Tag: nab-seeks

  • حمزہ شہباز کے جیل سے باہر آتے ہی مریم نواز کو مشکلات کا سامنا ، نیب کا بڑا اقدام

    حمزہ شہباز کے جیل سے باہر آتے ہی مریم نواز کو مشکلات کا سامنا ، نیب کا بڑا اقدام

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ، جس میں کہا مریم نوازکی ضمانت منسوخ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    نیب کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پررہاہیں اور ضمانت کاناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں۔

    درخواست میں کہا گہا ہے کہ مریم نوازکیخلاف چوہدری شوگرملزسمیت دیگرانکوائریزپرتحقیقات جاری ہیں، وہ ضمانت پر رہا ہونےکےبعد تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

    نیب نے لاہورہائی کورٹ سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کردی، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ آئندہ ہفتے درخواست سماعت کےلیےمقررکریں گے۔

    یاد رہے نومبر 2019 میں احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں، چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

  • نیب کی  نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

    نیب کی نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی اور کہا نواز شریف کووطن واپسی کیلئے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی ، ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سےوزارت داخلہ کو خط موصول ہوگیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں، ان کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قراردینےکاعمل بھی شروع کردیاگیا ہے۔

    نیب نے خط میں سفارش کی کہ نواز شریف کے سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے اور نواز شریف کووطن واپسی کیلئے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

    گذشتہ روز قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے خط لکھا تھا ، خط میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کےاشتہاری ہونےکاریکارڈامیگریشن سسٹم میں شامل کیاجائے۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے، خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    یاد رہے اسلام آبادہائی کورٹ نے نواز شریف کے اشتہارجاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 دن کے اندر اگر ملزم پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیا جائے۔