Tag: NAB Rawalpindi

  • توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں طلبی

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں طلبی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا، درجنوں غیر ملکی تحائف اپنے پاس رکھنے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم108تحائف ملے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 58تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے مناسب قیمت ادا کیے بغیر قیمتی تحائف اپنے پاس رکھے، ذاتی مفاد کے لیے کچھ تحائف آپ نے غیرقانونی طریقے سے اپنے پاس رکھے۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ اس معاملے میں اثر انداز ہوئے، آج آپ کو طلب کیا گیا تھا مگر پیش نہیں ہوئے۔

  • جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر لوٹ مار، نیب راولپنڈی  نے  بڑی کامیابی حاصل کرلی

    جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر لوٹ مار، نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس میں 1 ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کرلی، گلشن رحمان زون فور کے نام پر دھوکہ دہی سے رقم لی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر لوٹ مار کے معاملے پر نیب راولپنڈی کو بڑی کامیابی مل گئی ، میسرزایکوریٹ بلڈرز اینڈ کنسٹرکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی پلی بارگین منظور کرلی گئی۔

    نیب نے 1ارب 8 کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کی، ملزمان میں جنید اصغر ،بازید اصغر،محمد نعیم خان ،محمد فاروق انصاری شامل ہیں، گلشن رحمان زون فور کے نام پر دھوکہ دہی سے رقم لی گئی تھی۔

    نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر نے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی ، جس میں کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف 2011میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا، ملزمان کے ذمےواجب الادا رقم 1ارب روپے سے زائد تھی۔

    نیب راولپنڈی میں 4ہزارسے زائد کلیم کی ویری فکیشن کا مرحلہ جاری ہے، اس حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب راولپنڈی کی سوسائٹیز کے نام پر دھوکہ دہی مقدمے میں تاریخی ریکوری کی اور فراڈ مقدمات میں یہ سب سے بڑی ریکوری ہے۔

    نیب راولپنڈی کا کہنا تھا کہ برآمد رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جا رہی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلی بارگین کیلئےدرخواست دائر کی ،
    ملزم نے پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا پر غیر قانونی سوسائٹی کی تشہیر کی جبکہ ملزمان نےہاؤسنگ سوسائٹی کےاین اوسی کیلئےاپلائی نہیں کیاتھا۔

    ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے کہا کہ نیب راولپنڈی لوٹی رقم قومی خزانےمیں جمع کرانے کیلئےپرعزم ہے، عوام بغیراین اوسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے باز رہیں۔

    عرفان منگی کا کہنا تھا کہ جعلی سوسائٹیز کے نام پر لوگوں کومحنت کی کمائی سےمحروم کیاجاتاہے، شہری سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل محتاط رہیں ، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، افسران میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔

  • شوگراسیکنڈل کیس: ایک اور لیگی رہنما نیب کے ریڈار پر

    شوگراسیکنڈل کیس: ایک اور لیگی رہنما نیب کے ریڈار پر

    راولپنڈی: شوگراسیکنڈل کیس میں ایک اور بڑی طلبی ہونے جارہی ہے، نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کو طلب کر لیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق پرویز ملک کو کل نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے پرویز ملک سے بطور سابق وزیر تجارت تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک سے ای سی سی اجلاسوں اور انٹرنیشنل سطح پر چینی کی قیمتوں کےتعین کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے شوگر اسیکنڈل میں صوبائی وزیرپنجاب محسن لغاری کوطلب کررکھا ہے محسن لغاری کو بھی 4مئی کو نیب راولپنڈی کے آفس میں طلبی کو نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر کی پیشی کے موقع پر نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی، محسن لغاری کو2018تا 2019میں شوگرپر دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کاریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شوگر اسیکنڈل : ایک اور حکومتی شخصیت کی نیب میں طلبی

    اس کے علاوہ چینی اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرپنجاب میاں اسلم اور سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ کو طلب کر رکھا ہے، نیب نے میاں اسلم کو 2018تا 2019میں شوگر سبسڈی کاریکارڈ بھی لانےکی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے تحت کر رہا ہے۔

  • پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ، تحقیقات شروع

    پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ، تحقیقات شروع

    اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں اور سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔

    یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔

    انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔

    رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔

  • سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے والوں  کیخلاف کریک ڈاؤن

    سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والے آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی کے سی ای او  آدم امین چوہدری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کیخلاف نیب راولپنڈی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرمایہ کاری کےنام پر فراڈ کرنے والے ملزم آدم امین چوہدری کو گرفتار کرلیا۔

    نیب نے بتایا کہ آدم امین آل پاکستان پراجیکٹ نامی فراڈکمپنی کےسی ای اوہیں، انھوں نے عوام کو پرکشش منافع کی لالچ دیکر اربوں لوٹے جبکہ فراڈ میں شامل دیگر ملزمان کیخلاف نیب کے چھاپے جاری ہے۔

    نیب نے بی فور یو نامی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کودوبارہ طلب کرلیا ، سیف الرحمان کونیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم پیشی پر قانون کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی فوریواور پاکستان پروجیکٹ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینک کو خط ارسال کردیا ہے ، بی فور یو کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔

    آل پاکستان پروجیکٹ کمپنی پرسرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کا الزام ہے ، سرمایہ کاری کےنام پرتقریباً50ارب روپے لوٹے گئے۔

    نیب نے کہا ہے کہ آل پاکستان پروجیکٹ میں جمع پونجی لٹانے والے افراد نیب راولپنڈی سےرابطہ کریں، عوام پر کشش منافع کے لالچ اور بھاری انعامات دینے والی کمپنیوں سے دور رہے، آل پاکستان پروجیکٹ کمپنی نےعوام سے کچھ ہی ماہ میں کروڑوں روپے بٹورلیے۔

  • سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی اسلام آباد منتقل، آج نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی اسلام آباد منتقل، آج نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کراچی : جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا، ملزم سے مزید تحقیقات راولپنڈی میں ہوگی نیب آج ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے حکام جعلی اکاؤئنٹس کیس میں گرفتار میئر کراچی کے مشیر اور سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو اسلام آباد لے گئے۔

    لیاقت قائم خانی سے مزید تحقیقات راولپنڈی میں ہوگی، نیب آج ملزم لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لے گا۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی حکام اہم دستاویزات بھی ساتھ لے کرروانہ ہوئے ہیں جن میں پراپرٹیز کی فائلیں، گاڑیوں کی دستاویزات اور دیگر اہم ثبوت بھی ہمراہ ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات سندھ کا لیاقت قائم خانی سے متعلق نیب کا موقف ماننے سے انکار

    اس کے علاوہ کے ایم سی کی فائلیں اور جعلی اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی سمیت اہم ریکارڈ شامل ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہم دستاویزات سمیت ملزم کی مختلف سیاسی شخصیات سے تعلقات اور تصاویر اور کے ایم سی کے ٹھیکیداروں سمیت گاڑیوں کی خریدوفروخت کی بینک دستاویز بھی شامل ہیں۔

  • نیب افسران بنا کسی خوف اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں ، چیئرمین نیب

    نیب افسران بنا کسی خوف اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھیں ، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب افسران بنا کسی خوف اپنا کام ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پرڈی جی نیب راولپنڈی عرفان ملنگی نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔

    ڈی جی نے چیئرمین نیب کوجعلی اکاونٹس کیس ،این ایل جی کیس سماعت دیگرمیگا کرپشن کیسزپر تفصیلی بریفنگ دی۔

    چیئرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا چیئرمین نیب کاکہناتھا کہ نیب افسران بنا کسی خوف اپنا کام ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں۔

    مزید پڑھیں : پیسےخرچ کرنےوالوں کوجوابدہ بنانا اور لوٹی گئی دولت واپس لانامیرافرض ہے، چیئرمین نیب

    یاد رہے چندر وز قبل چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ملک اربوں ڈالرزکامقروض ہے، پیسے ملک کی ترقی کیلئےلئےگئےتھےعوام پرخرچ نہیں کیاگیا، پیسےکوخرچ کرنےوالوں کوجوابدہ بنانا اور لوٹی گئی دولت واپس لانامیرافرض ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کسی فیس کونہیں کیس کودیکھتاہے، ہمارےمفادات اوروفاداریاں پاکستان اورعوام سےہیں، ملکی مفاد کوتحفظ دینے والے تاجر کے مفاد کو تحفظ دیں گے ، نیب کےکسی اقدام سےتاجر برادری کیلئےمشکلات پیدانہیں ہوئیں۔

    انھوں نے مزید کہا  تھا تاجر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، تاجر طبقہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاجروں کوکسی صورت بھی ہراساں نہیں کیا جائےگا۔

  • راولپنڈی : نیب نے رینٹل پاور کیس میں اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی : نیب نے رینٹل پاور کیس میں اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے ایک اور کارروائی میں کارکے کمپنی رینٹل پاور کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم شیر ملک سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کا فرنٹ مین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینٹل پاور کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کارکے رینٹل پاور کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم سے اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیر ملک نے کارکے کمپنی کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم وصول کی، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے پہلے بابر ذوالقرنین کے فرنٹ مین لائق کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رینٹل پاور کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کیا تھا، چھاپے کے دوران اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی تھیں۔

  • نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو9اپریل کو اہم ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

    نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو9اپریل کو اہم ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

    اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کرلیا، تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو  راولپنڈی نے اثاثہ جات کیس میں رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو نو اپریل کو طلب کرلیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرے گی، خواجہ آصف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل نیب خواجہ آصف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی لے چکا ہے۔

    نیب ٹیم نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے،اس سے پہلے نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا، خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے،

     خواجہ آصف نے پیش نہ ہونے سے متعلق خط لکھ کرنیب کوآگاہ کردیاتھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سے بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
    نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون وبیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : نیب طلبی کے باوجود غیرحاضری، خواجہ آصف نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کیے تھے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا تھا جس میں سابق وزیرخارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیرملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔