Tag: nab refrence

  • صوبائی وزیر بلدیات سمیت14ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار

    صوبائی وزیر بلدیات سمیت14ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار

    کراچی : نیب نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پیپلزپارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت14ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔

    جام خان شورو کے خلاف نیب کی جانب سے تیار کیے جانے والے ریفرنس کی تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئیں۔

    جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی ،شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد ہیں۔

    نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا، نیب کاالزام ہے جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کیلئے زمین الاٹ کی۔

    ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے گئےہیں، عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے28جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام خان شورو اور دیگر کی درخواست ضمانت میں بھی توسیع کردی، جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہے۔

  • رمضان شوگر ملز کیس : نیب ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ مرکزی ملزم نامزد

    رمضان شوگر ملز کیس : نیب ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ مرکزی ملزم نامزد

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے رمضان شوگرملز کیس میں شہباز شریف اور ادارے کے ڈائریکٹر حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کردیا، ملزمان پرمبینہ طورپر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، نیب لاہور کے مطابق ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں، مذکورہ ریفرنس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد نیب کورٹ میں دائر ہوگا۔

    اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں، جس کے بعد ریجنل بورڈ نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

    ملزم فواد حسن فواد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ملزم پر مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی منظوری

    نیب لاہور کا مزید کہنا ہے ملزم علی جہانگیر صدیقی کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملزم علی جہانگیر صدیقی ڈائریکٹر کمپنی پر11ارب روپے کے غبن کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اجلاس میں بہاولپور، اور رحیم یار خان کے لینڈ کلکٹرز کے خلاف کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی گئی، لینڈ کلکٹرز پر31ملین کی خورد برد کا نیب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

  • اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، سماعت12دسمبر تک ملتوی

    اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، سماعت12دسمبر تک ملتوی

    اسلام آباد : اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم پشی کے باعث سماعت12دسمبر تک ملتوی کردی گئی، تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق استعفیٰ دینے کے باعث پیش نہیں ہوئے ان کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کچھ وقت دینے کی استدعا کی جس پر احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی استدعا منظور کرلی۔

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر جواب جمع کرادیا، بعد ازاں احتساب عدالت میں ریفرنس پر سماعت12دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے 2 اکتوبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 9 نومبرتک ملتوی

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسحاق ڈارکی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔

    اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کیخلاف نیب جانے کی تیاری کرلی

    پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کیخلاف نیب جانے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی کرپشن کیخلاف قومی احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اجلاس میں نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر تحریک انصاف نے ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے نیب سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کے اجلاس میں خواجہ آصف کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    بنی گالہ اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی کور گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، وزیر خارجہ قوم کے لیےسیکیورٹی رسک ہیں،  یہ تمام شواہد نیب کو فراہم کئے جائیں، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

    انہوں نےعثمان ڈارکو خواجہ آصف کےخلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمےداری سونپ دی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے فارن اکاؤنٹس سمیت اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    پی ٹی آئی کور گروپ کےاجلاس کا اعلامیہ جاری

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کور گروپ کےاجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی کرپشن پر کارروائی کااصولی فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اقامے، اشتہاریوں اور کرپشن سے داغدار لوگوں پر مشتمل ہے، اجلاس میں شہباز شریف کی کرپشن کو بےنقاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے، یہ ٹاسک فورس شہبازشریف کی آشیانہ اسکیم سمیت دیگر کرپشن کو منظرعام پر لائےگی۔

    اعلامیہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کےانتخابی حقوق پرسپریم کورٹ کے فیصلےکا خیر مقدم کیا گیا، پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کےلیے2012سے لڑرہی ہے، امید ہے جلد بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے انتخابی حقوق مل جائیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں عمران خان کی جانب سے کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ

    نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھجوا دیئے گئے، اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اب نیب نے بھی نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔

    نیب نے نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائش گاہ پر نوٹس بھجوادیا ہے، نیب اہلکاروں نے ان کی گھر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوٹسزمیں کہا گیا ہےکہ نوازشریف اوراسحاق ڈار اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد فروخت یا منتقل نہیں کرسکتے۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزیر خزانہ کے اثاثے منجمد اور احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن میں قیام بڑھانے کا فیصلہ


    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرنےکا بھی فیصلہ کرلیا ہے، مذکورہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے پرکیا جائےگا۔


    مزید پڑھیں: نیب کی اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے درخواست


     نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک سے باہمی قانونی معاونت کا انتظار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور بیرون ملک سے تفصیلات ملنے پراسحاق ڈار کے خلاف مزید ضمنی ریفرنس دائر ہونگے۔