سےمتعدد اہم سوالات کیےگئےہیں، تینوں نیب کےپوچھے گئے 80فیصد سوالات کے جوابات نہ دےسکے۔

    ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے متعددافراد بھیجےگئےکو سوالناموں کےبھی تسلی بخش جواب نہ ملے، شریف خاندان نےمبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنایا۔

    نیب لاہور کی جانب سے تیار کئے گئے 300 سے زائد صفحات پر مشتمل ریفرنس میں اہم دستاویزات شامل ہیں۔

    دوسری جانب رائیونڈ جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعلسازی سے حاصل کرنے کا الزام پر نیب لاہور نے شریف خاندان کیخلاف ایک اورکیس میں تحقیقات کاآغازکردیا اور شکایات انکوائری کیلئے کیس چیئرمین نیب کو بھجوادیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ کے نام شامل ہیں ، شریف خاندان نے2013میں ہزاروں کنال اراضی کوزرعی رقبہ ڈکلیئر کرایا۔

    ذرائع کے مطابق 2014 میں احدچیمہ نے25رکنی بورڈکےفیصلےکانوٹیفکیشن واپس لیکررہائشی رقبہ ڈکلیئرکیا، احدچیمہ، ڈی سی اونور امین مینگل سمیت دیگر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدشریف خاندان کونوٹس جاری ہوگا۔